اَللّٰهُمَّ رَبَّ الْفَجْرِ وَاللَّيَالِى الْعَشْرِ
پروردگار اے فجر اور دس راتوں کے مالک
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
اور شفع و وتر کے مالک،
وَاللَّيْلِ اِذَا يَسْرِ
رات کے مالک،
وَ رَبَّ كُلِّ شَىْءٍ
ہر شئے کے پروردگار
وَ اِلٰهَ كُلِّ شَىْءٍ
ہر شئے کے معبود
وَ خَالِقَ كُلِّ شَىْءٍ
اور ہر شئے کے خالق
وَمَلِكَ كُلِّ شَىْءٍ
اور ہر شئے کے مالک
صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ افْعَلْ بِىْ وَبِفُلَانٍ وَ فُلَانٍ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
اور میرے لیے اور میرے تمام متعلقین کے لیے وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہے
وَلَا تَفْعَلْ بِنَا مَا نَحْنُ اَهْلُهُ
اور وہ برتاؤ نہ کرنا جس کا میں اہل ہوں
فَاِنَّكَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۔
اس لیے کہ تو اہلِ تقویٰ اور اہلِ مغفرت ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ
خدایا تیرے لیے حمد ہے
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
تو عالمِ غیب و شہادت ہے۔
الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
تو رحمٰن و رحیم ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّى الْهَمَّ وَ الْحَزَنَ
پروردگار ہم سے ہم و غم، حزن و الم،
وَ الْغِيَرَ وَ الْفِتَنَ
تغیّرات اور فتنِ
مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ۔
ظاہر و باطن سب کو دور فرمادے۔