صلوات بر علیؑ بن موسیٰ علیہماالسلام
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ مُوْسَى
خدایا رحمت نازل فرما حضرت علیؑ بن موسیٰؑ پر جن کو تو نے پسند کیا اور ان سے اپنی مخلوقات میں جس کا چاہا اسے راضی کر دیا۔ خدایا جس طرح تو نے انھیں اپنی مخلوقات پر حجت،اپنے امر کا ذمہ دار، اپنے دین کا مددگار اور اپنے بندوں کا گواہ قرار دیا ہے اور جس طرح انھوں نے بندوں کے ساتھ ظاہر و باطن میں اخلاص برتا اور تیرے راستہ کی دعوت دی حکمت و موعظہ حسنہ کے ساتھ اب تو ان پر وہ بہترین صلوات نازل فرما جو تو نے اپنے اولیاء اور منتخب بندوں میں کسی پر نازل کی ہے کہ تو خدائے جواد بھی ہے اور خدائے کریم بھی ہے۔
الَّذِي ارْتَضَيْتَهُ وَ رَضَّيْتَ بِهِ مَنْ شِئْتَ مِنْ خَلْقِكَ
اَللّٰهُمَّ وَ كَمَا جَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلٰى خَلْقِكَ
وَ شَاهِدًا عَلٰى عِبَادِكَ
وَ كَمَا نَصَحَ لَهُمْ فِي السِّرِّ وَ الْعَلَانِيَةِ
وَ دَعَاۤ اِلٰى سَبِيْلِكَ
بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰىۤ اَحَدٍ
مِنْ اَوْلِيَاۤئِكَ وَ خِيَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
اِنَّكَ جَوَادٌ كَرِيْمٌ۔