ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ صَبْرَ الشَّاكِرِيْنَ لَكَ
پروردگار میں تجھ سے شاکرین جیسے صبر،
وَ عَمَلَ الْخَاۤئِفِيْنَ مِنْكَ
خائفین جیسے عمل
وَ يَقِيْنَ الْعَابِدِيْنَ لَكَ
اور عابدین جیسے یقین کا طلبگار ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ
خدایا تو علی و عظیم ہے
وَ اَنَا عَبْدُكَ الْبَاۤئِسُ الْفَقِيْرُ
اور میں تیرا بندۂ محتاج و فقیر ہوں۔
اَنْتَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
تو غنی و حمید ہے
وَ اَنَا الْعَبْدُ الذَّلِيْلُ
اور میں تیرا بندۂ ذلیل ہوں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ امْنُنْ بِغِنَاكَ عَلَى فَقْرِيْ
اور اپنی غنا کے ذریعہ میری فقیری پر
وَ بِحِلْمِكَ عَلٰى جَهْلِيْ
اور اپنے حلم کے ذریعہ میری جہالت پر
وَ بِقُوَّتِكَ عَلٰى ضَعْفِيْ
اپنی قوّت کے ذریعہ میری کمزوری پر رحم فرما۔
يَا قَوِيُّ يَا عَزِيْزُ
اے صاحبِ قوّت و عزّت۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
خدایا حضرت محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
الْاَوْصِيَاءِ الْمَرْضِيِّيْنَ
جو پسندیدہ وصی ہیں۔
وَ اكْفِنِيْ مَا اَهَمَّنِيْ مِنْ اَمْرِ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ
اور میرے لیے دنیا و آخرت کے تمام اہم امور میں کافی ہوجا
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔
اے بہترین مہربانی کرنے والے۔