اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْاَوَّلِيْنَ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اوّلین میں،
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْاٰخِرِيْنَ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما آخرین میں،
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْمَلَاۤءِ الْاَعْلٰى
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما ملاء اعلیٰ میں،
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْمُرْسَلِيْنَ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما مرسلین کے درمیان،
اَللّٰهُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًا
خدایا حضرت محمدؐ کو
الْوَسِيْلَةَ وَ الشَّرَفَ
وسیلۂ شرف،
وَالْفَضِيْلَةَ وَالدَّرَجَةَ الْكَبِيْرَةَ
فضیلت اور عظیم درجہ عنایت فرما۔
اللّٰهُمَّ اِنِّىْ اٰمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ وَ لَمْ اَرَهُ
خدایا میں محمدؐ و آل محمدؐ پر ایمان لایا ہوں اگرچہ میں نے ان کو دیکھا نہیں
فَلَا تَحْرِمْنِىْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رُؤْيَتَهُ
لہٰذا قیامت کے دن ان کی زیارت سے محروم نہ کرنا،
وَارْزُقْنِىْ صُحْبَتَهُ
ان کی صحبت میں جگہ دینا،
وَ تَوَفَّنِىْ عَلٰى مِلَّتِهٖ
ان کی ملّت پر دنیا سے اٹھانا
وَاسْقِنِىْ مِنْ حَوْضِهٖ
اور ان کے حوضِ کوثر سے
مَشْرَبًا رَوِيًّا
یوں سیراب کرنا
ساۤئِغًا هَنِيْئًا
جس کے بعد پھر تشنگی کا
لَّا اَظْمَاۤءُ بَعْدَهُ اَبَدًا
احساس نہ پیدا ہو
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ
کہ تو ہر شئی پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ كَمَا اۤمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ
پروردگار جس طرح میں حضرت محمدؐ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ وَ لَمْ اَرَهُ
صلی اللہ علیہ و آلہ پر ایمان لایا
فَاَرِنِىْ فِى الْجِنَانِ وَجْهَهُ
اور انھیں نہیں دیکھا اب جنّت میں انھیں دیکھ لوں۔
اَللّٰهُمَّ بَلِّغْ رُوْحَ مُحَمَّدٍ
خدایا تو ہی پیغمبرؐ کو میری طرف سے
عَنِّىْ تَحِيَّةً كَثِيْرَةً وَ سَلَامًا۔
تحیۃ و سلام پہنچا دے۔
اَصْبَحْتُ اَللّٰهُمَّ مُعْتَصِمًا بِذَمَامِكَ۔۔
صبح کی میں نے اے معبود کہ محفوظ ہوں تیری نگہداری وتیری پناہ میں ۔۔۔