ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
زَعَمْتَ سَخِيْنَةُ اَنْ سَتَغْلِبُ رَبَّهَا
سخینہ کا گمان یہ تھا کہ وہ اپنے رب پر غالب رہے گی
فَلَيَغْلِبَنَّ مَغَالِبَ الْغَلَّابِ
لیکن خدا تو ہر غالب پر غالب رہتا ہے
اِلٰهِىْ كَمْ مِنْ عَدُوٍّ شَحَذَ لِىْ ظُبَةَ مِدْيَتِهِ
میرے ﷲ کتنے ہی دشمنوں نے میرے لیے چھری کی دھار تیز کی
وَاَرْهَفَ لِىْ شَبَا حَدِّهِ
اور میرے لیے ہر تلوار کھینچی
وَدَافَ لِىْ قَوَاتِلَ سُمُوْمِهِ
اور میرے لیے زہر ِقاتل گھول کر تیار کیا
وَ لَمْ تَنَمْ عَنِّىْ عَيْنُ حِرَاسَتِةِ
لیکن میری نگہبانی کرنے والی آنکھ نہیں سوئی
فَلَمَّا رَاَيْتَ ضَعْفِىْ عَنِ احْتِمَالِ الْفَوَادِحِ
پس تو نے جب میری کمزوری دیکھی کہ میں ان ناگواریوں کو سہہ نہیں سکتا
وَ عَجْزِىْ عَنْ مُلِمَّاتِ الْجَوَاۤئِحِ
ان تباہ کن سختیوں کے سامنے عاجز ہوں
صَرَفْتَ ذٰلِكَ عَنِّىْ بِحَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ
تو نے ان سب کو اپنی قوت وطاقت سے برطرف کر دیا
لَا بِحَوْلٍ مِنِّىْ وَلَا قُوَّةٍ
مجھ میں اتنی قوت وطاقت نہیں تھی
فَاَلْقَيْتَهُ فِى الْحَفِيْرِ الَّذِى احْتَفَرَهُ لِىْ
پھر تو نے اسے اس گڑھے میں پھینکاجو اس نے میرے لیے کھودا
خَاۤئِبًا مِمَّاۤ اَمَّلَهُ فِى الدُّنْيَا
وہ اپنی بات میں ناکام رہا اس دنیا میں
مُتَبَاعِدًا مِمَّا رَجَاهُ فِى الْاٰخِرَةِ
اور آخرت میں بھی نامراد ہی رہا
فَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰى ذٰلِكَ
پس تیرے لیے حمد ہے اس مہربانی پر
قَدْرَ اسْتِحْقَاقِكَ سَيِّدِىْ
اے میرے آقا جتنی حمد تیری شان کےلائق ہے
اَللّٰهُمَّ فَخُذْهُ بِعِزَّتِكَ
اے معبود! اپنے غلبے کے ساتھ اسے پکڑے
وَافْلُلْ حَدَّهُ عَنِّىْ بِقُدْرَتِكَ
اور اپنی قدرت سے اس کی تلوار کو مجھ سے ہٹادے
وَاجْعَلْ لَهُ شُغْلًا فِيْمَا يَلِيْهِ
تو اسے کسی طرف لگا دے کہ اسی میں لگا رہے
وَ عَجْزًا عَمَّا يُنَاوِيْهِ
اور اس چیز میں عاجز کر دے جو وہ چاہتا ہے
اَللّٰهُمَّ وَاَعْدِنِىْ عَلَيْهِ عَدْوًى حَاضِرَةً
اے معبود! تو میری طرف سے اس پر فوری شورش مسلط کر دے
تَكُوْنُ مِنْ غَيْظِىْ شِفَاۤءً
کہ جس سے میرا غصہ ٹھنڈا ہو جائے
وَ مِنْ حَنَقِىْ عَلَيْهِ وَقَاۤءً
اور وہ مجھے دبوچنے سے باز آ جائے
وَ صِلِ اللّٰهُمَّ دُعَاۤئِىْ بِالْاِجَابَةِ
اے معبود! میری دعا کو قبولیت سے ہم کنار فرما دے
وَ انْظِمْ شِكَايَتِىْ بِالتَّغْيِيْرِ
میری شکایت کے دور ہونے کا بند و بست فرما
وَ عَرِّفْهُ عَمَّا قَلِيْلٍ مَاۤ اَوْعَدْتَ الظَّالِمِيْنَ
اسے جلد اس چیز سے آشناکر دے جس کی تو نے ظالموں کو دھمکی دی ہے
وَ عَرِّفْنِىْ مَا وَعَدْتَ فِىْۤ اِجَابَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ
اور مجھے اس چیز سے آگاہ کر جس کے ذریعے تو نے بے چاروں کی دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے
اِنَّكَ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ وَ الْمَنِّ الْكَرِيْمِ۔
بے شک تو بڑے فضل کا مالک اور بہترین احسان کرنے والا ہے۔