بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بخشنے والے مہربان خدا کے نام سے۔
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِي الْاَرْضِ
کوئی زمین میں چلنے والا نہیں ہے
اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا
مگر یہ کہ اللہ پر اس کا رزق واجب ہے
وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا
اور وہ اس کی جگہ اور ودیعت کے مقام کو جانتا ہے
كُلٌّ فِيْ كِتَابٍ مُبِيْنٍ
اور اس سب کچھ کتابِ مبین میں ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بخشنے والے مہربان خدا کے نام سے۔
وَ اِنْ يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ اِلَّا هُوَ
اگر خدا تم کو کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو اس کے علاوہ کوئی اس کا دور کرنے والا نہ ہوگا
وَ اِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهِ
اور اگر وہ تمہارے لیے نیکی چاہے گا تو اس کے فضل کو کوئی پلٹانے والا نہیں ہوگا۔
يُصِيْبُ بِهِ مَنْ يَشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهِ
وہ اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہتا ہے پہنچا دیتا ہے
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
اور وہ غفور و رحیم ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدائے مہربان و رحیم کے نام سے۔
سَيَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا
عنقریب خدا تنگدستی کے بعد آسانی کردے گا
مَا شَاۤءَ اللّٰهُ
وہ جو چاہتا ہے کرلیتا ہے۔
لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
کوئی قوّت نہیں ہے سوائے خدا کے۔
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ
اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور بہترین وکیل ہے۔
وَ اُفَوِّضُ اَمْرِيْۤ اِلَى اللّٰهِ
اور میں اپنے امر کو خدا کے حوالہ کررہا ہوں۔
اِنَّ اللّٰهَ بَصِيْرٌ بِالْعِبَادِ
بے شک خدا بندوں کا دیکھنے والا ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ
سوائے تیرے کوئی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے
اِنِّيْۤ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ
اور میں ظالموں میں سے ہوں۔
رَبِّ اِنِّيْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ
پروردگار میں اس نیکی کا فقیر ہوں جو تو نے میری طرف نازل کی ہے۔
رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ۔
پروردگار تو مجھ کو اکیلا نہ چھوڑ دینا کہ تو بہترین وارث ہے۔