EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِمَعَانِيْ جَمِيْعِ مَا يَدْعُوْكَ بِهِ وُلَاةُ اَمْرِكَ
خدایا میں تجھ سے ان دعاؤں کے معافی کا طلبگار ہوں جو تیرے صاحبانِ امر نے کی ہیں۔
الْمَاْمُوْنُوْنَ عَلٰى سِرِّكَ
جن کو تو نے اپنے راز کا امانت دار
الْمُسْتَبْشِرُوْنَ بِاَمْرِكَ
اور اپنے حکم کے لیے بشیر معیّن کیا
الْوَاصِفُوْنَ لِقُدْرَتِكَ
وہ تیری قدرت کی توصیف کرنے والے
الْمُعْلِنُوْنَ لِعَظَمَتِكَ
اور تیری عظمت کا اعلان کرنے والے ہیں۔
اَسْاَلُكَ بِمَا نَطَقَ فِيْهِمْ مِنْ مَشِيَّتِكَ
میرا سوال ان چیزوں کے بارے میں ہے جنھیں تیری مشیّت نے طے کیا ہے۔
فَجَعَلْتَهُمْ مَعَادِنَ لِكَلِمَاتِكَ
جس کے ذریعہ ان کو تو نے اپنے معدن کلمات
وَ اَرْكَانًا لِتَوْحِيْدِكَ
اپنی توحید آیات
وَ آيَاتِكَ وَ مَقَامَاتِكَ الَّتِيْ لَا تَعْطِيْلَ لَهَا
اور ان مقامات کا رکن قرار دیا ہے جن کے لیے کوئی تعطّل کسی مکان میں نہیں ہے
فِي كُلِّ مَكَانٍ يَعْرِفُكَ بِهَا مَنْ عَرَفَكَ
اور پہچاننے والا تجھے انھیں آیات سے پہچانتا ہے
لَا فَرْقَ بَيْنَكَ وَ بَيْنَهَا اِلَّا اَنَّهُمْ عِبَادُكَ وَ خَلْقُكَ
اور ان کے درمیان اور تیرے درمیان فرق صرف یہ ہے کہ یہ تیرے بندے اور تیری مخلوق ہیں۔
فَتْقُهَا وَ رَتْقُهَا بِيَدِكَ
ان کا بسط وکشاد تیرے ہاتھوں میں ہے،
بَدْؤُهَا مِنْكَ وَ عَوْدُهَا اِلَيْكَ
ان کی ابتداء و انتہا تیری بارگاہ ہے۔
اَعْضَادٌ وَ اَشْهَادٌ
یہ تیرے دین کے پاسبان اور گواہ ہیں
وَ مُنَاةٌ وَ اَذْوَادٌ
اور رفع کرنے والے محافظ
وَ حَفَظَةٌ وَ رُوَّادٌ
اور مبلّغ ہیں۔
فَبِهِمْ مَلَأْتَ سَمَاءَكَ وَ اَرْضَكَ
انھیں کے ذریعہ تو نے آسمان و زمین کو بھر دیا ہے
حَتّٰى ظَهَرَ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
یہاں تک کہ لا الٰہ الا اللہ کا کلمہ نمایاں ہوگیا
فَبِذٰلِكَ اَسْاَلُكَ
انھیں کے ذریعہ میرا سوال ہے کہ
وَ بِمَوَاقِعِ الْعِزِّ مِنْ رَحْمَتِكَ
اور تیری رحمت
وَ بِمَقَامَاتِكَ وَ عَلَامَاتِكَ
اور تیرے مقامات و علامات کی عزّت کے مواقع کے ذریعہ میرا سوال ہے کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَ اَنْ تَزِيْدَنِيْ اِيْمَانًا وَ تَثْبِيْتًا
میرے ایمان اور ثبات میں اضافہ فرما
يَا بَاطِنًا فِي ظُهُوْرِهِ
اے اپنے ظہور میں پوشیدہ
وَ ظَاهِرًا فِي بُطُوْنِهِ وَ مَكْنُوْنِهِ
اور اپنی پوشیدگی میں ظاہر،
يَا مُفَرِّقًا بَيْنَ النُّوْرِ وَ الدَّيْجُوْرِ
اے نور و ظلمت میں جدائی ڈالنے والے،
يَا مَوْصُوْفًا بِغَيْرِ كُنْهٍ
اے حقیقتِ ذات کے بغیر قابلِ توصیف
وَ مَعْرُوْفًا بِغَيْرِ شِبْهٍ
اور کسی شباہت کے بغیر معروف،
حَادَّ كُلِّ مَحْدُوْدٍ
ہر حد کے متعیّن کرنے والے،
وَ شَاهِدَ كُلِّ مَشْهُودٍ
ہر مشہود کے شاہد،
وَ مُوْجِدَ كُلِّ مَوْجُودٍ
ہر موجود کے موجد
وَ مُحْصِيَ كُلِّ مَعْدُودٍ
ہر قابل شمار کے شمار کرنے والے،
وَ فَاقِدَ كُلِّ مَفْقُودٍ،
ہر مفقود کے تلاش کرلینے والے،
لَيْسَ دُوْنَكَ مِنْ مَعْبُوْدٍ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے کہ
اَهْلَ الْكِبْرِيَاءِ وَ الْجُوْدِ
تو صاحبِ کبریاء وجود ہے۔
يَا مَنْ لَا يُكَيَّفُ بِكَيْفٍ
اے وہ جس کی کوئی کیفیت
وَ لَا يُؤَيَّنُ بِاَيْنٍ
اور کوئی مکان نہیں ہے
يَا مُحْتَجِبًا عَنْ كُلِّ عَيْنٍ
اور ہرنگاہ سے پوشیدہ،
يَا دَيْمُوْمُ يَا قَيُّوْمُ وَ عَالِمَ كُلِّ مَعْلُوْمٍ
ہمیشہ رہنے والا، سب کو قائم رکھنے والا، ہر معلوم کا جاننے والا ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ وَ عَلٰى عِبَادِكَ الْمُنْتَجَبِيْنَ
رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ اور اپنے منتخب بندوں پر اور پردہ دار انسانوں
وَ بَشَرِكَ الْمُحْتَجِبِينَ
اور لاتعداد مخلوقات پر،
وَ مَلَاۤئِكَتِكَ الْمُقَرَّبِيْنَ
ملائکۂ مقربین پر ،
وَ الْبُهْمِ الصَّافِّيْنَ الْحَافِّيْنَ
اور خاموشی سے صف بستہ اپنی بارگاہ میں حاضر رہنے والوں پر
وَ بَارِكْ لَنَا فِي شَهْرِنَا هٰذَا الْمُرَجَّبِ الْمُكَرَّمِ
ہمیں برکت عنایت عطا فرما اس محترم رجب کے بابرکت مہینے کی
وَ مَا بَعْدَهُ مِنَ الْاَشْهُرِ الْحُرُمِ
اور اس کے بعد محترم مہینوں کی
وَ اَسْبِغْ عَلَيْنَا فِيْهِ النِّعَمَ
ہم پر اپنی نعمتوں کو تمام کردے
وَ اَجْزِلْ لَنَا فِيْهِ الْقِسَمَ
اور بہترین عصمت عنایت فرما۔
وَ اَبْرِرْ لَنَا فِيْهِ الْقَسَمَ
ہماری قسموں کو مکمل فرمادے
بِاسْمِكَ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ الْاَجَلِّ الْاََكْرَمِ
تجھے اپنے اسمِ اعظم اجل اکرم کا واسطہ
الَّذِيْ وَضَعْتَهُ عَلَى النَّهَارِ فَاَضَاءَ
جس کو دن پر رکھ دیا تو روشن ہوگیا
وَ عَلَى اللَّيْلِ فَاَظْلَمَ
اور رات میں رکھ دیا تو تاریک ہوگئی۔
وَ اغْفِرْ لَنَا مَا تَعْلَمُ مِنَّا وَ مَا لَا نَعْلَمُ
ہمارے تمام گناہوں کو معاف کردے جن کو تو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے ہیں۔
وَ اعْصِمْنَا مِنَ الذُّنُوْبِ خَيْرَ الْعِصَمِ
ہمیں گناہوں سے بہترین طریقہ سے محفوظ رکھنا
وَ اكْفِنَا كَوَافِيَ قَدَرِكَ
اور اپنی قضا وقدر کے معاملات میں ہمارے لیے کافی ہوجانا۔
وَ امْنُنْ عَلَيْنَا بِحُسْنِ نَظَرِكَ
میری مدد فرما اور ہمیں کسی غیر کے حوالہ نہ کردینا
وَ لَا تَكِلْنَا اِلٰى غَيْرِكَ
اور اپنے غیر سے محروم نہ کردینا،
وَ لَا تَمْنَعْنَا مِنْ خَيْرِكَ
جو ہماری زندگی میں لکھ دیا ہے
وَ بَارِكْ لَنَا فِيْمَا كَتَبْتَهُ لَنَا مِنْ اَعْمَارِنَا
اس میں برکت عطا فرما
وَ اَصْلِحْ لَنَا خَبِيْئَةَ اَسْرَارِنَا
اور ہمارے باطن کے اسرار کو درست فرما دے
وَ اَعْطِنَا مِنْكَ الْاَمَانَ
اور ہمیں امن و امان عطا فرما
وَ اسْتَعْمِلْنَا بِحُسْنِ الْاِيمَانِ
اور بہترین ایمان کی راہ پر لگا دے
وَ بَلِّغْنَا شَهْرَ الصِّيَامِ
اور ماہِ صیام
وَ مَا بَعْدَهُ مِنَ الْاَيَّامِ وَ الْاَعْوَامِ
اور اس کے بعد کے ایّام اور برسوں تک پہنچا دے
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ۔
اے صاحبِ جلال و اکرام۔