EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعا : ۳ - ہر واجب نماز کے بعد
(شیخ کفعمیؒ نے مصباح اور بلدالامین میں اور شیخ شہیدؒ نے اپنے مجموعہ میں رسول اکرمؐ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ جو اس دعا کو ماہ رمضان میں ہر نماز واجب کے بعد پڑھے گا پروردگار روز قیامت اس کے گناہوں کو معاف کر دےگا۔)
اَللّٰهُمَّ اَدْخِلْ عَلٰٓى اَهْلِ الْقُبُوْرِ السُّرُوْرَ
خدایا تمام اہل قبور کو خوشی عنایت فرما۔
اَللّٰهُمَّ اَغْنِ كُلَّ فَقِيْرٍ،
خدایا ہر فقیر کو غنی بنا دے۔
اَللّٰهُمَّ اَشْبِعْ كُلَّ جَآئِعٍ،
خدایا ہر بھوکے کو سیر کردے۔
اَللّٰهُمَّ اكْسُ كُلِّ عُرْيَانٍ،
خدایا ہر برہنہ کو لباس دے دے۔
اَللّٰـهُمَّ اقْضِ دَيْنَ كُلِّ مَدِيْنٍ،
خدایا ہر مقروض کہ قرض کو ادا کردے۔
اَللّٰهُمَّ فَرِّجْ عَنْ كُلِّ مَكْرُوْبٍ،
خدایا ہر رنجیدہ کے رنج کو دور فرما دے۔
اَللّٰهُمَّ رُدَّ كُلَّ غَرِيْبٍ،
خدایا ہر مسافر کو اس کے وطن کی طرف پلٹادے۔
اَللّٰهُمَّ فُكَّ كُلَّ اَسِيْرٍ،
خدایا ہر قیدی کو آزاد کر دے۔
اَللّٰهُمَّ اَصْلِحْ كُلَّ فَاسِدٍ مِّنْ اُمُوْرِ الْمُسْلِمِيْنَ،
خدایا مسلمانوں کے تمام امور کی اصلاح فرما دے۔
اَللّٰهُمَّ اشْفِ كُلَّ مَرِيْضٍ،
خدایا ہر بیمار کو شفا دے دے۔
اَللّٰهُمَّ سُدَّ فَقْرَنَا بِغِنَاكَ،
خدایا ہماری فقیری کو اپنی بے نیازی سے رفع کر دے۔
اَللّٰهُمَّ غَيِّرْ سُوٓءَ حَالِنَا بِحُسْنِ حَالِكَ،
خدایا ہماری بدترین حالت کو اپنے بہترین کرم سے بدل دے۔
اَللّٰهُمَّ اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَاَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ،
خدایا ہمارے قرض کو ادا فرما دے اور ہمیں فقیری سے غنی بنا دے
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۔
کہ تو ہر شے پر قادر ہے۔