ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
حمد اس خدا کی ہے جس نے کوئی فرزند نہیں بنایا
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ
اور جس کی بادشاہت میں کوئی شریک نہیں ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ
اور اس کا کوئی ایسا مددگار نہیں ہے جو اس کی عزّت میں اضافہ کرے
وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا
اور اس کو بزرگی کے ساتھ یاد کرو۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِمَعَاقِدِ عِزِّكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عزّت کی حقیقت کے ساتھ
عَلٰى اَرْكَانِ عَرْشِكَ
جو تیرے عرش کے پایہ پر ہے
وَ مُنْتَهَى الرَّحْمَةِ مِنْ كِتَابِكَ
اور تیری کتاب کے انتہاءِ رحمت کے حوالہ سے
وَ بِاسْمِكَ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ
تیرے نام کے واسطہ سے جو بہت بڑا اور عظیم ہے
وَ ذِكْرِكَ الْاَعْلَى الْاَعْلَى الْاَعْلٰى
اور تیرے ذکر کے واسطہ سے جو بلند و بلند و بلند تر ہے
وَ بِكَلِمَاتِكَ التَّامَّاتِ
اور تیرے مکمل کلمات کے ذریعہ کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
تو درود نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
وَ اَنْ تَفْعَلَ بِيْ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ۔
اور میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کر جس کا تو اہل ہے۔