لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ
اور اللہ بزرگ تر ہے۔
وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ
خدا پاکیزہ ہے
وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ
اور حمد خدا ہی کے لیے ہے
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
کوئی طاقت نہیں ہے مگر وہ بلند قوّت و بزرگ خدا سے ہے
اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّي لَا اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا۔
وہ اللہ میرا رب ہے میں کسی چیز کو اس کا شریک نہیں بناتا۔
لَا اُشْرِكُ بِرَبِّي اَحَدًا۔
میں کسی کو اپنے رب کا شریک نہیں گردانتا
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
حمد اس خدا کے لیے ہے جس کا کوئی فرزند نہیں ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ
اور جس کی بادشاہت میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ
اور وہ اپنی قدرتِ کاملہ سے مخلوق کی نصرت سے بے نیاز ہے
وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا
اور اس کو عظمت کے ساتھ یاد کرو
يَا عُدَّتِيْ فِي مُدَّتِيْ
اے میرے ذخیرہ میری عمر میں،
يَا صَاحِبِيْ فِي شِدَّتِيْ
اے میرے دوست میری سختی میں،
يَا وَلِيِّيْ فِي نِعْمَتِيْ
اے میرے ولی نعمت میں،
يَا غِيَاثِيْ فِي رَغْبَتِيْ
اے میرے دادرس میری رغبت میں،
يَا نَجَاحِيْ فِي حَاجَتِيْ
اے میری کامیابی میری حاجت میں،
يَا حَافِظِيْ فِي غَيْبَتِيْ
اے میرے محافظ میری غیبت میں،
يَا كَافِيَّ فِي وَحْدَتِيْ
اے میری پناہ میری تنہائی میں،
يَا اُنْسِيْ فِي وَحْشَتِيْ
اے میرے مونس وحشت میں
اَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِيْ
تو ہی میرے عیب کا چھپانے والا ہے
فَلَكَ الْحَمْدُ
لہٰذا تیرے لیے حمد ہے
وَ اَنْتَ الْمُقِيْلُ عَثْرَتِيْ
اور تو میری لغزشوں سے درگذر کرنے والا ہے
فَلَكَ الْحَمْدُ
لہٰذا تیرے لیے حمد ہے
وَ اَنْتَ الْمُنْعِشُ صَرْعَتِيْ
اور تو میرے گرنے میں میرا دستگیر ہے
فَلَكَ الْحَمْدُ
لہٰذا تیرے لیے حمد ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اسْتُرْ عَوْرَتِي
اور میرے عیب کو چھپادے
وَ اٰمِنْ رَوْعَتِي
اور خوف سے بچا دے
وَ اَقِلْنِيْ عَثْرَتِيْ
اور میری لغزش کو درگذر کردے،
وَ اصْفَحْ عَنْ جُرْمِيْ
میرے جرم سے چشم پوشی کر
وَ تَجَاوَزْ عَنْ سَيِّئَاتِيْ
اور میری برائیوں سے درگذر کر
فِي اَصْحَابِ الْجَنَّةِ
جنّت والوں میں
وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِيْ كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ۔
جن کا سچّا وعدہ ان لوگوں سے کیا گیا تھا۔
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ
اور اللہ بزرگ تر ہے۔
وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ
اور خدا پاک و پاکیزہ ہے
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
کوئی طاقت نہیں ہے مگر وہ بلند قوّت و بزرگ خدا سے ہے
اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّي لَا اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا۔
وہ اللہ میرا رب ہے میں کسی چیز کو اس کا شریک نہیں بناتا۔
يَا مَنْ اَمَرَ بِالْعَفْوِ وَ التَّجَاوُزِ
اے وہ خدا جس نے معافی اور درگذر کرنے کا حکم دیا ہے
وَ ضَمَّنَ نَفْسَهُ الْعَفْوَ وَ التَّجَاوُزَ
اور خود بھی معافی اور درگذر کا ضامن ہوا ہے
يَا مَنْ عَفَا وَ تَجَاوَزَ
اے وہ خدا جس نے معاف کیا اور درگذر کیا
اعْفُ عَنِّيْ وَ تَجَاوَزْ يَا كَرِيْمُ
اب مجھ کو بھی معاف کردے اور درگذر کردے اے کرم والے،
اَللّٰهُمَّ وَ قَدْ اَكْدَى الطَّلَبُ
خدایا میری طلب سختی ہوگئی ہے
وَ اَعْيَتِ الْحِيْلَةُ وَ الْمَذْهَبُ
اور تدبیرو راہ نے تھکا دیا ہے
وَ دَرَسَتِ الْاٰمَالُ
اور امیدیں نابود ہوگئی ہیں۔
وَ انْقَطَعَ الرَّجَاءُ اِلَّا مِنْكَ
اور تیرے علاوہ سب سے آرزوئیں منقطع ہوگئی ہیں۔
وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
تو اکیلا ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَجِدُ سُبُلَ الْمَطَالِبِ اِلَيْكَ مُشْرَعَةً
خدایا میں نے تمام مطالب کی راہ کو تیری طرف کھلا پایا
وَ مَنَاهِلَ الرَّجَاۤءِ لَدَيْكَ مُتْرَعَةً
اور امید کے سرچشموں کو پُر آب پایا
وَ اَبْوَابَ الدُّعَاۤءِ لِمَنْ دَعَاكَ مُفَتَّحَةً
اور دعا کے دروازوں کو اس شخص کے لیے جو تجھ سے دعا کے، کھلا پایا
وَ الْاِسْتِعَانَةَ لِمَنِ اسْتَعَانَ بِكَ مُبَاحَةً
اور تیری مدد اس شخص کے لیے جو تجھ سے مدد طلب کرے حاضر پائی
وَ اَعْلَمُ اَنَّكَ لِدَاعِيْكَ بِمَوْضِعِ اِجَابَةٍ
اور میں جانتا ہوں کہ تو ہر دعا کرنے والے کو مقامِ قبولیت سے گزارتا ہے
وَ لِلصَّارِخِ اِلَيْكَ بِمَرْصَدِ اِغَاثَةٍ
اور ہر فریاد کرنے والے کی فریاد رسی کو پہنچتا ہے۔
وَ اَنَّ فِي اللَّهْفِ اِلٰى جُوْدِكَ وَ الضَّمَانِ بِعِدَتِكَ
اور تیرے جود کی طرف تضرّع و زاری میں
عِوَضًا مِنْ مَنْعِ الْبَاخِلِيْنَ۔
اور تیرے وعدہ کے التزام میں مکمل بدلہ ہے۔
وَ مَنْدُوْحَةً عَمَّا فِيْ اَيْدِي الْمُسْتَاْثِرِيْنَ
بخیلوں کے منع کرنے کا اور بے نیازی ہے مالداروں کی ثروت سے
وَ اَنَّكَ لَا تَحْتَجِبُ عَنْ خَلْقِكَ
اور بے شک تو اپنے مخلوق سے پوشیدہ نہیں ہے
اِلَّا اَنْ تَحْجُبَهُمُ الْاَعْمَالُ دُوْنَكَ
مگر یہ کہ ان کے اعمال ان کے لیے حجاب بن جائیں
وَ قَدْ عَلِمْتُ اَنَّ اَفْضَلَ زَادِ الرَّاحِلِ اِلَيْكَ
اور میں نے یہ کچھ لیا ہے کہ بہترین توشہ تیری طرف سفر کرنے والے
عَزْمُ اِرَادَةٍ يَخْتَارُكَ بِهَا
کے لیے وہ عزم محکم ہے
وَ قَدْ نَاجَاكَ بِعَزْمِ الْاِرَادَةِ قَلْبِيْ
جس کے ذریعہ تجھ کو اختیار کرتا ہے اور تجھ سے مناجات کی ہے میرے دل نے
وَ اَسْاَلُكَ بِكُلِّ دَعْوَةٍ دَعَاكَ بِهَا رَاجٍ بَلَّغْتَهُ اَمَلَهُ
مستحکم ارادہ کے ساتھ اور میں سوال کرتا ہوں تجھ سے ہر اس دعا کے ذریعہ
اَوْ صَارِخٌ اِلَيْكَ اَغَثْتَ صَرْخَتَهُ
جس سے تجھ کو پُکارا ہے امید کرنے والوں نے اور تو نے ان کو ان کی امید تک پہنچادیا ہے کہ
اَوْ مَلْهُوْفٌ مَكْرُوْبٌ فَرَّجْتَ كَرْبَهُ
تیری طرف فریاد کرنے والے نے اور تو نے اس کی فریاد کو سنا ہے یا ہر دردمند غم زدہ نے اور تو نے اس کی پریشانی کو دور کیا ہے
اَوْ مُذْنِبٌ خَاطِئٌ غَفَرْتَ لَهُ
یا خطا کار گناہ گار نے اور تو نے اس کو بخش دیا ہے
اَوْ مُعَافًى اَتْمَمْتَ نِعْمَتَكَ عَلَيْهِ
یا کسی صاحبِ عافیت نے دعا کی ہے تو اس پر نعمتیں تمام کردی ہیں
اَوْ فَقِيْرٌ اَهْدَيْتَ غِنَاكَ اِلَيْهِ
یا کسی فقیر نے دعا کی تو اپنی دولت کا رُخ اس کی طرف موڑدیا ہے
وَ لِتِلْكَ الدَّعْوَةِ عَلَيْكَ حَقٌّ وَ عِنْدَكَ مَنْزِلَةٌ
اور ہر وہ دعوت جس کا تجھ پر کوئی حق ہو یا تیری نگاہ میں اس کی کوئی منزلت ہو۔
اِلَّا صَلَّيْتَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
میری دعا ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ قَضَيْتَ حَوَآئِجِيْ حَوَآئِجَ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
اور میری دنیا و آخرت کی حاجتوں کو پورا فرما۔
وَ هَذَا رَجَبٌ الْمُرَجَّبُ الْمُكَرَّمُ
خدایا یہ رجب باعظمت و کرامت ہے۔
الَّذِيْ اَكْرَمْتَنَا بِهِ اَوَّلُ اَشْهُرِ الْحُرُمِ
اس سے تو نے ہمیں کرامت عنایت فرمائی۔
اَكْرَمْتَنَا بِهِ مِنْ بَيْنِ الْاُمَمِ
یہ پہلا محترم مہینہ ہے جو تو نے تمام امّتوں کے درمیان ہم کو عنایت کیا ہے۔
يَا ذَا الْجُوْدِ وَ الْكَرَمِ
اے صاحبِ جود و کرم
فَنَسْاَلُكَ بِهِ وَ بِاسْمِكَ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ
ہم تجھ سے دعا کررہے ہیں اسی مہینہ اور تیرے عظیم ترین،
الْاَجَلِّ الْاَكْرَمِ
جلی ترین، کریم ترین اور بزرگ ترین نام کے واسطہ سے
الَّذِيْ خَلَقْتَهُ فَاسْتَقَرَّ فِي ظِلِّكَ
وہ نام جس کو تو نے خلق کیا ہے تو اس نے تیرے سایۂ رحمت میں جگہ پائی ہے
فَلَا يَخْرُجُ مِنْكَ اِلٰى غَيْرِكَ
اور پھر نکل کر کسی غیر تک نہیں گیا ہے۔
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اَهْلِ بَيْتِهِ الطَّاهِرِيْنَ
تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ تَجْعَلَنَا مِنَ الْعَامِلِيْنَ فِيْهِ بِطَاعَتِكَ
اور ہمیں اس مہینہ میں اپنی اطاعت پر عمل کرنے والوں
وَ الْاٰمِلِيْنَ فِيْهِ بِشَفَاعَتِكَ۔
اور شفاعت کے امیدواروں میں قرار دے دے۔
اَللّٰهُمَّ وَ اهْدِنَا اِلٰى سَوَاءِ السَّبِيْلِ
خدایا ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت فرما
وَ اجْعَلْ مَقِيْلَنَا عِنْدَكَ خَيْرَ مَقِيْلٍ فِي ظِلٍّ ظَلِيْلٍ
اور ہماری منزل کو بہترین منزل قرار دے دے۔ جو تیرے سایۂ رحمت میں ہو۔
فَاِنَّكَ حَسْبُنَا وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ
تو ہی ہمارے لیے کافی ہے اور تو ہی بہترین نگہبان ہے۔
وَ السَّلَامُ عَلٰى عِبَادِهِ الْمُصْطَفَيْنَ
سلام ہو اللہ کے مصطفےٰ بندوں پر
وَ صَلَوَاتُهُ عَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ
اور اس کی صلوات ہو ان سب پر۔
اَللّٰهُمَّ وَ بَارِكْ لَنَا فِي يَوْمِنَا هٰذَا الَّذِيْ فَضَّلْتَهُ
خدایا ہمیں آج کے دن کی برکت عنایت فرما جس کو تو نے فضیلت دی ہے
وَ بِكَرَامَتِكَ جَلَّلْتَهُ
اور اپنی کرامت سے جلیل بنایا ہے
وَ بِالْمَنْزِلِ الْاَعْلٰى اَنْزَلْتَهُ
اور اپنی بارگاہ میں عظیم ترین منزل پر قرار دیا ہے۔
صَلِّ عَلٰى مَنْ فِيْهِ اِلٰى عِبَادِكَ اَرْسَلْتَهُ
صلوات نازل فرما اس بندہ پر جس کو آج کے دن اپنے بندوں کے درمیان بھیجا ہے
وَ بِالْمَحَلِّ الْكَرِيْمِ اَحْلَلْتَهُ
اور منزلِ کرامت میں جگہ عنایت فرمائی ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ صَلَاةً دَاۤئِمَةً تَكُوْنُ لَكَ شُكْرًا
خدایا ان پر دائمی صلوات نازل فرما جو تیرے لیے شکر بنے
وَ لَنَا ذُخْرًا
اور ہمارے لیے ذخیرہ بنے۔
وَ اجْعَلْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا يُسْرًا
ہمارے امر میں آسانی قرار دے
وَ اخْتِمْ لَنَا بِالسَّعَادَةِ اِلٰى مُنْتَهَىٰ اٰجَالِنَا
اور وقتِ موت ہمارا خاتمہ نیک بختی پر فرما۔
وَ قَدْ قَبِلْتَ الْيَسِيْرَ مِنْ اَعْمَالِنَا
جب کہ تو نے ہمارے معمولی اعمال کو قبول کرلیا ہو
وَ بَلَّغْتَنَا بِرَحْمَتِكَ اَفْضَلَ اٰمَالِنَا
اور اپنی رحمت سے آرزوؤں کی بلند ترین منزل تک پہنچا دیا ہو۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
تو ہر شئے پر قادر ہے
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ وَ سَلَّمَ۔
اور صلوات و سلام ہو تیرا محمدؐ و آل محمدؐ پر۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْاَلُكَ بِالتَّجَلِّى الْاَعْظَمُ۔
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بزرگ ترین تجلّی کے واسطہ سے