ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
سُبْحَانَ مَنْ لَا تَبِيْدُ مَعَالِمُهُ
بے نیاز ہے وہ خدا جس کے آثار مٹنے والے نہیں ہیں۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا تَنْقُصُ خَزَاۤئِنُهُ
بے نیاز ہے وہ جس کے خزانے کم ہونے والے نہیں ہیں۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا اضْمِحْلَالَ لِفَخْرِهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا جس کے مخزن میں کمی آنے والی نہیں ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا يَنْفَدُ مَا عِنْدَهُ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا جس کی دولت ختم ہونے والی نہیں ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا انْقِطَاعَ لِمُدَّتِهِ
اور نہ اس کی مدّت تمام ہونے والی ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا يُشَارِكُ اَحَدًا فِي اَمْرِهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا جس کے امر میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے
سُبْحَانَ مَنْ لَاۤ اِلٰهَ غَيْرُهُ
اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
يَا مَنْ عَفَا عَنِ السَّيِّئَاتِ وَ لَمْ يُجَازِ بِهَا
اے وہ پروردگار جس نے گناہوں کو معاف کردیا ہے اور ان کا بدلہ نہیں ہے
اِرْحَمْ عَبْدَكَ يَا اَللهُ
اپنے بندہ پر رحم کر۔ خدایا
نَفْسِيْ نَفْسِيْ
یہ میرا نفس ہے یہ میرا نفس ہے
اَنَا عَبْدُكَ يَا سَيِّدَاهُ
میں تیرا بندہ ہوں۔ اے میرے مالک!
اَنَا عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ اَيَا رَبَّاهُ،
میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے سامنے کھڑا ہوں، اے میرے پروردگار!
اِلٰهِيْ بِكَيْنُوْنَتِكَ يَا اَمَلَاهُ
اے میرے خدا! اے میری امید!
يَا رَحْمَانَاهُ يَا غِيَاثَاهُ
اے مجھ پر رحم کرنے والے اے میرے فریاد رس!
عَبْدُكَ عَبْدُكَ لَا حِيْلَةَ لَهُ
یہ تیرا بندہ ہے یہ تیرا بندہ ہے جس کے پاس کوئی چارہ و تدبیر نہیں ہے۔
يَا مُنْتَهٰى رَغْبَتَاهُ
تو اس کی رغبتوں کی آخری منزل ہے
يَا مُجْرِيَ الدَّمِ فِي عُرُوْقِي [عَبْدُكَ‏]
اور تو ہی اس کی رگوں میں خون دوڑانے والا ہے۔
يَا سَيِّدَاهُ يَا مَالِكَاهُ
اے میرے مالک، سردار،
اَيَا هُوَ اَيَا هُوَ يَا رَبَّاهُ
اے وہ خدا جو وہی ہے جو ہے
عَبْدُكَ عَبْدُكَ
تیرا بندہ تیرا ہی بندہ ہے
لَا حِيْلَةَ لِيْ وَ لَا غِنٰى بِيْ عَنْ نَفْسِيْ
تیرا بندہ جس کے لیے کوئی چارہ و تدبیر نہیں ہے اور اس کے پاس اپنا کچھ نہیں ہے۔
وَ لَا اَسْتَطِيْعُ لَهَا ضَرًّا وَ لَا نَفْعًا
نہ اپنے نفع و نقصان کی طاقت رکھتا ہے
وَ لَا اَجِدُ مَنْ اُصَانِعُهُ
اور میرے پاس کوئی نہیں ہے جس سے امید کروں۔
تَقَطَّعَتْ اَسْبَابُ الْخَدَاۤئِعِ عَنِّي
سارے دھوکہ دینے والے وسائل قطع ہوگئے ہیں
وَ اضْمَحَلَّ كُلُّ مَظْنُوْنٍ عَنِّي
اور تمام مہمل خیالات ختم ہوگئے ہیں،
اَفْرَدَنِي الدَّهْرُ اِلَيْكَ
زمانہ نے مجھ کو اکیلا چھوڑ کر تیرے حوالے کردیا ہے۔
فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيْكَ هٰذَا الْمَقَامَ
اب میں تیرے سامنے اس منزل پر کھڑا ہوں۔
يَا اِلٰهِيْ بِعِلْمِكَ كَانَ هٰذَا كُلُّهُ
خدایا! جو کچھ ہوا ہے وہ سب کچھ تیرے علم میں ہے۔
فَكَيْفَ اَنْتَ صَانِعٌ بِيْ
اب دیکھنا یہ ہے کہ تو میرے ساتھ کیا برتاؤ کرتا ہے۔
وَ لَيْتَ شِعْرِيْ كَيْفَ تَقُوْلُ لِدُعَاۤئِي
کاش مجھے معلوم ہوجاتا کہ تو میری دعا کو
اَ تَقُوْلُ نَعَمْ اَمْ تَقُوْلُ لَا،
ہاں کہے گا یا نہیں کہے گا۔
فَاِنْ قُلْتَ لَا فَيَا وَيْلِيْ يَا وَيْلِيْ يَا وَيْلِيْ
اگر نہیں کہہ دے گا تو میرے لیے وامصیبتاہ ہے۔ میں فریاد کروں گا۔ وائے برحال ما۔ میں نالۂ و زاری کروں گا۔
يَا عَوْلِيْ يَا عَوْلِيْ يَا عَوْلِيْ
یہ میری بدبختی ہے
يَا شِقْوَتِيْ يَا شِقْوَتِيْ يَا شِقْوَتِيْ
یہ میری شقاوت ہے،
يَا ذُلِّيْ يَا ذُلِّيْ يَا ذُلِّيْ
یہ میری نالائقی ہے، یہ میری ذلّت ہے یہ میری بیکسی ہے۔
اِلٰى مَنْ وَ مِمَّنْ
میں کہاں جاؤں، کس سے کہوں،
اَوْ عِنْدَ مَنْ اَوْ كَيْفَ اَوْ مَا ذَا
کس کے پاس فریاد کروں اور کس سے
اَوْ اِلٰى اَيِّ شَيْ‏ءٍ اَلْجَاُ
اور کہاں پناہ تلاش کروں،
وَ مَنْ اَرْجُوْ
کس سے امید کروں،
وَ مَنْ يَجُوْدُ عَلَيَّ بِفَضْلِهِ حِيْنَ تَرْفُضُنِيْ
کون مجھ پر اپنا فضل کرے گا، اگر تو چھوڑدے گا
يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ
اے وسیع مغفرت والے۔
وَ اِنْ قُلْتَ نَعَمْ كَمَا هُوَ الظَّنُّ بِكَ وَ الرَّجَاۤءُ لَكَ
اور اگر تو نے ہاں کہہ دیا جیسا کہ تیرے بارے میں میرا خیال ہے اور یہی تجھ سے امید بھی ہے
فَطُوْبٰى لِيْ اَنَا السَّعِيْدُ وَ اَنَا الْمَسْعُوْدُ
تو خوشابحالی میرے لیے۔ میں نیک بخت ہوں، میں سعید ہوں،
فَطُوْبٰى لِيْ وَ اَنَا الْمَرْحُوْمُ،
میرے لیے طوبیٰ ہے میں قابل رحمت ہوں
يَا مُتَرَحِّمُ يَا مُتَرَئِّفُ
اے میرے رحم کرنے والے، اے میرے مہربانی کرنے والے،
يَا مُتَعَطِّفُ يَا مُتَجَبِّرُ [مُتَحَنِّنُ‏]
اے صاحبِ عطوفت، اے صاحب جبر،
يَا مُتَمَلِّكُ يَا مُقْسِطُ
اے صاحبِ اختیار، اے انصاف کرنے والے،
لَا عَمَلَ لِيْ اَبْلُغُ بِهِ نَجَاحَ حَاجَتِيْ
میرے پاس کوئی عمل نہیں ہے کہ میں اپنی حاجت کی کامیابی تک پہنچ سکوں،
اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ الَّذِيْ جَعَلْتَهُ فِي مَكْنُوْنِ غَيْبِكَ
تیرے اس نام کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں جسے تو نے اپنے غیب میں چھپا رکھا ہے
وَ اسْتَقَرَّ عِنْدَكَ فَلَا يَخْرُجُ مِنْكَ اِلٰى شَيْ‏ءٍ سِوَاكَ
اور وہ تیرے ہی پاس محفوظ ہے تجھ سے نکل کر کسی اور کی طرف نہیں جاسکتا ہے
اَسْاَلُكَ بِهِ وَ بِكَ وَ بِهِ فَاِنَّهُ اَجَلُّ وَ اَشْرَفُ اَسْمَاۤئِكَ
اسی نام کے واسطہ سے اور تیری ذات کے واسطہ سے۔ وہ نام جو اجل اور اشرف ہے
لَا شَيْ‏ءً لِيْ غَيْرُ هٰذَا
کوئی شئے میرے پاس اس کے علاوہ نہیں ہے
وَ لَا اَحَدَ اَعْوَدُ عَلَيَّ مِنْكَ
اور نہ تجھ سے زیادہ کوئی مہربانی کرنے والا ہے۔
يَا كَيْنُوْنُ يَا مُكَوِّنُ
اے ہستیٔ کامل اے ہستی دینے والے،
يَا مَنْ عَرَّفَنِيْ نَفْسَهُ
اے وہ خدا جس نے مجھے اپنی معرفت دی
يَا مَنْ اَمَرَنِيْ بِطَاعَتِهِ
اور اپنی اطاعت کا حکم دیا
يَا مَنْ نَهَانِيْ عَنْ مَعْصِيَتِهِ
اور اپنی معصیت سے روکا۔
وَ يَا مَدْعُوُّ يَا مَسْئُوْلُ
اے وہ خدا جس سے دعا کی جائے،
يَا مَطْلُوْبًا اِلَيْهِ
سوال کیا جائے، تقاضا کیا جائے۔
رَفَضْتُ وَصِيَّتَكَ الَّتِيْ اَوْصَيْتَنِيْ وَ لَمْ اُطِعْكَ
میں نے تیری وصیتوں کو چھوڑ دیا جو تو نے فرمائی تھیں اور تیری اطاعت نہیں کی
وَ لَوْ اَطَعْتُكَ فِيْمَا اَمَرْتَنِيْ لَكَفَيْتَنِيْ مَا قُمْتُ اِلَيْكَ فِيْهِ
ورنہ اگر تیرے عوامل کی اطاعت کرلیتا تو تمام معاملات کے لیے کافی ہوجاتا،
وَ اَنَا مَعَ مَعْصِيَّتِيْ لَكَ رَاجٍ،
مگر میں اپنی معصیت کے باوجود تجھ سے امیدوار ہوں
فَلَا تَحُلْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَ مَا رَجَوْتُ
لہٰذا میرے اور میری امیدوں کے درمیان حائل نہ ہوجانا۔
يَا مُتَرَحِّمًا لِيْ اَعِذْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَ مِنْ خَلْفِيْ
اے مہربانی کرنے والے مجھے سامنے سے پسِ پشت سے،
وَ مِنْ فَوْقِي وَ مِنْ تَحْتِي
اوپر سے، نیچے سے
وَ مِنْ كُلِّ جِهَاتِ الْاِحَاطَةِ بِيْ
اور ہر طرف سے اپنی پناہ میں لے لے
اَللّٰهُمَّ بِمُحَمَّدٍ سَيِّدِيْ
خدایا! میرے سردار حضرت محمدؐ،
وَ بِعَلِيٍّ وَلِيِّيْ
میرے ولی
وَ بِالْاَئِمَّةِ الرَّاشِدِيْنَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
اور تمام ائمہ راشدین علیہم السلام کے واسطے سے
اِجْعَلْ عَلَيْنَا صَلَوَاتِكَ وَ رَأْفَتَكَ وَ رَحْمَتَكَ
مجھ پر اپنی رحمت، رافت اور مہربانی قرار دے دے۔
وَ اَوْسِعْ عَلَيْنَا مِنْ رِّزْقِكَ
میرے رزق میں وسعت عطا فرما،
وَ اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَ جَمِيْعَ حَوَاۤئِجِنَا
میرے قرض کو ادا کردے اور میری حاجتوں کو پورا فرما دے
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ
اے اللہ اے اللہ اے اللہ
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ۔
تو ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى النَّبِيِّ الْعَرَبِيِّ وَ اٰلِهِ۔
اے معبود نبیؐ عربی اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما۔