صلوات بر حضرت محمد بن علی علیہما السلام
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت محمدؑ بن علی پرجو باقر العلم، امام ہدایت،اہل تقویٰ کے قائد ہیں اور تیرے بندوں میں منتخب تھے۔ خدایا جس طرح تو نے ان کو اپنے بندوں کے لئے پرچم ہدایت اور شہروں کے لئے منارۂ نور، اپنی حکمت کےلئے خزانہ دار اور اپنی وحی کا ترجمان قرار دیا ہے اور انکی اطاعت کا حکم دیا ہے اور ان کی نافرمانی سے ڈرایا ہےاب تو ان پر بہترین رحمت نازل فرما جو تو نے اپنے انبیاء و اوصیاء ومرسلین و امناء کی ذریت میں کسی پر نازل کی ہے اے رب العالمین۔
بَاقِرِ الْعِلْمِ وَ اِمَامِ الْهُدٰى
وَ قَاۤئِدِ اَهْلِ التَّقْوٰى
وَ الْمُنْتَجَبِ مِنْ عِبَادِكَ
اللّٰهُمَّ وَ كَمَا جَعَلْتَهُ عَلَمًا لِعِبَادِكَ
وَ مُسْتَوْدَعًا لِحِكْمَتِكَ
وَ مُتَرْجِمًا لِوَحْيِكَ
وَ حَذَّرْتَ مِنْ مَعْصِيَتِهِ
فَصَلِّ عَلَيْهِ يَا رَبِّ
اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰىۤ اَحَدٍ
مِنْ ذُرِّيَّةِ اَنْبِيَاۤئِكَ وَ اَصْفِيَاۤئِكَ
وَ رُسُلِكَ وَ اُمَنَاۤئِكَ
يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔