ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ
پروردگار میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ
يَا حَلِيْمُ ذُوْ [ذَا] اَنَاةٍ
تو حلیم ہے، برداشت کرنے والا ہے،
غَفُوْرٌ وَدُوْدٌ
معاف کرنے والا اور محبت کرنے والا ہے،
اَنْ تَتَجَاوَزَ عَنْ سَيِّئَاتِيْ وَ مَا عِنْدِيْ
خدایا میری غلطیوں کو معاف کردے
بِحُسْنِ مَا عِنْدَكَ
اور میری خطاؤں کو اپنے احسانات سے بخش دے۔
وَ اَنْ تُعْطِيَنِيْ مِنْ عَطَاۤئِكَ مَا يَسَعُنِيْ
مجھے وہ عطیے عطا فرما جو وسیع ہوں
وَ تُلْهِمَنِيْ فِيْمَا اَعْطَيْتَنِي الْعَمَلَ فِيْهِ
اور مجھے ان عطیوں کے ساتھ یہ توفیق دے کہ
بِطَاعَتِكَ وَ طَاعَةِ رَسُوْلِكَ
میں تیری اطاعت اور تیرے رسول کی اطاعت کرسکوں
وَ اَنْ تُعْطِيَنِي مِنْ عَفْوِكَ
اور وہ معافی عطا فرما کہ
مَا اَسْتَوْجِبُ بِهِ كَرَامَتَكَ
جس کے بعد میں عزت و کرامت کا حقدار بن جاؤں۔
اَللّٰهُمَّ اَعْطِنِيْ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
خدایا مجھے وہ عطا فرمادے جس کا تو اہل ہے
وَ لَا تَفْعَلْ بِيْ مَا اَنَا اَهْلُهُ
اور میرے ساتھ وہ برتاؤ نہ کرنا جس کا میں اہل ہوں
فَاِنَّمَا اَنَا بِكَ
اس لیے کہ میں تیرا بندہ ہوں
وَ لَمْ اُصِبْ خَيْرًا قَطُّ اِلَّا مِنْكَ
اور کوئی خیر تیرے علاوہ کہیں سے نہیں پاسکتا ہوں
يَاۤ اَبْصَرَ الْاَبْصَرِيْنَ
اے سب سے زیادہ نگاہ رکھنے والے
وَ يَا اَسْمَعَ السَّامِعِيْنَ
سب سے بہتر سننے والے
وَ يَا اَحْكَمَ الْحَاكِمِيْنَ
سب سے اچھا فیصلہ کرنے والے
وَ يَا جَارَ الْمُسْتَجِيْرِيْنَ
ہر پناہ کے طالب کو پناہ دینے والے
وَ يَا مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ
اور ہر مضطر کی دعا قبول کرنے والے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔