اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ حَلَلْتُ بِسَاحَتِكَ
خدایا میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں
لِمَعْرِفَتِىْ بِوَحْدَانِيَّتِكَ وَ صَمَدَا نِيَّتِكَ
اس لیے کہ تیری وحدانیت اور بے نیازی کو مانتا ہوں
وَ اَنَّهُ لَا قَادِرًا عَلٰى قَضَاۤءِ حَاجَتِىْ غَيْرُكَ
اور یہ جانتا ہوں کہ کوئی تیرے علاوہ میری حاجت کو پورا نہیں کرسکتا۔
وَ قَدْ عَلِمْتُ يَا رَبِّ
میں جانتا ہوں کہ
اَنَّهُ كُلَّمَا تَظَاهَرَتْ نِعْمَتُكَ عَلَىَّ
جب نعمتوں کا اضافہ اور غلبہ ہوتا ہے
اشْتَدَّتْ فَاقَتِىْ اِلَيْكَ
تو حاجت اور بڑھ جاتی ہے۔
وَ قَدْ طَرَقَنِىْ هَمُّ كَذَا وَ كَذَا۔
اب اس وقت پھر ایک نئی مصیبت میں مبتلا ہوگیا۔ اس مشکل سے نجات دے۔
وَ اَنْتَ بِكَشْفِهِ عَالِمٌ غَيْرُ مُعَلَّمٍ
تو جانتا ہے کہ اس مصیبت کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔
وَاسِعٌ غَيْرُ مُتَكَلِّفٍ
تیرے پاس طاقت ہے۔
فَاَسْئَلُكَ بِاسْمِكَ الَّذِىْ وَضَعْتَهُ عَلَى الْجِبَالِ فَنُسِفَتْ
میں تیرے اس نام کے سہارے سے سوال کرتا ہوں جس کو پہاڑ پر رکھ دیا جائے تو ریزہ ریزہ ہوجائے،
وَ وَضَعْتَهُ عَلَى السَّمٰوَاتِ فَانْشَقَّتْ
آسمانوں پر رکھ دیا جائے تو شق ہوجائے،
وَ عَلَى النُّجُوْمِ فَانْتَثَرَتْ
ستاروں پر رکھ دیا جائے تو بکھر جائیں،
وَ عَلَى الْاَرْضِ فَسُطِحَتْ
زمین پر رکھ دیا جائے تو برابر ہوجائے۔
وَ اَسْئَلُكَ بِالْحَقِّ الَّذِىْ جَعَلْتَهُ عِنْدَ مُحَمَّدٍ
خدایا اس حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جس کو تو نے
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
محمدؐ و آل محمدؐ ،
وَ عِنْدَ عَلِىٍّ وَّ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ
علیؑ، حسنؑ، حسینؑ،
وَ عَلِىٍّ وَّ مُحَمَّدٍ وَّ جَعْفَرٍ
علیؑ، محمدؑ، جعفرؑ،
وَّ مُوْسٰى وَ عَلِىٍّ وَّ مُحَمَّدٍ
موسیٰؑ، علیؑ، محمدؑ،
وَّ عَلِىٍّ وَّالْحَسَنِ وَ الْحُجَّةِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
علیؑ، حسنؑ اور اپنی حجّت کے پاس رکھا ہے
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اَهْلِ بَيْتِهِ
کہ تو آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما،
وَ اَنْ تَقْضِىَ لِىْ حَاجَتِىْ
میری حاجتوں کو پورا فرما،
وَ تُيَسِّرَلِىْ عَسِيْرَهَا
مشکلات کو آسان فرما،
وَ تَكْفِيَنِىْ مُهِمَّهَا
مہمّات میں کافی ہوجا۔
فَاِنْ فَعَلْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ
اگر تو نے ایسا کردیا تب بھی تیری حمد
وَ اِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَلَكَ الْحَمْدُ
اور اگر نہیں کیا تب بھی تیری حمد۔
غَيْرُ جَاۤئِرٍ فِىْ حُكْمِكَ
اس لیے کہ تیرے فیصلے میں کوئی ظلم نہیں ہے،
وَلَا مُتَّهَمٍ فِىْ قَضَاۤئِكَ
تیرے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں ہے
وَلَاحَاۤئِفٍ فِىْ عَدْلِكَ۔
اور تیرے انصاف میں کسی طرح کی زیادتی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ يُوْنُسَ بْنَ مَتّٰى عَبْدُكَ
خدایا یونسؑ تیرا بندہ تھا
دَعَاكَ فِىْ بَطْنِ الْحُوْتِ
جس نے تجھ سے شکمِ ماہی کے اندر دعا کی
وَ هُوَ عَبْدُكَ فَاسْتَجَبْتَ لَهُ
اور تونے اس کی دعا کو قبول کرلیا۔
وَ اَنَا عَبْدُكَ اَدْعُوْكَ فَاسْتَجِبْ لِىْ۔
تو میں بھی تیرا بندہ ہوں۔ میں تجھ سے دعا کررہا ہوں لہٰذا میری دعا کو قبول فرما۔