اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا مُمْتَحَنَةُ
سلام ہو اس صابرہ پر جس کا امتحان
امْتَحَنَكِ الَّذِيْ خَلَقَكِ
پروردگار نے لیا
فَوَجَدَكِ لِمَا امْتَحَنَكِ صَابِرَةً
اور اسے صابر پایا
اَنَا لَكِ مُصَدِّقٌ
میں آپ کی تصدیق کرتا ہوں
صَابِرٌ عَلٰى مَا اَتٰى بِهِ اَبُوْكِ وَ وَصِيُّهُ
اور آپ کے پدرِ بزرگوار اور ان کے وصی کے لائے ہوئے احکام پر صابر و شاکر ہوں۔
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْهِمَا
درود و صلوات ہو آپ پر
وَ اَنَا اَسْاَلُكِ اِنْ كُنْتُ صَدَّقْتُكِ
آپ سے میری یہی التماس ہے کہ اگر میری تصدیق واقعی ہے
اِلَا اَلْحَقْتِنِيْ بِتَصْدِيْقِيْ لَهُمَا
تو مجھے ان حضرات کی بارگاہ تک پہنچا دیجئے
لِتُسَرَّ نَفْسِيْ
تا کہ میرا دل خوش ہوجائے
فَاشْهَدِيْ اَنِّي ظَاهِرٌ [طَاهِرٌ] بِوِلَايَتِكِ
آپ گواہ رہیں کہ میں آپ اور آپ کے گھروالوں کی محبّت
وَ وِلَايَةِ اٰلِ بَيْتِكِ
اور ان کی مودّت کے طفیل طیب و طاہر ہوں
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ۔
ان سب پر خدا کی رحمتیں ہو
اَلسَّلَامُ عَلَيْكِ يَا مُمْتَحَنَةُ
سلام ہو آپ پر اے ممتحنہ
امْتَحَنَكِ الَّذِيْ خَلَقَكِ قَبْلَ اَنْ يَخْلُقَكِ
جس کا امتحان اس کی خلقت سے پہلے کیا گیا تھا
وَ كُنْتِ لِمَا امْتَحَنَكِ بِهِ صَابِرَةً
اور آپ اپنے امتحان میں صابرہ رہیں
وَ نَحْنُ لَكِ اَوْلِيَاۤءُ مُصَدِّقُوْنَ
ہم آپ کے چاہنے والے
وَ لِكُلِّ مَا اَتٰى بِهِ اَبُوْكِ
اور جو کچھ بھی آپ کے والد بزرگوار
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ وَ سَلَّمَ
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لے کر آئے ہیں
وَ اَتٰى بِهِ وَصِيُّهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ مُسَلِّمُوْنَ
اس کی تصدیق کرنے والے ہیں اور جو کچھ ان کے وصی علیہ السلام لائے ہیں اس کے لیے سراپا تسلیم ہیں
وَ نَحْنُ نَسْاَلُكَ اللّٰهُمَّ
اور تجھ سے ہمارا سوال ہے بارالٰہا
اِذْ كُنَّا مُصَدِّقِيْنَ لَهُمْ
ہم ان کی تصدیق کرنے والے ہیں
اَنْ تُلْحِقَنَا بِتَصْدِيْقِنَا بِالدَّرَجَةِ الْعَالِيَةِ
تو ہماری اس تصدیق کی بناپر ہمیں ان کے بلند ترین درجات سے ملحق کردے
لِنُبَشِّرَ اَنْفُسَنَا بِاَنَّا قَدْ طَهُرْنَا بِوِلَايَتِهِمْ [بِوَلَايَتِهِمْ]
تا کہ ہم اپنے نفس کو بشارت دے سکیں کہ ہم ان کی ولایت کے ذریعہ
عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
پاک و پاکیزہ ہوگئے۔