ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِاَنَّ لَكَ الْحَمْدَ
خدایا میں اس واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے لیے حمد ہے،
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
الْبَدِيۤ‏ءُ قَبْلَ كُلِّ شَيْ‏ءٍ
ہر شئے سے قبل تیرا وجود ہے۔
وَ اَنْتَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ
تو زندہ ہے اور زندہ رکھنے والا ہے۔
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
الَّذِيْ لَا يُذِلُّكَ شَيْ‏ءٌ
اور کوئی شئے تجھے کمزور نہیں کرسکتی ہے۔
وَ اَنْتَ كُلَّ يَوْمٍ فِي شَأْنٍ
تو ہر روز ایک نئی شان رکھتا ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
اور تیرے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے
خَالِقُ مَا يُرٰى وَ مَا لَا يُرَى
تو ہر مرئی اور غیر مرئی مخلوق کا خالق ہے۔
الْعَالِمُ بِكُلِّ شَيْ‏ءٍ بِغَيْرِ تَعْلِيْمٍ
بغیر کسی تعلیم کے ہر شئے کا جاننے والا ہے۔
اَسْاَلُكَ بِاٰلَاۤئِكَ وَ نَعْمَاۤئِكَ
میں تجھ سے تیری نعمتوں اور بخششوں کا سوال کرتا ہوں کہ
بِاَنَّكَ اللهُ الرَّبُّ الْوَاحِدُ
کہ تو ہی اللہ، رب اور یکتا ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے،
الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
تو رحمان و رحیم ہے۔
وَ اَسْاَلُكَ بِاَنَّكَ اَنْتَ اللهُ
میرا سوال اس لیے ہے کہ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْوِتْرُ الْفَرْدُ
تو واحد ہے ،
الْاَحَدُ الصَّمَدُ
احد ہے، صمد ہے۔
الَّذِيْ لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُوْلَدْ
نہ تیرے کوئی بیٹا ہے، نہ کوئی باپ ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ،
اور نہ تیرا کوئی ہمسر ہے۔
وَ اَسْاَلُكَ بِاَنَّكَ اللهُ
میں تجھ سے اس لیے سوال کرتا ہوں کہ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ
تو لطیف و خبیر ہے۔
الْقَاۤئِمُ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ
ہر نفس کے حال کا نگراں ہے۔
اَلرَّقِيْبُ الْحَفِيْظُ
ہر ایک کی حفاظت کرنے والا ہے
وَ اَسْاَلُكَ بِاَنَّكَ اللهُ
اور میں تجھ سے اس واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ
الْاَوَّلُ قَبْلَ كُلِّ شَيْ‏ءٍ
تو ہر شئے سے پہلے تھا
وَ الْاٰخِرُ بَعْدَ كُلِّ شَيْ‏ءٍ
اور ہر شئے کے بعد رہنے والا ہے۔
وَ الْبَاطِنُ دُوْنَ كُلِّ شَيْ‏ءٍ
ہر گہرائی پر نظر رکھنے والا ہے۔
الضَّآرُّ النَّافِعُ
نفع و نقصان تیرے ہاتھ میں ہے۔
الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ
تو وہ صاحبِ علم و حکمت ہے۔
وَ اَسْاَلُكَ بِاَنَّكَ اَنْتَ اللهُ
میرا سوال اس لیے ہے کہ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ
تو زندہ و قائم رکھنے والا، مردوں کو زندہ کرنے والا،
الْبَاعِثُ الْوَارِثُ
سب کا وارث،
الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ
سب پر مہربان،
بَدِيْعُ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ
آسمان و زمین کا موجد،
ذُو الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
صاحبِ جلال، صاحبِ اکرام،
وَ ذُو الطَّوْلِ وَ ذُو الْعِزَّةِ وَ ذُو السُّلْطَانِ
صاحبِ انعام، صاحبِ عزّت اور صاحب سلطنت ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اَحَطْتَ بِكُلِّ شَيْ‏ءٍ عِلْمًا
تیرا علم ہر شئے پر محیط ہے
وَ اَحْصَيْتَ كُلَّ شَيْ‏ءٍ عَدَدًا
اور تو نے ہی ہر شئے کا شمار اپنے ہاتھوں میں رکھا ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔