EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِحَقِّ الْمَوْلُوْدِ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ
خدایا میں سوال کرتا ہوں اس کے واسطہ سے جو آج کی تاریخ میں پیدا ہوا ہے
الْمَوْعُوْدِ بِشَهَادَتِهِ قَبْلَ اسْتِهْلَالِهِ وَ وِلَادَتِهِ
اور جس کی ولادت سے پہلے اس کی شہادت کا وعدہ لیا ہے
بَكَتْهُ السَّمَاۤءُ وَ مَنْ فِيْهَا
اس پر گریہ کیا ہے آسمان اور اہلِ آسمان نے،
وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ عَلَيْهَا
زمین اور اہلِ زمین نے
وَ لَمَّا يَطَأْ لَابَتَيْهَا
حالانکہ ابھی اس نے زمین پر قدم بھی نہیں رکھے تھے
قَتِيْلِ الْعَبْرَةِ
وہ گشتہ گریہ ہے
وَ سَيِّدِ الْاُسْرَةِ
اور سارے خاندان کا سردار ہے
الْمَمْدُوْدِ بِالنُّصْرَةِ يَوْمَ الْكَرَّةِ
اور رجعت میں اس کی نصرت کا وعدہ کیا گیا ہے
الْمُعَوَّضِ مِنْ قَتْلِهِ اَنَّ الْاَئِمَّةَ مِنْ نَسْلِهِ
اور اس کی شہادت کا انعام یہ ہے کہ امامت اس کی نسل میں ہوگی
وَ الشِّفَاۤءَ فِيْ تُرْبَتِهِ
اور اس کی خاک میں شفا ہوگی
وَ الْفَوْزَ مَعَهُ فِيْۤ اَوْبَتِهِ
اور اس کے ساتھ واپسی میں کامیابی ہوگی۔
وَ الْاَوْصِيَاۤءَ مِنْ عِتْرَتِهِ
اور اوصیاء اس کی عترت میں ہوں گے
بَعْدَ قَاۤئِمِهِمْ وَ غَيْبَتِهِ
حضرت قائم اور ان کی غیبت کے بعد
حَتّٰى يُدْرِكُوْا الْاَوْتَارَ
یہاں تک کہ اس کے خونِ ناحق
وَ يَثْاَرُوْا الثَّارَ
کا بدلہ لے لیں
وَ يَرْضُوْا الْجَبَّارَ
اور خدا کو راضی کرلیں
وَ يَكُوْنُوْا خَيْرَ اَنْصَارٍ
اور اس کے بہترین انصار میں شمار ہوں
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مَعَ اخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ
اللہ کی رحمت ان کے شاملِ حال رہے روز و شب کی آمد و رفت کے ساتھ۔
اَللّٰهُمَّ فَبِحَقِّهِمْ اِلَيْكَ اَتَوَسَّلُ
خدایا میں انھیں کے حق کو وسیلہ قرار دیتا ہوں
وَ اَسْاَلُ سُؤَالَ مُقْتَرِفٍ مُعْتَرِفٍ
اور تجھ سے اس گنہگار کی طرح سوال کرتا ہوں
مُسِيْۤ‏ءٍ اِلٰى نَفْسِهِ
جس نے اپنے نفس پر زیادتی کی ہے
مِمَّا فَرَّطَ فِيْ يَوْمِهِ وَ اَمْسِهِ
اس کوتاہی کی بناپر جو کل بھی ہوئی ہے اور آج بھی ہے۔
يَسْاَلُكَ الْعِصْمَةَ اِلٰى مَحَلِّ رَمْسِهِ،
اب زندگی بھر کے لیے تیری حفاظت کا طلبگار ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ عِتْرَتِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ احْشُرْنَا فِيْ زُمْرَتِهِ
اور ہمیں ان کے زمرے میں محشور فرما
وَ بَوِّئْنَا مَعَهُ دَارَ الْكَرَامَةِ
اور ان کے ساتھ جگہ دے دے دار الکرامت
وَ مَحَلَّ الْاِقَامَةِ
اور محلِ اقامت میں
اَللّٰهُمَّ وَ كَمَا اَكْرَمْتَنَا بِمَعْرِفَتِهِ فَاَكْرِمْنَا بِزُلْفَتِهِ
خدایا جس طرح تو نے ان کی معرفت کا شرف عنایت کیا ہے
وَ ارْزُقْنَا مُرَافَقَتَهُ وَ سَابِقَتَهُ
اور ان کی قربت بھی عنایت فرما دے اور ان کی رقابت نصیب فرما
وَ اجْعَلْنَا مِمَّنْ يُسَلِّمُ لِاَمْرِهِ
اور ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو ان کے امر کے مطیع ہوں
وَ يُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْهِ عِنْدَ ذِكْرِهِ
اور ان کے ذکر پر مسلسل صلوات پڑھتے ہوں ان پر
وَ عَلٰى جَمِيْعِ اَوْصِيَاۤئِهِ وَ اَهْلِ اَصْفِيَاۤئِهِ
اور ان کے تمام اوصیاء اور منتخب افراد پر
الْمَمْدُوْدِيْنَ مِنْكَ بِالْعَدَدِ الْاِثْنٰي عَشَرَ
جن کی تیری طرف سے مدد کی گئی ہے جو بارہ افراد ہیں
النُّجُوْمِ الزُّهَرِ
چمکتے ہوئے ستاروں کے مانند
وَ الْحُجَجِ عَلٰى جَمِيْعِ الْبَشَرِ
اور تمام بندوں پر اللہ کی حجّت۔
اَللّٰهُمَّ وَ هَبْ لَنَا فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ خَيْرَ مَوْهِبَةٍ
خدایا آج کے دن ہمیں بہترین عطیہ عطا فرما
وَ اَنْجِحْ لَنَا فِيْهِ كُلَّ طَلِبَةٍ
اور ہمارے تمام مطالبات کو پورا فرمادے
كَمَا وَهَبْتَ الْحُسَيْنَ لِمُحَمَّدٍ جَدِّهِ
جس طرح تو نے محمدؐ کو حسینؑ عنایت فرمایا ہے
وَ عَاذَ فُطْرُسُ بِمَهْدِهِ
اور جس طرح حسینؑ کے گہوارے کے طفیل میں فطرس کو پناہ دی ہے۔
فَنَحْنُ عَاۤئِذُوْنَ بِقَبْرِهِ مِنْ بَعْدِهِ
ہم ان کی قبر کی پناہ میں
نَشْهَدُ تُرْبَتَهُ وَ نَنْتَظِرُ اَوْبَتَهُ
ان کی تربت پر حاضری دیتے ہیں اور ان کی رجعت کا انتظار کررہے ہیں۔
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
آمین اے ربّ العالمین۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ مُتَعَالِيْ الْمَكَانِ
خدایا تیری منزل بلند،
عَظِيْمُ الْجَبَرُوْتِ
تیری قدرت عظیم،
شَدِيْدُ الْمِحَالِ
زبردست طاقت والا،
غَنِيٌّ عَنِ الْخَلَایِقِ
تو مخلوقات سے بے نیاز،
عَرِيْضُ الْكِبْرِيَاۤءِ
تیری کبریائی وسیع،
قَادِرٌ عَلٰى مَا تَشَاۤءُ
تو ہر شئی پر قادر،
قَرِيْبُ الرَّحْمَةِ
تیری رحمت قریب،
صَادِقُ الْوَعْدِ
تیرا وعدہ سچّا،
سَابِغُ النِّعْمَةِ
تیری نعمت کامل
حَسَنُ الْبَلَاۤءِ
بہترین آزمائش کرنے والا،
قَرِيْبٌ اِذَا دُعِيْتَ
تجھے پکارا جاتا ہے تو تو قریب ہے۔
مُحِيْطٌ بِمَا خَلَقْتَ
مخلوقات پر محیط ہے۔
قَابِلُ التَّوْبَةِ لِمَنْ تَابَ اِلَيْكَ
توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔
قَادِرٌ عَلٰى مَاۤ اَرَدْتَ
جو چاہے وہ کرسکتا ہے۔
وَ مُدْرِكٌ مَا طَلَبْتَ
جسے چاہے پکڑ سکتا ہے۔
وَ شَكُوْرٌ اِذَا شُكِرْتَ
شکریہ ادا کیا جائے تو قبول کرتا ہے۔
وَ ذَكُوْرٌ اِذَا ذُكِرْتَ
یاد کیا جائے تو یاد کرتا ہے۔
اَدْعُوْكَ مُحْتَاجًا
خدایا میں تجھ سے بحالتِ احتیاج دعا کرتا ہوں
وَ اَرْغَبُ اِلَيْكَ فَقِيْرًا
اور فقیر بن کر تیری بارگاہ میں آیا ہوں۔
وَ اَفْزَعُ اِلَيْكَ خَاۤئِفًا
خوف زدہ ہوکر تیری طرف متوجہ ہوں۔
وَ اَبْكِيْۤ اِلَيْكَ مَكْرُوْبًا
درد و رنج سے رورہا ہوں۔
وَ اَسْتَعِيْنُ بِكَ ضَعِيْفًا
کمزوری میں تیری مدد چاہتا ہوں
وَ اَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ كَافِيًا
اور کفایت کے لیے تجھ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں۔
اُحْكُمْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا [بِالْحَقِ‏]
میرے اور اس قوم کے درمیان فیصلہ کردے
فَاِنَّهُمْ غَرُّوْنَا وَ خَدَعُوْنَا
جنھوں نے مجھے دھوکا دیا ہے، فریب سے کام لیا ہے۔
وَ خَذَلُوْنَا وَ غَدَرُوْا بِنَا وَ قَتَلُوْنَا
مجھے چھوڑدیا ہے میرے ساتھ غدّاری کی اور اب مجھے قتل کررہے ہیں
وَ نَحْنُ عِتْرَةُ نَبِيِّكَ
حالانکہ ہم تیرے نبی کی عترتؑ ہیں
وَ وَلَدُ حَبِيْبِكَ
اور فرزند ہیں تیرے حبیب
مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ
حضرت محمدؐ بن عبداللہ کے
الَّذِيْ اصْطَفَيْتَهُ بِالرِّسَالَةِ
جن کو تو نے رسالت کے لیے منتخب کیا ہے
وَ ائْتَمَنْتَهُ عَلٰى وَحْيِكَ
اور وحی کا امین بنایا ہے۔
فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا فَرَجًا وَ مَخْرَجًا
خدایا اب تو ہی ہمیں کشائش و وسعت عنایت فرما
بِرَحْمَتِكَ يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اپنی رحمت خاص سے یا ارحم الراحمین