بِسْمِ اللهِ وَ بِاللهِ
اللہ کے نام سے اللہ کے سہارے سے۔
اَللّٰهُمَّ عَقِيْقَةٌ عَنْ
خدایا یہ قربانی ہے فلان بچّے کی طرف سے
لَحْمُهَا بِلَحْمِهِ
جس کا گوشت اس کے گوشت کے عوض
وَ دَمُهَا بِدَمِهِ
اور اس کا خون اس کے خون کے عوض،
وَ عَظْمُهَا بِعَظْمِهِ
اس کی ہڈّیاں اس کی ہڈّی کے عوض۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهَا وِقَاۤءً لِاۤلِ مُحَمَّدٍ
خدایا اس کو وسیلۂ حفاظت قرار دے آل محمد
عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ السَّلَامُ۔
علیہم السلام کے لیے۔
يَا قَوْمِ اِنِّى بَرِىْءٌ مِمَّا تُشْرِكُوْنَ
اے قوم میں تمہاری شرک سے بیزار ہوں۔
اِنِّى وَجَّهْتُ وَجْهِىَ
میری توجّہ اس خدا کی طرف ہے
لِلَّذِىْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ
جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے
حَنِيْفًا مُّسْلِمًا
میں اس کا خالص اطاعت گذار ہوں
وَ مَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
اور مشرکین سے نہیں ہوں۔
اِنَّ صَلَاتِىْ وَ نُسُكِىْ
میری نماز، میری عبادتیں،
وَ مَحْيَاىَ وَ مَمَاتِىْ
میری زندگی اور میری موت
لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
سب اسی اللہ کے لیے ہے جو ربّ العالمین ہے
لَا شَرِيْكَ لَهُ
اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ
اسی بات کا مجھے حکم دیا گیا ہے
وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
اور میں اسی کے اطاعت گذار بندوں میں ہوں۔
اَللّٰهُمَّ مِنْكَ وَ لَكَ
یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے لیے ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ ہی کے نام سے اور اللہ ہی کے وسیلے سے۔
وَاللّٰهُ اَكْبَرُ
اور اللہ بزرگ تر ہے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر درود و سلام نازل فرما
وَّ تَقَبَّلْ مِنْ ۔۔۔
اور اس قربانی کو اس بچّہ کی طرف سے قبول فرمائے۔