صلوات بر محمد بن علی علیہما السلام
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُوْسٰى
خدایارحمت نازل فرما حضرت محمدؑبن علیؑ بن موسیٰؑ پر جو پرچم تقویٰ، نور ہدایت، مرکز وفا اور شاخ شجر اذکیاءاور خلیفۂ اوصیا تھے اور تیری وحی کے ذمہ دار تھے۔ خدایا جس طرح تو نے ان کے ذریعہ لوگوں کو گمراہی سے نکالا اور حیرانی سے نجات دی اور ہدایت حاصل کرنے والوں کو سیدھا راستہ دکھایا اور پاکیزگی کے طلبگار کو پاکیزہ بنایا۔ اب ان پر رحمت نازل فرما وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے اولیاء اور اپنے اوصیاء کے ورثاء میں کسی پر بھی نازل کی ہے کہ تو خدائے عزیز بھی ہے اور حکیم بھی ہے۔
وَ فَرْعِ الْاَزْكِيَاۤءِ
وَ خَلِيْفَةِ الْاَوْصِيَاۤءِ
وَ اَمِيْنِكَ عَلٰى وَحْيِكَ
اَللّٰهُمَّ فَكَمَا هَدَيْتَ بِهِ مِنَ الضَّلَالَةِ
وَ اسْتَنْقَذْتَ بِهِ مِنَ الْحَيْرَةِ
وَ اَرْشَدْتَ بِهِ مَنِ اهْتَدٰى
وَ زَكَّيْتَ بِهِ مَنْ تَزَكّٰى
اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰىۤ اَحَدٍ
مِنْ اَوْلِيَاۤئِكَ وَ بَقِيَّةِ اَوْصِيَاۤئِكَ
اِنَّكَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ۔