EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَمَّ يَتَسَآءَلُوْنَ‌ۚ‏(1)
(1) یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِيْمِۙ‏(2)
(2) بہت بڑی خبر کے بارے میں
الَّذِىْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ‏(3)
(3) جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے
كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَۙ‏(4)
(4) کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ‏(5)
(5) اور خوب معلوم ہوجائے گا
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا ۙ‏(6)
(6) کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے
وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا ۙ‏(7)
(7) اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں
وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا ۙ‏(8)
(8) اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے
وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۙ‏(9)
(9) اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے
وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا ۙ‏(10)
(10) اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے
وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا‏(11)
(11) اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے
وَّبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۙ‏(12)
(12) اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ‏(13)
(13) اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے
وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۙ‏(14)
(14) اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ‏(15)
(15) تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں
وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا ؕ‏(16)
(16) اور گھنے گھنے باغات پیداکریں
اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا ۙ‏(17)
(17) بیشک فیصلہ کا دن معین ہے
يَّوْمَ يُنْفَخُ فِى الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۙ‏(18)
(18) جس دن صُور پھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا ۙ‏(19)
(19) اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے
وَّ سُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ؕ‏(20)
(20) اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۙ‏(21)
(21) بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے
لِّلطّٰغِيْنَ مَاٰبًا ۙ‏(22)
(22) وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے
لّٰبِثِيْنَ فِيْهَاۤ اَحْقَابًا‌ ۚ‏(23)
(23) اس میں وہ مدتوں رہیں گے
لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ‏(24)
(24) نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
اِلَّا حَمِيْمًا وَّغَسَّاقًا ۙ‏(25)
(25) علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے
جَزَآءً وِّفَاقًا ؕ‏(26)
(26) یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًا ۙ‏(27)
(27) یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
وَّكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ‏(28)
(28) اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے
وَكُلَّ شَىْءٍ اَحْصَيْنٰهُ كِتٰبًا ۙ‏(29)
(29) اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا‏(30)
(30) اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے
اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ مَفَازًا ۙ‏(31)
(31) بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے
حَدَآئِقَ وَاَعْنَابًا ۙ‏(32)
(32) باغات ہیں اورانگور
وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًا ۙ‏(33)
(33) نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن
وَّكَاْسًا دِهَاقًا ؕ‏(34)
(34) اور چھلکتے ہوئے پیمانے
لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًا‌ ۚ‏(35)
(35) وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ‏(36)
(36) یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزاء
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ‌ لَا يَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًا‌ ۚ‏(37)
(37) وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے
يَوْمَ يَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا‌‏(38)
(38) جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے
ذٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ‌ ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا‏(39)
(39) یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِيْبًا ۖۚ  يَّوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُ وَيَقُوْلُ الْكٰفِرُ يٰلَيْتَنِىْ كُنْتُ تُرٰبًا‏(40)
(40) ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا ۙ‏(1)
(1) قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۙ‏(2)
(2) اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا ۙ‏(3)
(3) اور فضا میں پیرنے والے ہیں
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا ۙ‏(4)
(4) پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا‌ ۘ‏(5)
(5) پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ‏(6)
(6) جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ‏(7)
(7) اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا
قُلُوْبٌ يَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ‏(8)
(8) اس دن دل لرز جائیں گے
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ‌ ۘ‏(9)
(9) آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی
يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِى الْحَافِرَةِ ؕ‏(10)
(10) یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ؕ‏(11)
(11) کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌ ۘ‏(12)
(12) یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی
فَاِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏(13)
(13) یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏(14)
(14) جس کے بعد سب میدان حشر میں نظر آئیں گے
هَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى‌ۘ‏(15)
(15) کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
اِذْ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏(16)
(16) جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖ‏(17)
(17) فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰٓى اَنْ تَزَكّٰى ۙ‏(18)
(18) اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
وَاَهْدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰى‌ۚ‏(19)
(19) اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے
فَاَرٰٮهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرٰى ۖ‏(20)
(20) پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۖ‏(21)
(21) تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی
ثُمَّ اَدْبَرَ يَسْعٰىۖ‏(22)
(22) پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ‏(23)
(23) پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى ۖ‏(24)
(24) اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰى ؕ‏(25)
(25) تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ں کے عذاب کی گرفت میں لے لیا
اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰىؕ‏(26)
(26) اس واقعہ میں خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ ؕ بَنٰٮهَا‏(27)
(27) کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّٮهَا ۙ‏(28)
(28) اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے
وَ اَغْطَشَ لَيْلَهَا وَاَخْرَجَ ضُحٰٮهَا‏(29)
(29) اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ؕ‏(30)
(30) اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعٰٮهَا‏(31)
(31) اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے
وَالْجِبَالَ اَرْسٰٮهَا ۙ‏(32)
(32) اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ہے
مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْؕ‏(33)
(33) یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى ۖ‏(34)
(34) پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ‏(35)
(35) جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے کیا کیا ہے
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِمَنْ يَّرٰى‏(36)
(36) اور جہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا
فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ‏(37)
(37) پھر جس نے سرکشی کی ہے
وَاٰثَرَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا ۙ‏(38)
(38) اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے
فَاِنَّ الْجَحِيْمَ هِىَ الْمَاْوٰىؕ‏(39)
(39) جہنم اس کا ٹھکانا ہوگا
وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ‏(40)
(40) اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِىَ الْمَاْوٰىؕ‏(41)
(41) تو جنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
يَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰٮهَا ؕ‏(42)
(42) پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے
فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰٮهَاؕ‏(43)
(43) آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں
اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰٮهَاؕ‏(44)
(44) اس کے علم کی ا نتہاء آپ کے پروردگار کی طرف ہے
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰٮهَاؕ‏(45)
(45) آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحٰٮهَا‏(46)
(46) گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ‏(1)
(1) اس نے منھ بسو رلیا اور پیٹھ پھیرلی
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ‏(2)
(2) کہ ان کے پاس ایک نابیناآگیا
وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ‏(3)
(3) اور تمھیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ نفس ہوجاتا
اَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ‏(4)
(4) یا نصیحت حاصل کرلیتا تو وہ نصیحت ا س کے کام آجاتی
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ‏(5)
(5) لیکن جو مستغنی بن بیٹھا ہے
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ‏(6)
(6) آپ اس کی فکر میں لگے ہوئے ہیں
وَمَا عَلَيْكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ‏(7)
(7) حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے اگر وہ پاکیزہ نہ بھی بنے
وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ يَسْعٰىۙ‏(8)
(8) لیکن جو آپ کے پاس دوڑ کر آیاہے
وَهُوَ يَخْشٰىۙ‏(9)
(9) اور وہ خوف خدا بھی رکھتاہے
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى‌ۚ‏(10)
(10) آپ اس سے بے رخی کرتے ہیں
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ۚ‏(11)
(11) دیکھئے یہ قرآن ایک نصیحت ہے
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗ‌ۘ‏(12)
(12) جس کا جی چاہے قبول کرلے
فِىْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ‏(13)
(13) یہ باعزّت صحیفوں میں ہے
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۭۙ‏(14)
(14) جو بلند و بالا اور پاکیزہ ہے
بِاَيْدِىْ سَفَرَةٍۙ‏(15)
(15) ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں
كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ‏(16)
(16) جو محترم اور نیک کردار ہیں
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ‏(17)
(17) انسان اس بات سے مارا گیا کہ کس قدر ناشکرا ہوگیا ہے
مِنْ اَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهٗؕ‏(18)
(18) آخر اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے
مِنْ نُّطْفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ‏(19)
(19) اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے
ثُمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهٗۙ‏(20)
(20) پھر اس کے لئے راستہ کو آسان کیا ہے
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ‏(21)
(21) پھر اسے موت دے کر دفنا دیا
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ‏(22)
(22) پھر جب چاہا دوبارہ زندہ کرکے اُٹھا لیا
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ‏(23)
(23) ہرگز نہیں اس نے حکم خدا کو بالکل پورا نہیں کیا ہے
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ‏(24)
(24) ذرا انسان اپنے کھانے کی طرف تو نگاہ کرے
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ۙ‏(25)
(25) بے شک ہم نے پانی برسایا ہے
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا ۙ‏(26)
(26) پھر ہم نے زمین کو شگافتہ کیا ہے
فَاَنْۢبَتْنَا فِيْهَا حَبًّا ۙ‏(27)
(27) پھر ہم نے اس میں سے دانے پیدا کئے ہیں
وَّ عِنَبًا وَّقَضْبًا ۙ‏(28)
(28) اور انگور اور ترکاریاں
وَّزَيْتُوْنًا وَّنَخْلًا ؕ‏(29)
(29) اور زیتون اور کھجور
وَحَدَآئِقَ غُلْبًا ۙ‏(30)
(30) اور گھنے گھنے باغ
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۙ‏(31)
(31) اور میوے اور چارہ
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْؕ‏(32)
(32) یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے لئے سرمایہ حیات ہے
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ‏(33)
(33) پھر جب کان کے پردے پھاڑنے والی قیامت آجائے گی
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِۙ‏(34)
(34) جس دن انسان اپنے بھائی سے فرار کرے گا
وَاُمِّهٖ وَاَبِيْهِۙ‏(35)
(35) اور ماں باپ سے بھی
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيْهِؕ‏(36)
(36) اور بیوی اور اولاد سے بھی
لِكُلِّ امْرِیءٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَاْنٌ يُّغْنِيْهِؕ‏(37)
(37) اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ۙ‏(38)
(38) اس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ۚ‏(39)
(39) مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے
وَوُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ۙ‏(40)
(40) اور کچھ چہرے غبار آلود ہوں گے
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ؕ‏(41)
(41) ان پر ذلّت چھائی ہوئی ہوگی
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ‏(42)
(42) یہی لوگ حقیقتا کافر اور فاجر ہوں گے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْۙ‏(1)
(1) جب چادر آفتاب کو لپیٹ دیا جائے گا
وَاِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْۙ‏(2)
(2) جب تارے گر پڑیں گے
وَاِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْۙ‏(3)
(3) جب پہاڑ حرکت میں آجائیں گے
وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْۙ‏(4)
(4) جب عنقریب جننے والی اونٹنیاں معطل کردی جائیں گی
وَاِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْۙ‏(5)
(5) جب جانوروں کو اکٹھا کیا جائے گا
وَاِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْۙ‏(6)
(6) جب دریا بھڑک اٹھیں گے
وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْۙ‏(7)
(7) جب روحوں کو جسموں سے جوڑ دیا جائے گا
وَاِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْۙ‏(8)
(8) اور جب زندہ درگور لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا
بِاَىِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ‌ۚ‏(9)
(9) کہ انہیں کس گناہ میں مارا گیا ہے
وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْۙ‏(10)
(10) اور جب نامہ اعمال منتشر کردیئے جائیں گے
وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْۙ‏(11)
(11) اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا
وَاِذَا الْجَحِيْمُ سُعِّرَتْۙ‏(12)
(12) اور جب جہنمّ کی آگ بھڑکا دی جائے گی
وَاِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْۙ‏(13)
(13) اور جب جنّت قریب تر کردی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ‏(14)
(14) تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ‏(15)
(15) تو میں ان ستاروں کی قسم کھاتا ہوں جو پلٹ جانے والے ہیں
الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ‏(16)
(16) چلنے والے اورح چُھپ جانے والے ہیں
وَالَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ‏(17)
(17) اور رات کی قسم جب ختم ہونے کو آئے
وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ‏(18)
(18) اور صبح کی قسم جب سانس لینے لگے
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍۙ‏(19)
(19) بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے
ذِىْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِى الْعَرْشِ مَكِيْنٍۙ‏(20)
(20) وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيْنٍؕ‏(21)
(21) وہ وہاں قابل اطاعت اور پھر امانت دار ہے
وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ‌ۚ‏(22)
(22) اور تمہارا ساتھی پیغمبر دیوانہ نہیں ہے
وَلَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِ‌ۚ‏(23)
(23) اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍ‌ۚ‏(24)
(24) اور وہ غیب کے بارے میں بخیل نہیں ہے
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍۙ‏(25)
(25) اور یہ قرآن کسی شیطان رجیم کا قول نہیں ہے
فَاَيْنَ تَذْهَبُوْنَؕ‏(26)
(26) تو تم کدھر چلے جارہے ہو
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَۙ‏(27)
(27) یہ صرف عالمین کے لئے ایک نصیحت کا سامان ہے
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّسْتَقِيْمَؕ‏(28)
(28) جو تم میں سے سیدھا ہونا چاہے
وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ‏(29)
(29) اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ‏(1)
(1) جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ‏(2)
(2) اور جب ستارے بکھر جائیں گے
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ‏(3)
(3) اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ‏(4)
(4) اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْؕ‏(5)
(5) تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے
يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِۙ‏(6)
(6) اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے
الَّذِىْ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَكَۙ‏(7)
(7) اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے
فِىْۤ اَىِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ‏(8)
(8) اس نے جس صورت میں چاہاہے تیرے اجزاء کی ترکیب کی ہے
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّيْنِۙ‏(9)
(9) مگر تم لوگ جزاء کا انکار کرتے ہو
وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَۙ‏(10)
(10) اور یقینا تمہارے سروں پر نگہبان مقرر ہیں
كِرَامًا كَاتِبِيْنَۙ‏(11)
(11) جو باعزّت لکھنے والے ہیں
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ‏(12)
(12) وہ تمہارے اعمال کو خوب جانتے ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِىْ نَعِيْمٍۚ‏(13)
(13) بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِىْ جَحِيْمٍ ۚۖ‏(14)
(14) اور بدکار افراد جہنم ّمیں ہوں گے
يَّصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّيْنِ‏(15)
(15) وہ روز جزاء اسی میں جھونک دیئے جائیں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِيْنَؕ‏(16)
(16) اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِۙ‏(17)
(17) اور تم کیا جانو کہ جزاء کا دن کیا شے ہے
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِؕ‏(18)
(18) پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزاء کا دن کیسا ہوتا ہے
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا‌ ؕ وَالْاَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ‏(19)
(19) اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَۙ‏(1)
(1) ویل ہے ان کے لئے جو ناپ تول میں کمی کرنے والے ہیں
الَّذِيْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُوْنَۖ‏(2)
(2) یہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا مال لے لیتے ہیں
وَاِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّزَنُوْهُمْ يُخْسِرُوْنَؕ‏(3)
(3) اور جب ان کے لئے ناپتے یا تولتے ہیں تو کم کردیتے ہیں
اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ‏(4)
(4) کیا انہیں یہ خیال نہیں ہے کہ یہ ایک روز دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں
لِيَوْمٍ عَظِيْمٍۙ‏(5)
(5) بڑے سخت دن میں
يَّوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ‏(6)
(6) جس دن سب رب العالمین کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِىْ سِجِّيْنٍؕ‏(7)
(7) یاد رکھو کہ بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہوگا
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا سِجِّيْنٌؕ‏(8)
(8) اور تم کیا جو کہ سجین کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ‏(9)
(9) ایک لکھا ہوا دفتر ہے
وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَۙ‏(10)
(10) آج کے دن ان جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
الَّذِيْنَ يُكَذِّبُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِؕ‏(11)
(11) جو لوگ روز جزاء کا انکار کرتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍۙ‏(12)
(12) اور اس کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو حد سے گزر جانے والے گنہگار ہیں
اِذَا تُتْلٰى عَلَيْهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَؕ‏(13)
(13) جب ان کے سامنے آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تو پرانے افسانے ہیں
كَلَّا‌ بَلْ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ‏(14)
(14) نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ‌ؕ‏(15)
(15) یاد رکھو انہیں روز قیامت پروردگار کی رحمت سے محجوب کردیا جائے گا
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِيْمِؕ‏(16)
(16) پھر اس کے بعد یہ جہنمّ میں جھونکے جانے والے ہیں
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ‏(17)
(17) پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم انکار رہے تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِىْ عِلِّيِّيْنَؕ‏(18)
(18) یاد رکھو کہ نیک کردار افراد کا نامہ اعمال علیین میں ہوگا
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوْنَؕ‏(19)
(19) اور تم کیا جانو کہ علیین کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ‏(20)
(20) ایک لکھا ہوا دفتر ہے
يَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ‏(21)
(21) جس کے گواہ ملائکہ مقربین ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِىْ نَعِيْمٍۙ‏(22)
(22) بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِ يَنْظُرُوْنَۙ‏(23)
(23) تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کررہے ہوں گے
تَعْرِفُ فِىْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيْمِ‌ۚ‏(24)
(24) تم ان کے چہروں پر نعمت کی شادابی کا مشاہدہ کروگے
يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ‏(25)
(25) انہیں سربمہر خالص شراب سے سیراب کیا جائے گا
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ‌ؕ وَفِىْ ذٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ‏(26)
(26) جس کی مہر مشک کی ہوگی اور ایسی چیزوں میں شوق کرنے والوں کو آپس میں سبقت اور رغبت کرنی چاہئے
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِيْمٍۙ‏(27)
(27) اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی
عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ‏(28)
(28) یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب بارگاہ بندے پانی پیتے ہیں
اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَ ۖ‏(29)
(29) بے شک یہ مجرمین صاحبانِ ایمان کا مذاق اُڑایا کرتے تھے
وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْ يَتَغَامَزُوْنَ ۖ‏(30)
(30) اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تھے تو اشارے کنائے کرتے تھے
وَاِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰٓى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِيْنَ ۖ‏(31)
(31) اور جب اپنے اہل کی طرف پلٹ کر آتے تھے تو خوش وخرم ہوتے تھے
وَاِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَضَآلُّوْنَۙ‏(32)
(32) اور جب مومنین کو دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ سب اصلی گمراہ ہیں
وَمَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَيْهِمْ حٰفِظِيْنَۙ‏(33)
(33) حالانکہ انہیں ان کا نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا
فَالْيَوْمَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُوْنَۙ‏(34)
(34) تو آج ایمان لانے والے بھی کفاّر کا مضحکہ اُڑائیں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِۙ يَنْظُرُوْنَؕ‏(35)
(35) تختوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ‏(36)
(36) اب تو کفار کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل رہا ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ‏(1)
(1) جب آسمان پھٹ جائے گا
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْۙ‏(2)
(2) اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور یہ ضروری بھی ہے
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْؕ‏(3)
(3) اور جب زمین برابر کرکے پھیلا دی جائے گی
وَاَلْقَتْ مَا فِيْهَا وَتَخَلَّتْۙ‏(4)
(4) اور وہ اپنے ذخیرے پھینک کر خالی ہوجائے گی
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْؕ‏(5)
(5) اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گی اور یہ ضروری بھی ہے
يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِيْهِ‌ۚ‏(6)
(6) اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖۙ‏(7)
(7) پھر جس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا ۙ‏(8)
(8) اس کا حساب آسان ہوگا
وَّيَنْقَلِبُ اِلٰٓى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ؕ‏(9)
(9) اور وہ اپنے اہل کی طرف خوشی خوشی واپس آئے گا
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ‏(10)
(10) اور جس کو نامہ اعمال پشت کی طرف سے دیا جائے گا
فَسَوْفَ يَدْعُوْا ثُبُوْرًا ۙ‏(11)
(11) وہ عنقریب موت کی دعا کرے گا
وَّيَصْلٰى سَعِيْرًا ؕ‏(12)
(12) اور جہنمّ کی آگ میں داخل ہوگا
اِنَّهٗ كَانَ فِىْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ؕ‏(13)
(13) یہ پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت خوش تھا
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَ ۛۚ‏(14)
(14) اور اس کا خیال تھا کہ پلٹ کر خدا کی طرف نہیں جائے گا
بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيْرًا ؕ‏(15)
(15) ہاں اس کا پروردگار خوب دیکھنے والا ہے
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ‏(16)
(16) میں شفق کی قسم کھا کر کہتا ہوں
وَالَّيْلِ وَمَا وَسَقَۙ‏(17)
(17) اور رات اورجن چیزوں کو وہ ڈھانک لیتی ہے ان کی قسم
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ‏(18)
(18) اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجائے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ‏(19)
(19) کہ تم ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت میں مبتلا ہوگے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَۙ‏(20)
(20) پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لے آتے ہیں
وَاِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا يَسْجُدُوْنَ ؕ ۩‏(21)
(21) اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ہیں
بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُكَذِّبُوْنَۖ‏(22)
(22) بلکہ کفاّر تو تکذیب بھی کرتے ہیں
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَۖ‏(23)
(23) اور اللہ خوب جانتا ہے جو یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍۙ‏(24)
(24) اب آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ‏(25)
(25) علاوہ صاحبانِ ایمان و عمل صالح کے کہ ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ‏(1)
(1) برجوں والے آسمان کی قسم
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ‏(2)
(2) اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے
وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍؕ‏(3)
(3) اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ‏(4)
(4) اصحاب اخدود ہلاک کردیئے گئے
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ‏(5)
(5) آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے
اِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُوْدٌ ۙ‏(6)
(6) جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے
وَّهُمْ عَلٰى مَا يَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ شُهُوْدٌ ؕ‏(7)
(7) اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کررہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں
وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ يُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِۙ‏(8)
(8) اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے
الَّذِىْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ شَهِيْدٌ ؕ‏(9)
(9) وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے
اِنَّ الَّذِيْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيْقِؕ‏(10)
(10) بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؕؔ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيْرُؕ‏(11)
(11) بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌ ؕ‏(12)
(12) بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے
اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيْدُ‌ ۚ‏(13)
(13) وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے
وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ‏(14)
(14) وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُ ۙ‏(15)
(15) وہ صاحبِ عرش مجید ہے
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُ ؕ‏(16)
(16) جو چاہتا ہے کرسکتا ہے
هَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ الْجُنُوْدِۙ‏(17)
(17) کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے
فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَؕ‏(18)
(18) فرعون اور قوم ثمود کی خبر
بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِىْ تَكْذِيْبٍۙ‏(19)
(19) مگر کفاّر تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں
وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِيْطٌۚ‏(20)
(20) اور اللہ ان کو پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ ۙ‏(21)
(21) یقینا یہ بزرگ و برتر قرآن ہے
فِىْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ‏(22)
(22) جو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ‏(1)
(1) آسمان اور رات کو آنے والے کی قسم
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏(2)
(2) اور تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے
النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ‏(3)
(3) یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌؕ‏(4)
(4) کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ‏(5)
(5) پھر انسان دیکھے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ‏(6)
(6) وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
يَّخْرُجُ مِنْۢ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآئِبِؕ‏(7)
(7) جو پیٹھ اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ‏(8)
(8) یقینا وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ‏(9)
(9) z جس دن رازوں کو آزمایا جائے گا
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ‏(10)
(10) تو پھر نہ کسی کے پاس قوت ہوگی اور نہ مددگار
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ‏(11)
(11) قسم ہے چکر کھانے والے آسمان کی
وَالْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ‏(12)
(12) اور شگافتہ ہونے والی زمین کی
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ‏(13)
(13) بے شک یہ قول فیصل ہے
وَّمَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ‏(14)
(14) اور مذاق نہیں ہے
اِنَّهُمْ يَكِيْدُوْنَ كَيْدًا ۙ‏(15)
(15) یہ لوگ اپنا مکر کررہے ہیں
وَّاَكِيْدُ كَيْدًا ۚۖ‏(16)
(16) اور ہم اپنی تدبیر کررہے ہیں
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِيْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا‏(17)
(17) تو کافروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ‏(1)
(1) اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو
الَّذِىْ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ‏(2)
(2) جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے
وَالَّذِىْ قَدَّرَ فَهَدٰى ۙ‏(3)
(3) جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے
وَالَّذِىْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى ۙ‏(4)
(4) جس نے چارہ بنایا ہے
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ‏(5)
(5) پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنادیاہے
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰٓىۙ‏(6)
(6) ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفٰىؕ‏(7)
(7) مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى ‌ۖ‌ۚ‏(8)
(8) اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ‏(9)
(9) لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰىۙ‏(10)
(10) عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا
وَيَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ‏(11)
(11) اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا
الَّذِىْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى‌ۚ‏(12)
(12) جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے
ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَلَا يَحْيٰىؕ‏(13)
(13) پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ‏(14)
(14) بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى‌ ؕ‏(15)
(15) جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَاۖ‏(16)
(16) لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو
وَالْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ‏(17)
(17) جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ‏(18)
(18) یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے
صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَمُوْسٰى‏(19)
(19) ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
هَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ الْغَاشِيَةِؕ‏(1)
(1) کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے
وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ۙ‏(2)
(2) اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۙ‏(3)
(3) محنت کرنے والے تھکے ہوئے
تَصْلٰى نَارًا حَامِيَةً ۙ‏(4)
(4) دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
تُسْقٰى مِنْ عَيْنٍ اٰنِيَةٍؕ‏(5)
(5) انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍۙ‏(6)
(6) ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِىْ مِنْ جُوْعٍؕ‏(7)
(7) جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے
وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ۙ‏(8)
(8) اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ ۙ‏(9)
(9) اپنی محنت و ریاضت سے خوش
فِىْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏(10)
(10) بلند ترین جنت میں
لَّا تَسْمَعُ فِيْهَا لَاغِيَةً ؕ‏(11)
(11) جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے
فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ‌ ۘ‏(12)
(12) وہاں چشمے جاری ہوں گے
فِيْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ ۙ‏(13)
(13) وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
وَّاَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ ۙ‏(14)
(14) اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ ۙ‏(15)
(15) اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے
وَّزَرَابِىُّ مَبْثُوْثَةٌ ؕ‏(16)
(16) اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی
اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِ بِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ‏(17)
(17) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے
وَاِلَى السَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ‏(18)
(18) اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے
وَاِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ‏(19)
(19) اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے
وَاِلَى الْاَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ‏(20)
(20) اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے
فَذَكِّرْ ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ ؕ‏(21)
(21) لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَۜيْطِرٍۙ‏(22)
(22) تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ‏(23)
(23) مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ‏(24)
(24) تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا
اِنَّ اِلَيْنَاۤ اِيَابَهُمْۙ‏(25)
(25) پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے
ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ‏(26)
(26) اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالْفَجْرِۙ‏(1)
(1) قسم ہے فجر کی
وَلَيَالٍ عَشْرٍۙ‏(2)
(2) اور دس راتوں کی
وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِۙ‏(3)
(3) اور جفت و طاق کی
وَالَّيْلِ اِذَا يَسْرِ‌ۚ‏(4)
(4) اور رات کی جب وہ جانے لگے
هَلْ فِىْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىْ حِجْرٍؕ‏(5)
(5) بے شک ان چیزوں میں قسم ہے صاحبِ عقل کے لئے
اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙ‏(6)
(6) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا ہے
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِۙ‏(7)
(7) ستون والے ارم والے
الَّتِىْ لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى الْبِلَادِۙ‏(8)
(8) جس کا مثل دوسرے شہروں میں نہیں پیدا ہوا ہے
وَثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِۙ‏(9)
(9) اور ثمود کے ساتھ جو وادی میں پتھر تراش کر مکان بناتے تھے
وَفِرْعَوْنَ ذِى الْاَوْتَادِۙ‏(10)
(10) اور میخوں والے فرعون کے ساتھ
الَّذِيْنَ طَغَوْا فِى الْبِلَادِۙ‏(11)
(11) جن لوگوں نے شہروں میں سرکشی پھیلائی
فَاَكْثَرُوْا فِيْهَا الْفَسَادَۙ‏(12)
(12) اور خوب فساد کیا
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ۙۚ‏(13)
(13) تو پھر خدا نے ان پر عذاب کے کوڑے برسادیئے
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ‏(14)
(14) بے شک تمہارا پروردگار ظالموں کی تاک میں ہے
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ فَيَقُوْلُ رَبِّىْۤ اَكْرَمَنِؕ‏(15)
(15) لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کو اس طرح آزمایا کہ عزّت اور نعمت دے دی تو کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے باعزّت بنایا ہے
وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهٗ ۙ فَيَقُوْلُ رَبِّىْۤ اَهَانَنِ‌ۚ‏(16)
(16) اور جب آزمائش کے لئے روزی کو تنگ کردیا تو کہنے لگا کہ میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے
كَلَّا‌ بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْيَتِيْمَۙ‏(17)
(17) ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ تم یتیموں کا احترام نہیں کرتے ہو
وَلَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِۙ‏(18)
(18) اور لوگوں کو م مسکینوں کے کھانے پر آمادہ نہیں کرتے ہو
وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا ۙ‏(19)
(19) اور میراث کے مال کو اکٹھا کرکے حلال و حرام سب کھا جاتے ہو
وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ‏(20)
(20) اور مال دنیا کو بہت دوست رکھتے ہو
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا ۙ‏(21)
(21) یاد رکھو کہ جب زمین کو ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۚ‏(22)
(22) اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے
وَجِاىْٓءَ يَوْمَئِذٍۢ بِجَهَنَّمَ ۙ‌ يَوْمَئِذٍ يَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ‏(23)
(23) اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ
يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِىْ قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى‌ۚ‏(24)
(24) انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۙ‏(25)
(25) تو اس دن خدا ویسا عذاب کرے گا جو کسی نے نہ کیا ہوگا
وَّلَا يُوْثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏(26)
(26) اور نہ اس طرح کسی نے گرفتار کیا ہوگا
يٰۤاَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۖ‏(27)
(27) اے نفس مطمئن
ارْجِعِىْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً‌ ۚ‏(28)
(28) اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس عالم میں کہ تواس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے
فَادْخُلِىْ فِىْ عِبٰدِىۙ‏(29)
(29) پھر میرے بندوں میں شامل ہوجا
وَادْخُلِىْ جَنَّتِى‏(30)
(30) اور میری جنت میں داخل ہوجا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ‏(1)
(1) میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں
وَاَنْتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ‏(2)
(2) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۙ‏(3)
(3) اور تمہارے باپ آدم علیھ السّلام اور ان کی اولاد کی قسم
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىْ كَبَدٍؕ‏(4)
(4) ہم نے انسان کو مشقت میں رہنے والا بنایا ہے
اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌ‌ ۘ‏(5)
(5) کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا
يَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ‏(6)
(6) کہ وہ کہتا ہے کہ میں نے بے تحاشہ صرف کیا ہے
اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏(7)
(7) کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ہے
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَيْنَيْنِۙ‏(8)
(8) کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں قرار دی ہیں
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيْنِۙ‏(9)
(9) اور زبان اور دو ہونٹ بھی
وَهَدَيْنٰهُ النَّجْدَيْنِ‌ۚ‏(10)
(10) اور ہم نے اسے دونوں راستوں کی ہدایت دی ہے
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَۖ‏(11)
(11) پھر وہ گھاٹی پر سے کیوں نہیں گزرا
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا الْعَقَبَةُ ؕ‏(12)
(12) اورتم کیا جانو یہ گھاٹی کیا ہے
فَكُّ رَقَبَةٍ ۙ‏(13)
(13) کسی گردن کا آزاد کرانا
اَوْ اِطْعٰمٌ فِىْ يَوْمٍ ذِىْ مَسْغَبَةٍ ۙ‏(14)
(14) یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا
يَّتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ۙ‏(15)
(15) کسی قرابتدار یتیم کو
اَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ ؕ‏(16)
(16) یا خاکسار مسکین کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ؕ‏(17)
(17) پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوجاتا جو ایمان لائے اور انہوں نے صبر اور مرحمت کی ایک دوسرے کو نصیحت کی
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ؕ‏(18)
(18) یہی لوگ خو ش نصیبی والے ہیں
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ ؕ‏(19)
(19) اور جن لوگوں نے ہماری آیات سے انکار کیا ہے وہ بد بختی والے ہیں
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ‏(20)
(20) انہیں آگ میں ڈال کر اسے ہر طرف سے بند کردیا جائے گا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالشَّمْسِ وَضُحٰٮهَاۙ‏(1)
(1) آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم
وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا  ۙ‏(2)
(2) اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے
وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۙ‏(3)
(3) اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے
وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰٮهَا ۙ‏(4)
(4) اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے
وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا ۙ‏(5)
(5) اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے
وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۙ‏(6)
(6) اور زمین کی قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے
وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۙ‏(7)
(7) اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے
فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰٮهَا ۙ‏(8)
(8) پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰٮهَا ۙ‏(9)
(9) بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنالیا
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰٮهَا ؕ‏(10)
(10) اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰٮهَآ  ۙ‏(11)
(11) ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی تذکیب کی
اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰٮهَا  ۙ‏(12)
(12) جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا
فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقْيٰهَا ؕ‏(13)
(13) تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا
فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا  ۙفَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰٮهَا  ۙ‏(14)
(14) تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کردیا اور انہیں بالکل برابر کردیا
وَلَا يَخَافُ عُقْبٰهَا‏(15)
(15) اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشٰىۙ‏(1)
(1) رات کی قسم جب وہ دن کو ڈھانپ لے
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ‏(2)
(2) اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰٓىۙ‏(3)
(3) اور اس کی قسم جس نے مرد اور عورت کو پیدا کیا ہے
اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰىؕ‏(4)
(4) بے شک تمہاری کوششیں مختلف قسم کی ہیں
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰىۙ‏(5)
(5) پھر جس نے مال عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ‏(6)
(6) اور نیکی کی تصدیق کی
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْيُسْرٰىؕ‏(7)
(7) تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے
وَاَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰىۙ‏(8)
(8) اور جس نے بخل کیا اور لاپروائی برتی
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ‏(9)
(9) اور نیکی کو جھٹلایا ہے
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ‏(10)
(10) اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے
وَمَا يُغْنِىْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ‏(11)
(11) اور اس کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا
اِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدٰىۖ‏(12)
(12) بے شک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے
وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰى‏(13)
(13) اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰى‌ۚ‏(14)
(14) تو ہم نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا
لَا يَصْلٰٮهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ‏(15)
(15) جس میں کوئی نہ جائے گا سوائے بدبخت شخص کے
الَّذِىْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏(16)
(16) جس نے جھٹلایا اور منھ پھیرلیا
وَسَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ‏(17)
(17) اور اس سے عنقریب صاحبِ تقویٰ کو محفوظ رکھا جائے گا
الَّذِىْ يُؤْتِىْ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى‌ۚ‏(18)
(18) جو اپنے مال کو دے کر پاکیزگی کا اہتمام کرتا ہے
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰٓىۙ‏(19)
(19) جب کہ اس کے پاس کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کی جزاء دی جائے
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰى‌ۚ‏(20)
(20) سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے
وَلَسَوْفَ يَرْضٰى‏(21)
(21) اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالضُّحٰىۙ‏(1)
(1) قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی
وَالَّيْلِ اِذَا سَجٰىۙ‏(2)
(2) اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏(3)
(3) تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے
وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ‏(4)
(4) اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ‏(5)
(5) اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ
اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَاٰوٰى‏(6)
(6) کیا اس نے تم کو یتیم پاکر پناہ نہیں دی ہے
وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى‏(7)
(7) اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے
وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ‏(8)
(8) اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے
فَاَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ‏(9)
(9) لہذا اب تم یتیم پر قہر نہ کرنا
وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ‏(10)
(10) اور سائل کوجھڑک مت دینا
وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ‏(11)
(11) اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو برابر بیان کرتے رہنا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ‏(1)
(1) کیا ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ نہیں کیا
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ‏(2)
(2) اور کیا آپ کے بوجھ کو اتار نہیں لیا
الَّذِىْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ‏(3)
(3) جس نے آپ کی کمر کو توڑ دیا تھا
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ‏(4)
(4) اور آپ کے ذکر کو بلند کردیا
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ۙ‏(5)
(5) ہاں زحمت کے ساتھ آسانی بھی ہے
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ؕ‏(6)
(6) بے شک تکلیف کے ساتھ سہولت بھی ہے
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ‏(7)
(7) لہذا جب آپ فارغ ہوجائیں تو نصب کردیں
وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَب‏(8)
(8) اور اپنے رب کی طرف رخ کریں
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِۙ‏(1)
(1) قسم ہے انجیر اور زیتون کی
وَطُوْرِ سِيْنِيْنَۙ‏(2)
(2) اور طورسینین کی
وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِۙ‏(3)
(3) اور اس امن والے شہر کی
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىْۤ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ‏(4)
(4) ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے
ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سَافِلِيْنَۙ‏(5)
(5) پھر ہم نے اس کو پست ترین حالت کی طرف پلٹا دیا ہے
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍؕ‏(6)
(6) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ‏(7)
(7) پھر تم کو روز جزاء کے بارے میں کون جھٹلا سکتا ہے
اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ‏(8)
(8) کیا خدا سب سے بڑا حاکم اور فیصلہ کرنے والا نہیں ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِىْ خَلَقَ‌ۚ‏(1)
(1) اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ‌ۚ‏(2)
(2) اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے
اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ‏(3)
(3) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
الَّذِىْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ‏(4)
(4) جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْؕ‏(5)
(5) اور انسان کو وہ سب کچھ بتادیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰٓىۙ‏(6)
(6) بے شک انسان سرکشی کرتا ہے
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ‏(7)
(7) کہ اپنے کو بے نیاز خیال کرتا ہے
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ‏(8)
(8) بے شک آپ کے رب کی طرف واپسی ہے
اَرَءَيْتَ الَّذِىْ يَنْهٰىؕ‏(9)
(9) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے
عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ‏(10)
(10) بندئہ خدا کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
اَرَءَيْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰٓىۙ‏(11)
(11) کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ بندہ ہدایت پر ہو
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىۙ‏(12)
(12) یا تقویٰ کا حکم دے تو روکنا کیسا ہے
اَرَءَيْتَ اِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏(13)
(13) کیا تم نے دیکھا کہ اگر اس کافر نے جھٹلایا اور منھ پھیر لیا
اَلَمْ يَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ‏(14)
(14) تو کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ ۙ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ‏(15)
(15) یاد رکھو اگر وہ روکنے سے باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ‌ ۚ‏(16)
(16) جھوٹے اور خطا کار کی پیشانی کے بال
فَلْيَدْعُ نَادِيَهٗ ۙ‏(17)
(17) پھر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلائے
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ۙ‏(18)
(18) ہم بھی اپنے جلاد فرشتوں کوبلاتے ہیں
كَلَّا ؕ لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ۩‏(19)
(19) دیکھو تم ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا اور سجدہ کرکے قرب خدا حاصل کرو
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِىْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ ۖ ۚ‏(1)
(1) بے شک ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا ہے
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِؕ‏(2)
(2) اور آپ کیا جانیں یہ شب قدر کیا چیز ہے
لَيْلَةُ الْقَدْرِ  ۙ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕ‏(3)
(3) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ‌ۚ مِّنْ كُلِّ اَمْرٍ ۛۙ‏(4)
(4) اس میں ملائکہ اور روح القدس اسُن خدا کے ساتھ تمام امور کو لے کر نازل ہوتے ہیں
سَلٰمٌ   ۛهِىَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ‏(5)
(5) یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكِّيْنَ حَتّٰى تَاْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ ۙ‏(1)
(1) اہل کتاب کے کفاّر اور دیگر مشرکین اپنے کفر سے الگ ہونے والے نہیں تھے جب تک کہ ان کے پاس کُھلی دلیل نہ آجاتی
رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ‏(2)
(2) اللہ کی طرف کا نمائندہ جو پاکیزہ صحفیوں کی تلاوت کرے
فِيْهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ ؕ‏(3)
(3) جن میں قیمتی اور مضبوط باتیں لکھی ہوئی ہیں
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ ؕ‏(4)
(4) اور یہ اہل کتاب متفرق نہیں ہوئے مگر اس وقت جب ان کے پاس کُھلی ہوئی دلیل آگئی
وَمَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ ۙ حُنَفَآءَ وَيُقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكٰوةَ‌ وَذٰلِكَ دِيْنُ الْقَيِّمَةِ ؕ‏(5)
(5) اور انہیں صرف اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ خدا کی عبادت کریں اور اس عبادت کو اسی کے لئے خالص رکھیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰہ ادا کریں اور یہی سچاّ اور مستحکم دین ہے
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِيْنَ فِىْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ‌ؕ اُولٰٓئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ ؕ‏(6)
(6) بے شک اہل کتاب میں جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے اور دیگر مشرکین سب جہنمّ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی بدترین خلائق ہیں
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ ؕ‏(7)
(7) اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین خلائق ہیں
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اَبَدًا ‌ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ ‌ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِىَ رَبَّهٗ‏(8)
(8) پروردگار کے یہاں ان کی جزاء وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ انہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں خدا ان سے راضی ہے اور وہ اس سے راضی ہیں اور یہ سب اس کے لئے ہے جس کے دل میں خوف خدا ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ۙ‏(1)
(1) جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا ۙ‏(2)
(2) اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا‌ ۚ‏(3)
(3) اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا ۙ‏(4)
(4) اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَا ؕ‏(5)
(5) کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے
يَوْمَئِذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ۙ لِّيُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ‏(6)
(6) اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں
فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ ؕ‏(7)
(7) پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ‏(8)
(8) اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالْعٰدِيٰتِ ضَبْحًا ۙ‏(1)
(1) فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم
فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا ۙ‏(2)
(2) جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں
فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا ۙ‏(3)
(3) پھر صبح دم حملہ کرنے والے ہیں
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا ۙ‏(4)
(4) پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا ۙ‏(5)
(5) اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ ۚ‏(6)
(6) بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌ ۚ‏(7)
(7) اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ ؕ‏(8)
(8) اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِى الْقُبُوْرِۙ‏(9)
(9) کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مردوں کو قبروں سے نکالا جائے گا
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوْرِۙ‏(10)
(10) اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيْرٌ‏(11)
(11) تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْقَارِعَةُ ۙ‏(1)
(1) کھڑکھڑانے والی
مَا الْقَارِعَةُ‌ ۚ‏(2)
(2) اور کیسی کھڑکھڑانے والی
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا الْقَارِعَةُ ؕ‏(3)
(3) اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیسی کھڑکھڑانے والی ہے
يَوْمَ يَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ‏(4)
(4) جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوجائیں گے
وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ‏(5)
(5) اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ ۙ‏(6)
(6) تو اس دن جس کی نیکیوں کا پلّہ بھاری ہوگا
فَهُوَ فِىْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ ؕ‏(7)
(7) وہ پسندیدہ عیش میں ہوگا
وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ ۙ‏(8)
(8) اور جس کا پلہّ ہلکا ہوگا
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ؕ‏(9)
(9) اس کا مرکز ہاویہ ہے
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا هِيَهْ ؕ‏(10)
(10) اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے
نَارٌ حَامِيَةٌ‏(11)
(11) یہ ایک دہکی ہوئی آگ ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ‏(1)
(1) تمہیں باہمی مقابلہ کثرت مال و اولاد نے غافل بنادیا
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ‏(2)
(2) یہاں تک کہ تم نے قبروں سے ملاقات کرلی
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ‏(3)
(3) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ‏(4)
(4) اور پھر خوب معلوم ہوجائے گا
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِؕ‏(5)
(5) دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيْمَۙ‏(6)
(6) کہ تم جہنمّ کو ضرور دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِيْنِۙ‏(7)
(7) پھر اسے اپنی آنکھوں دیکھے یقین کی طرح دیکھو گے
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيْمِ‏(8)
(8) اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالْعَصْرِۙ‏(1)
(1) قسم ہے عصر کی
اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِىْ خُسْرٍۙ‏(2)
(2) بے شک انسان خسارہ میں ہے
اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ   ۙ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ‏(3)
(3) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی وصیت و نصیحت کی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۙ‏(1)
(1) تباہی اور بربادی ہے ہر طعنہ زن اور چغلخور کے لئے
۟الَّذِىْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۙ‏(2)
(2) جس نے مال کو جمع کیا اور خوب اس کا حساب رکھا
يَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗ‌ ۚ‏(3)
(3) اس کا خیال تھا کہ یہ مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا
كَلَّا‌ لَيُنْۢبَذَنَّ فِى الْحُطَمَةِ ۖ‏(4)
(4) ہرگز نہیں اسے یقینا حطمہ میں ڈال دیا جائے گا
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا الْحُطَمَةُ ؕ‏(5)
(5) اور تم کیا جانو کہ حطمہ کیا شے ہے
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ ۙ‏(6)
(6) یہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
الَّتِىْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِ ؕ‏(7)
(7) جو دلوں تک چڑھ جائے گی
اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ ۙ‏(8)
(8) وہ آگ ان کے اوپر گھیر دی جائے گی
فِىْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ‏(9)
(9) لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِؕ‏(1)
(1) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا برتاؤ کیاہے
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِىْ تَضْلِيْلٍۙ‏(2)
(2) کیا ان کی چال کو بے کار نہیں کردیا ہے
وَّاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَۙ‏(3)
(3) اور ان پر اڑتی ہوئی ابابیل کو بھیج دیا ہے
تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍۙ‏(4)
(4) جو انہیں کھرنجوں کی کنکریاں ماررہی تھیں
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ‏(5)
(5) پھر انہوں نے ان سب کو چبائے ہوئے بھوسے کے مانند بنادیا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لِاِيْلٰفِ قُرَيْشٍۙ‏(1)
(1) قریش کے انس و الفت کی خاطر
اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيْفِ‌ۚ‏(2)
(2) جو انہیں سردی اور گرمی کے سفرسے ہے ابرہہ کو ہلاک کردیا ہے
فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِۙ‏(3)
(3) لہذا انہیں چاہئے کہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں
الَّذِىْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ   ۙ وَّاٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ‏(4)
(4) جس نے انہیں بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَرَءَيْتَ الَّذِىْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِؕ‏(1)
(1) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے
فَذٰلِكَ الَّذِىْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَۙ‏(2)
(2) یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکےّ دیتا ہے
وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِؕ‏(3)
(3) اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَۙ‏(4)
(4) تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے
الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ‏(5)
(5) جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں
الَّذِيْنَ هُمْ يُرَآءُوْنَۙ‏(6)
(6) دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں
وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ‏(7)
(7) اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہیں
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّاۤ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ‏(1)
(1) بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا ہے
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ؕ‏(2)
(2) لہذا آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ‏(3)
(3) یقینا آپ کا دشمن بے اولاد رہے گا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ‏(1)
(1) آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو
لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ‏(2)
(2) میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کرسکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو
وَلَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ‌ ۚ‏(3)
(3) اور نہ تم میرے خدا کی عبادت کرنے والے ہو
وَلَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ‏(4)
(4) اور نہ میں تمہارے معبودوں کو پوجا کرنے ولا ہوں
وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ ؕ‏(5)
(5) اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو
لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِىَ دِيْنِ‏(6)
(6) تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُۙ‏(1)
(1) جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آجائے گی
وَرَاَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِىْ دِيْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًا ۙ‏(2)
(2) اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ دین خدا میں فوج در فوج داخل ہورہے ہیں
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ‌ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا‏(3)
(3) تو اپنے رب کی حمد کی تسبیح کریں او ر اس سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
تَبَّتْ يَدَاۤ اَبِىْ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ‏(1)
(1) ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک ہوجائے
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ‏(2)
(2) نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی
سَيَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ ۖۚ‏(3)
(3) وہ عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
وَّامْرَاَ تُهٗ ؕ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ‌ۚ‏(4)
(4) اور اس کی بیوی جو لکڑی ڈھونے والی ہے
فِىْ جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ‏(5)
(5) اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی بندھی ہوئی ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌ ۚ‏(1)
(1) اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے
اَللّٰهُ الصَّمَدُ‌ ۚ‏(2)
(2) اللہ برحق اور بے نیاز ہے
لَمْ يَلِدْ   ۙ وَلَمْ يُوْلَدْ ۙ‏(3)
(3) اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد
وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ‏(4)
(4) اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ‏(1)
(1) کہہ دیجئے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ چاہتا ہوں
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ‏(2)
(2) تمام مخلوقات کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ‏(3)
(3) اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے
وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الْعُقَدِۙ‏(4)
(4) اور گنڈوں پر پھونکنے والیوں کے شر سے
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ‏(5)
(5) اور ہرحسد کرنے والے کے شر سے جب بھی وہ حسد کرے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ‏(1)
(1) اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں
مَلِكِ النَّاسِۙ‏(2)
(2) جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے
اِلٰهِ النَّاسِۙ‏(3)
(3) سارے انسانوں کا معبود ہے
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ  ۙ الْخَنَّاسِ ۙ‏(4)
(4) شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے
الَّذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ‏(5)
(5) اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ‏(6)
(6) وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے