ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
صلوات بر ولی امر منتظر علیہ السلام
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى وَلِيِّكَ
خدایا رحمت نازل فرما اپنے ولی اور فرزند اولیاء پر جن کی اطاعت کو تو نے فرض کیا ہے اور جن کے حق کو لازم قرار دیا ہے ان سے رجس کو دور رکھا ہے اور انھیں حق طہارت عطا فرمایا ہے۔ خدایا ان کی مدد فرما اور ان کے ذریعہ دین کی نصرت فرما اور ان کے اور اپنے اولیاء اور ان کے شیعہ اور ان کے انصار کی مدد فرما اور ہمیں انھیں میں سے قرار دے۔ خدایا انھیں ہر باغی، سرکش اور تمام مخلوقات کے شر سے محفوظ رکھنا اور انھیں سامنے سے، پس پشت سے، داہنے بائیں ہر طرف سے محفوظ رکھنا انھیں بچا کے رکھنا کہ ان تک کوئی برائی نہ پہنچ سکے اور ان کی ذات میں پیغمبرؐ اور آل رسولؐ کا تحفظ فرمانا ان کے ذریعہ عدل کا اظہار فرما۔ اپنی نصرت سے ان کی تائید فرما۔ان کے مددگاروں کی مدد فرما۔ ان سے الگ رہنے والوں کو چھوڑ دے ان کے ذریعہ کفر کے جابروں کی کمر توڑ دے۔ کفار و منافقین و ملحدین کو فنا کر دے مشرق و غرب عالم میں خشک و تر میں جہاں تک بھی ہوں ان کے ذریعہ زمین کو عدل سے بھر دے اور اپنے نبی کے دین کو غالب بنا دے۔ خدایا ہمیں ان کے انصار و اعوانان کے پیرؤں اور شیعوں میں قرار دےدے اور اس محمدؐکے بارے میں وہ سب دکھلا دے جس کے وہ امیدوار تھے اور ان کے دشمنوں کے بارے میں وہ سب دکھلا دے جس سے وہ لوگ خوفزدہ رہتے ہیں اے خدائے برحق امین۔
وَ ابْنِ اَوْلِيَاۤئِكَ الَّذِيْنَ فَرَضْتَ طَاعَتَهُمْ
وَ اَوْجَبْتَ حَقَّهُمْ
وَ اَذْهَبْتَ عَنْهُمُ الرِّجْسَ
وَ طَهَّرْتَهُمْ تَطْهِيْرًا
اَللّٰهُمَّ انْصُرْهُ وَ انْتَصِرْ بِهِ لِدِيْنِكَ
وَ انْصُرْ بِهِ اَوْلِيَاۤءَكَ وَ اَوْلِيَاۤءَهُ
وَ شِيْعَتَهُ وَ اَنْصَارَهُ
وَ اجْعَلْنَا مِنْهُمْ
اَللّٰهُمَّ اَعِذْهُ مِنْ شَرِّ كُلِّ بَاغٍ وَ طَاغٍ
وَ مِنْ شَرِّ جَمِيْعِ خَلْقِكَ
وَ احْفَظْهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ
وَ عَنْ يَمِيْنِهِ وَ عَنْ شِمَالِهِ
وَ احْرُسْهُ وَ امْنَعْهُ اَنْ يُوْصَلَ اِلَيْهِ بِسُوْۤءٍ
وَ احْفَظْ فِيْهِ رَسُوْلَكَ وَ اٰلَ رَسُوْلِكَ
وَ اَظْهِرْ بِهِ الْعَدْلَ
وَ اَيِّدْهُ بِالنَّصْرِ
وَ انْصُرْ نَاصِرِيْهِ
وَ اخْذُلْ خَاذِلِيْهِ
وَ اقْصِمْ بِهِ جَبَابِرَةَ الْكُفْرِ
وَ اقْتُلْ بِهِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنَافِقِيْنَ
وَ جَمِيْعَ الْمُلْحِدِيْنَ
حَيْثُ كَانُوْا مِنْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَ مَغَارِبِهَا
وَ بَرِّهَا وَ بَحْرِهَا
وَ امْلَأْ بِهِ الْاَرْضَ عَدْلًا
وَاَظْهِرْ بِهِ دِيْنَ نَبِيِّكَ
عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ السَّلَامُ
وَ اجْعَلْنِي اللّٰهُمَّ مِنْ اَنْصَارِهِ وَ اَعْوَانِهِ
وَ اَتْبَاعِهِ وَ شِيْعَتِهِ
وَ اَرِنِيْ فِيۤ اٰلِ مُحَمَّدٍ مَا يَأْمُلُوْنَ
وَ فِيْ عَدُوِّهِمْ مَا يَحْذَرُوْنَ
اِلٰهَ الْحَقِّ اٰمِيْنَ۔