EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ
نہیں ہے کوئی طاقت و قوّت مگر وہی جو بلند و برتر خدا سے ملتی ہے۔
يَا مُقِيْلَ الْعَثَرَاتِ اَقِلْنِيْ عَثْرَتِيْ
اے لغزشوں کے سنبھالنے والے مجھے سنبھال لے۔
يَا مُجِيْبَ الدَّعَوَاتِ اَجِبْ دَعْوَتِيْ
اے دعاؤں کے قبول کرنے والے میری دعا کو قبول کرلے
يَا سَامِعَ الْاَصْوَاتِ اسْمَعْ صَوْتِيْ
اے آوازوں کے سننے والے میری آواز کو سن لے
وَ ارْحَمْنِيْ وَ تَجَاوَزْ عَنْ سَيِّئَاتِيْ وَ مَا عِنْدِيْ
اور مجھ پر رحم کر، میری برائیوں سے درگذر فرما۔ میری خطاؤں کو بخش دے
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ۔
اے صاحبِ جلال و اکرام۔
اَللّٰهُمَّ دَاحِيَ الْكَعْبَةِ
اے زمین کعبہ کے فرش کرنے والے
وَ فَالِقَ الْحَبَّةِ
اور دانوں کو شگافتہ کرنے والے
وَ صَارِفَ اللَّزْبَةِ
اور سختیوں کو برطرف کرنے والے،
وَ كَاشِفَ كُلِّ كُرْبَةٍ
رنج و غم کو دور کرنے والے
اَسْاَلُكَ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ مِنْ اَيَّامِكَ
میرا سوال آج کے دن جو تیرے ان دنوں میں سے ہے
الَّتِيْ اَعْظَمْتَ حَقَّهَا
جن کے حق کو عظیم بنایا
وَ اَقْدَمْتَ سَبْقَهَا
اور ان کو تمام دنوں پر مقدّم کیا
وَ جَعَلْتَهَا عِنْدَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَدِيْعَةً
وہاں کے لیے ان کو امانت بنایا اور اپنی وعدہ گاہ کے لیے
وَ اِلَيْكَ ذَرِيْعَةً
ذریعہ قرار دیا
وَ بِرَحْمَتِكَ الْوَسِيْعَةِ
تیری وسیع رحمت کا واسطہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ
حضرت محمدؐ پر رحمت نازل فرما
عَبْدِكَ الْمُنْتَجَبِ فِي الْمِيْثَاقِ الْقَرِيْبِ
جو تیرے منتخب شدہ بندے جو تیرے قریب تر ہیں
يَوْمَ التَّلَاقِ
روزِ الست میں
فَاتِقِ كُلِّ رَتْقٍ
جو ہر سر بستہ امر کو شگافتہ کرنے والے
وَ دَاعٍ اِلٰى كُلِّ حَقٍّ
اور ہر حق کی طرف دعوت دینے والے
وَ عَلٰىۤ اَهْلِ بَيْتِهِ الْاَطْهَارِ
اور ان کے اہل بیتِ اطہارؑ کو
الْهُدَاةِ الْمَنَارِ
جو ہادی اور منارِ ہدایت ہیں
دَعَاۤئِمِ الْجَبَّارِ
اور پروردگار کے دین کے ستون
وَ وُلَاةِ الْجَنَّةِ وَ النَّارِ
اور جنّت و جہنّم کے حاکم ہیں
وَ اَعْطِنَا فِيْ يَوْمِنَا هٰذَا مِنْ عَطَاۤئِكَ الْمَخْزُوْنِ
اور ہم کو آج کے دن اپنی خصوصی عطا سے نواز دے کہ جس کا سلسلہ
غَيْرَ مَقْطُوْعٍ وَ لَا مَمْنُوْعٍ
نہ قطع ہونے والا ہو اور نہ رُکنے والا ہو
تَجْمَعُ لَنَا بِهِ التَّوْبَةَ وَ حُسْنَ الْاَوْبَةِ،
جس کے ذریعہ ہمیں توبہ اور بہترین عنایت عطا فرمادے
يَا خَيْرَ مَدْعُوٍّ
اے بہترین وہ حق ذات جس سے دعا کی جائے
وَ اَكْرَمَ مَرْجُوٍّ
اور امید وابستہ کی جائے
يَا كَفِيُّ يَا وَفِيُّ
اے کام آنے والے اے مکمل حق دینے والے۔
يَا مَنْ لُطْفُهُ خَفِيٌّ
اے وہ جس کا لطف خفی ہے
اُلْطُفْ لِيْ بِلُطْفِكَ
میرے ساتھ اپنے لطف سے کرم فرما
وَ اَسْعِدْنِيْ بِعَفْوِكَ
اور اپنی معافی سے میری مدد فرما۔
وَ اَيِّدْنِيْ بِنَصْرِكَ
اپنی نصرت سے میری تائید فرما۔
وَ لَا تُنْسِنِيْ كَرِيْمَ ذِكْرِكَ بِوُلَاةِ اَمْرِكَ
مجھے فراموش نہ کردینا اپنے بہترین ذکر سے ان کے واسطے سے جو تیرے ولیِ امر ہیں،
وَ حَفَظَةِ سِرِّكَ
جو تیرے رازِ رازدار ہیں۔
وَ احْفَظْنِيْ مِنْ شَوَاۤئِبِ الدَّهْرِ
مجھے زمانے کے شکوک و شبہات سے محفوظ رکھنا
اِلٰى يَوْمِ الْحَشْرِ وَ النَّشْرِ
روزِ حشر و نشر تک
وَ اَشْهِدْنِيْۤ اَوْلِيَاۤءَكَ عِنْدَ خُرُوْجِ نَفْسِيْ
اور اولیاء کو میری جان نکلنے
وَ حُلُوْلِ رَمْسِيْ
اور قبر میں جانے
وَ انْقِطَاعِ عَمَلِيْ
اور اعمال کے منقطع ہونے
وَ انْقِضَاۤءِ اَجَلِيْۤ
اور مدّتِ حیات کے ختم ہونے کے وقت مجھ سے ملا دینا۔
اَللّٰهُمَّ وَ اذْكُرْنِيْ عَلٰى طُوْلِ الْبِلٰىۤ
خدایا مجھے سخت ترین مواقع پر نظرانداز نہ کرنا
اِذَا حَلَلْتُ بَيْنَ اَطْبَاقِ الثَّرٰى
جب میں مٹی کے طبقات میں اُتارا جاؤں
وَ نَسِيَنِيَ النَّاسُوْنَ مِنَ الْوَرٰى
اور میرے بعد رہ جانے والے مجھے فراموش کردیں
وَ اَحْلِلْنِيْ دَارَ الْمُقَامَةِ
تو خدایا دار القرار میں جگہ دینا
وَ بَوِّئْنِيْ مَنْزِلَ الْكَرَامَةِ،
محلِ کرامت میں منزل عطا کرنا،
وَ اجْعَلْنِيْ مِنْ مُرَافِقِيْ اَوْلِيَاۤئِكَ
اور اپنے اولیاء کی رفاقت اور
وَ اَهْلِ اجْتِبَاۤئِكَ وَ اصْطِفَاۤئِكَ
منتخب اصطفیٰ بندوں کی رفاقت میں قرار دینا۔
وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ لِقَاۤئِكَ
اور اپنی ملاقات کو بابرکت بنا دینا
وَ ارْزُقْنِيْ حُسْنَ الْعَمَلِ قَبْلَ حُلُوْلِ الْاَجَلِ
اور موت آنے سے پہلے حسنِ عمل کی توفیق دینا۔
بَرِيْئًا مِنَ الزَّلَلِ وَ سُوْۤءِ الْخَطَلِ
لغزشوں سے اور برائیوں سے محفوظ رکھنا۔
اَللّٰهُمَّ وَ اَوْرِدْنِيْ حَوْضَ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ
اے معبود مجھے حوضِ کوثر پر وارد فرما اپنے نبی حضرت محمد
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
صلی اللہ علیہ وآلہ کے
وَ اسْقِنِيْ مِنْهُ مَشْرَبًا رَوِيًّا
وہاں سے بہترین خوشگوار انداز سے
سَاۤئِغًا هَنِيْۤئًا
سکون کے ساتھ سیراب کردینا۔
لَاۤ اَظْمَاُ بَعْدَهُ وَ لَاۤ اَحْلَاُ وِرْدَهُ
جس کے بعد پھر کبھی پیاس کا احساس نہ ہو، وہاں سے نکالا نہ جاؤں
وَ لَا عَنْهُ اُذَادُ
اس کے گھاٹ سے ہٹایا نہ جاؤں۔
وَ اجْعَلْهُ لِيْ خَيْرَ زَادٍ
خدایا اس کو میرے لیے بہترین زاد
وَ اَوْفٰى مِيْعَادٍ يَوْمَ يَقُوْمُ الْاَشْهَادُ
اور اس دن بہترین مجلس قرار دینا جس دن تمام گواہ شہادت کے لیے کھڑے ہوجائیں۔
اَللّٰهُمَّ وَ الْعَنْ جَبَابِرَةَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ
خدایا لعنت فرما اوّلین و آخرین جابروں پر
وَ بِحُقُوْقِ اَوْلِيَاۤئِكَ الْمُسْتَأْثِرِيْنَ
اور اپنے اولیاء کے حقوق کے غاصبوں پر
اَللّٰهُمَّ وَ اقْصِمْ دَعَاۤئِمَهُمْ
خدایا ان کے ستونوں کو توڑ دے
وَ اَهْلِكْ اَشْيَاعَهُمْ وَ عَامِلَهُمْ
ان کے گواہ و اعمال کو ہلاک کردے،
وَ عَجِّلْ مَهَالِكَهُمْ
ان کی ہلاکت کو قریب تر بنادے،
وَ اسْلُبْهُمْ مَمَالِكَهُمْ
ان کے ملکوں کو سلب کرلے،
وَ ضَيِّقْ عَلَيْهِمْ مَسَالِكَهُمْ
ان پر راستوں کو بند کردے،
وَ الْعَنْ مُسَاهِمَهُمْ وَ مُشَارِكَهُمْ۔
ان کے ساتھیوں اور شریکوں پر لعنت فرما۔
اَللّٰهُمَّ وَ عَجِّلْ فَرَجَ اَوْلِيَاۤئِكَ
خدایا اپنے اولیاء کی کشایشِ احوال فرما۔
وَ ارْدُدْ عَلَيْهِمْ مَظَالِمَهُمْ
ان کے حقوق کو واپس دلادے۔
وَ اَظْهِرْ بِالْحَقِّ قَاۤئِمَهُمْ
ان کے قائم کو حق کے ساتھ ظاہر فرما
وَ اجْعَلْهُ لِدِيْنِكَ مُنْتَصِرًا
اور اسے اپنے دین کے لیے مددگار بنادے
وَ بِاَمْرِكَ فِيْۤ اَعْدَاۤئِكَ مُؤْتَمِرًا
جو دشمنوں کے بارے میں تیرے حکم پر عمل کرے۔
اَللّٰهُمَّ احْفُفْهُ بِمَلَاۤئِكَةِ النَّصْرِ
خدایا انھیں ملائکہ کی نصرت سے گھیر دے۔
وَ بِمَاۤ اَلْقَيْتَ اِلَيْهِ مِنَ الْاَمْرِ
جس امر کو ان پر تو نازل کرتا ہے
فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
شبِ قدر میں
مُنْتَقِمًا لَكَ حَتّٰى تَرْضٰى
تا کہ وہ تیرے لیے اسی طرح انتقام لیں کہ تو راضی ہوجائے
وَ يَعُوْدَ دِيْنُكَ بِهِ وَ عَلٰى يَدَيْهِ جَدِيْدًا غَضًّا
اور تیرا دین ان کے ذریعہ اور ان کے ہاتھوں پر تر و تازہ ہوکر سامنے آئے۔
وَ يَمْحَضَ الْحَقَّ مَحْضًا
حق خالص ہوجائے
وَ يَرْفِضَ الْبَاطِلَ رَفْضًا
اور باطل کو نظرانداز کردیا جائے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَ عَلٰى جَمِيْعِ اٰبَاۤئِهِ
خدایا ان پر اور ان کے تمام اجدادِ طاہرین پر رحمت نازل فرما۔
وَ اجْعَلْنَا مِنْ صَحْبِهِ وَ اُسْرَتِهِ
ہمیں ان کے اصحاب اور قبیلہ میں قرار دے
وَ ابْعَثْنَا فِي كَرَّتِهِ
اور ان کے ساتھ محشور کرنا
حَتّٰى نَكُوْنَ فِيْ زَمَانِهِ مِنْ اَعْوَانِهِ
تا کہ ہم ان کے زمانہ میں ان کے انصار میں شمار ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اَدْرِكْ بِنَا قِيَامَهُ
خدایا ہمیں ان کے قیام تک پہنچا دینا
وَ اَشْهِدْنَا اَيَّامَهُ
اور ان کے زمانہ میں حاضر رکھنا،
وَ صَلِّ عَلَيْهِ [عَلٰى مُحَمَّدٍ] وَ ارْدُدْ اِلَيْنَا سَلَامَهُ
ان پر رحمت نازل فرما اور ان کے سلام کو ہم تک پہنچا دے۔
وَ السَّلَامُ عَلَيْهِ [عَلَيْهِمْ‏] وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ۔
ہمارا سلام ان پر ہے اور تیری رحمت و برکت ان کے لیے ہے۔