بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ اَذْهَبَ الَّيْلَ مُظْلِمًا بِقُدْرَتِهٖ
شکر ہے اس معبود کا جس نے اپنی قدرت کاملہ سے تاریکیٔ شب کا سلسلہ تمام کیا
وَ جَاۤءَ بِالنَّهَارِ مُبْصِرًا بِرَحْمَتِهٖ
اور اپنی رحمت کاملہ سے روز روشن کا چہرہ دکھایا
وَ كَسَانِىْ ضِيَاۤئَهٗ وَ اَنَا فِىْ نِعْمَتِهٖ
اور مجھے اپنی نعمتوں سے لباس نور عنایت فرمایا۔
اَللّٰهُمَّ فَكَمَا اَبْقَيْتَنِىْ لَهٗ فَاَبْقِنِىْ لِاَمْثَالِهٖ
پروردگار جس طرح تو نے مجھے آج تک باقی رکھا ہے آئندہ بھی باقی رکھنا
وَ صَلِّ عَلَى النَّبِىِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهٖ
اور محمدؐو آل محمدؐ پر رحمتیں نازل فرماتے رہنا۔
وَ لَا تَفْجَعْنِىْ فِيْهِ وَ فِىْ غَيْرِهٖ
مجھے آج یا آج کے بعد
مِنَ اللَّيَالِىْ وَالْاَيَّامِ
کسی بھی شب و روز میں
بِارْتِكَابِ الْمَحَارِمِ
حرام کا ارتکاب
وَاكْتِسَابِ الْمَاٰثِــمِ
اور گناہ کے اکتساب کا صدمہ نہ ہو۔
وَارْزُقْنِىْ خَيْرَهُ
مجھے عنایت فرما ہر نیکی،
وَ خَيْرَ مَا فِيْهِ
آج کے دن کی ہر نیکی
وَ خَيْرَ مَا بَعْدَهٗ
اور آج کے بعد کی ہر نیکی
وَاصْرِفْ عَنِّىْ شَرَّهٗ
مجھے محفوظ رکھ ہر شر،
وَ شَرَّ مَا فِيْهِ
آج کے دن کے ہر شرسے
وَ شَرَّ مَا بَعْدَهٗ
اور آج کے بعد کے ہر شر سے
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ بِذِمَّةِ الْاِسْلَامِ اَتَوَسَّلُ اِلَيْكَ
پروردگار میں اسلام کے عہد و پیمان،
وَ بِحُرْمَةِ الْقُرْاٰنِ اَعْتَمِدُ عَلَيْكَ
قرآن کی حرمت
وَ بِمُحَمَّدٍ ۟اِلْمُصْطَفٰى
اور محمد مصطفیٰؐ کی عظمت
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
اللہ کی رحمت ان پر اور ان کے خاندان پر
اَسْتَشْفِعُ لَدَيْكَ
کے سہارے دعا کرتا ہوں
فَاعْرِفِ اللّٰهُمَّ ذِمَّتِىَ
کہ مجھے اس عہدو پیمان کی معرفت عطا فرما
الَّتِىْ رَجَوْتُ بِهَا قَضَاۤءَ حَاجَتِىْ
جس سے حاجتیں پوری ہوتی ہیں
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
کہ تو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اقْضِ لِىْ فِىْ الْخَمِيْسِ خَمْسًا
پروردگار مجھے پنجشنبہ کے دن پانچ ایسی نعمتیں عطا فرما
لَا يَتَّسِعُ لَهَا اِلَّا كَرَمُكَ
جنھیں تیرے کرم
وَ لَا يُطِيْقُهَا اِلَّا نِعَمُكَ
اور تیری نعمتوں کے علاوہ کوئی نہیں عطا کر سکتا۔
سَلَامَةً اَقْوٰى بِهَا عَلٰى طَاعَتِكَ
مجھے وہ سلامتی دے جس سے اطاعت کی قوت پیدا ہو
وَ عِبَادَةً اَسْتَحِقُّ بِهَا جَزِيْلَ مَثُوْبَتِكَ
اور وہ جذبۂ عبادت دے جس سے ثواب کااستحقاق پیدا ہو۔
وَسَعَةً فِى الْحَالِ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلَالِ
مجھے رزق حلال کی فوری وسعت
وَ اَنْ تُؤْمِنَنِىْ فِىْ مَوَاقِفِ الْخَوْفِ بِاَمْنِكَ
اور مقامات خوف میں ہر آن امن عطا فرما۔
وَ تَجْعَلَنِىْ مِنْ طَوَارِقِ الْهُمُوْمِ وَالْغُمُوْمِ فِىْ حِصْنِكَ
تمام ہم وغم دنیا سے مجھے اپنے قلعۂ عافیت میں رکھنا۔
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
حضرت محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّاجْعَلْ تَوَسُّلِىْ بِهٖ شَافِعًا
اور ان کے وسیلہ کو میرے لئے شافع
يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَافِعًا
اور روز قیامت نافع قراردے کہ
اِنَّكَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ۔
تو بڑا مہربانی کرنے والا ہے۔