ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَشْهَدَنَا مَشْهَدَ اَوْلِيَاۤئِهِ فِي رَجَبٍ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے ماہِ رجب میں ہمیں اپنے اولیاء کے مشہد پر
وَ اَوْجَبَ عَلَيْنَا مِنْ حَقِّهِمْ مَا قَدْ وَجَبَ
حاضری کی توفیق دی اور ان کے حقوق کو ہمارے اُوپر واجب قرار دیا۔
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ الْمُنْتَجَبِ
اللہ کی رحمت ہو حضرت محمدؐ پر جو منتخب ہیں
وَ عَلٰى اَوْصِيَاۤئِهِ الْحُجُبِ
اور ان کے اولیاء پر جو بارگاہِ احدیت کے پردہ دار ہیں۔
اَللّٰهُمَّ فَكَمَا اَشْهَدْتَنَا مَشْهَدَهُمْ
خدایا جس طرح تو نے ہمیں ان کے مشاہد تک پہنچا دیا ہے
فَاَنْجِزْ لَنَا مَوْعِدَهُمْ
اب ان کے وعدہ کو بھی پورا فرمادے
وَ اَوْرِدْنَا مَوْرِدَهُمْ
اور ہمیں ان کی منزل میں وارد کردے
غَيْرَ مُحَلَّئِيْنَ عَنْ وِرْدٍ
بغیر کسی رُکاوٹ کے
فِي دَارِ الْمُقَامَةِ وَ الْخُلْدِ
ہمیشہ رہنے والے گھر میں وارد کردے
وَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
سلام ہو تم پر اے اولیاء خدا!
اِنِّي [قَدْ] قَصَدْتُكُمْ وَ اعْتَمَدْتُكُمْ
میں تمہارے اس بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں اور آپ پر اعتماد کیا ہے
بِمَسْاَلَتِيْ وَ حَاجَتِيْ
اپنے کیے سوالات اور اپنی حاجت میں
وَ هِيَ فَكَاكُ رَقَبَتِي مِنَ النَّارِ
اور وہ حاجت یہ ہے کہ میری گردن آتشِ جہنّم سے آزاد ہوجائے
وَ الْمَقَرُّ مَعَكُمْ فِي دَارِ الْقَرَارِ
اور مجھے آپ کے ساتھ جنّت میں جگہ مل جائے
مَعَ شِيْعَتِكُمُ الْاَبْرَارِ
آپ کے نیک شیعوں کی رفاقت میں۔
وَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ
سلام ہو آپ پر کہ آپ نے صبر کیا ہے
فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
جس کا انجام بہترین ہے۔
اَنَا سَاۤئِلُكُمْ وَ آمِلُكُمْ فِيْمَا اِلَيْكُمُ التَّفْوِيْضُ
میں آپ کا سائل، آپ کا امیدوار ہوں ان معاملات میں جو آپ کے حوالہ کردئیے گئے
وَ عَلَيْكُمُ التَّعْوِيْضُ
اور جن کے معاوضہ کی ذمّہ داری بھی آپ ہی پر ہے۔
فَبِكُمْ يُجْبَرُ الْمَهِيْضُ
آپ ہی سے شکستگی کا علاج ہوتا ہے،
وَ يُشْفَى الْمَرِيْضُ،
مریضوں کو شفا دی جاتی ہے
وَ مَا تَزْدَادُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَغِيْضُ
اور ارحام میں کمی اور زیادتی ہوتی ہے۔
اِنِّي بِسِرِّكُمْ مُؤْمِنٌ
میں آپ کے اسرار پر ایمان لانے والا،
وَ لِقَوْلِكُمْ مُسَلِّمٌ
آپ کے قول کا تسلیم کرنے والا
وَ عَلَى اللّٰهِ بِكُمْ مُقْسِمٌ
اور اللہ کو آپ کے حق کی قسم دینے والا ہوں کہ
فِي رَجْعِيْ بِحَوَاۤئِجِيْ
وہ میری حاجتوں کو
وَ قَضَاۤئِهَا وَ اِمْضَاۤئِهَا
پورا فرما دے
وَ اِنْجَاحِهَا وَ اِبْرَاحِهَا
اور ان کے بارے میں فیصلہ کرکے مجھے کامیابی دے
وَ بِشُئُوْنِي لَدَيْكُمْ وَ صَلَاحِهَا
اور مشکلات کو زائل کردے۔ میرے امور کی اصلاح کردے۔
وَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ سَلَامَ مُوَدِّعٍ
سلام ہو آپ پر اس چاہنے والے کا جو آپ کو رُخصت کررہا ہے اور آپ سے رُخصت ہورہا ہے
وَ لَكُمْ حَوَاۤئِجَهُ مُوْدِعٍ
اور اپنی حاجتوں کو آپ کے پاس چھوڑ کر جارہا ہے۔
يَسْاَلُ اللّٰهَ اِلَيْكُمُ الْمَرْجِعَ
اللہ سے سوال ہے کہ آپ کی بارگاہ میں پھر پلٹ کر آؤں
وَ سَعْيَهُ اِلَيْكُمْ غَيْرَ مُنْقَطِعٍ
اور اس کی کوشش ختم نہ ہونے پائے۔
وَ اَنْ يَرْجِعَنِيْ مِنْ حَضْرَتِكُمْ خَيْرَ مَرْجِعٍ
اور جب بھی آپ کی بارگاہ سے پلٹوں تو بہترین واپسی ہو
اِلٰى جَنَابٍ مُمْرِعٍ
بابرکت آستانے تک،
وَ خَفْضِ عَيْشٍ مُوَسَّعٍ
وسیع عیش و سکون تک
وَ دَعَةٍ وَ مَهَلٍ اِلٰى حِيْنِ الْاَجَلِ
اور بہترین راحت تک یہاں تک کہ وقتِ اَجل آجائے
وَ خَيْرِ مَصِيْرٍ وَ مَحَلٍّ فِي النَّعِيْمِ الْاَزَلِ
اور اس کے بعد بہترین برگشت اور بہترین منزل ملے
وَ الْعَيْشِ الْمُقْتَبَلِ
جہاں دائمی نعمت ہو،
وَ دَوَامِ الْأُكُلِ
پسندیدہ زندگی ہو،
وَ شُرْبِ الرَّحِيْقِ وَ السَّلْسَلِ
کھانے پینے کا مسلسل سامان ہو اور برابر اس چشمۂ رحمت پر نزول ہوتا رہے
وَ عَلٍّ وَ نَهَلٍ لَا سَاَمَ مِنْهُ وَ لَا مَلَلَ
جہاں نہ کسی طرح خستگی ہو اور نہ کسی طرح کا رنج ہو۔
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ وَ تَحِيَّاتُهُ عَلَيْكُمْ
اللہ کی رحمت اور برکات اور تحیّات آپ اہل بیتؑ پر ہیں
حَتَّى الْعَوْدِ اِلٰى حَضْرَتِكُمْ
یہاں تک کہ میں آپ کی بارگاہ میں پلٹ جاؤں
وَ الْفَوْزِ فِي كَرَّتِكُمْ
اور پھر اس واپسی کی کامیابی حاصل کروں
وَ الْحَشْرِ فِي زُمْرَتِكُمْ
اور آپ کے زمرے میں محشور ہوں۔
وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ وَ صَلَوَاتُهُ وَ تَحِيَّاتُهُ
اللہ کی رحمت و برکات اور صلوات و تحیّات آپ حضرات پر ہے۔
وَ هُوَ حَسْبُنَا وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ۔
وہی خدا ہمارے لیے کافی ہے۔ وہی ہمارا بہترین وکیل ہے۔