EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
پاکیزہ ہے وہ جو زندگیوں کا ایجاد کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تصویر ساز ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا بنانے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانوں اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی مخلوق کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزگی ہے اس اللہ کے لیے اس کے کلمات کے برابر۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ السَّمِيْعِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ اَسْمَعَ مِنْهُ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ایسا سمیع ہے کہ اس سے زیادہ کوئی سننے والا نہیں ہے۔
يَسْمَعُ مِنْ فَوْقِ عَرْشِهِ مَا تَحْتَ سَبْعِ اَرَضِيْنَ،
وہ عرش کی بلندیوں سے زمین کی آخری تہہ تک کی ساری آوازیں سُن لیتا ہے
وَيَسْمَعُ مَا فِيْ ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ،
اور بر و بحر کی ظلمتوں کی آوازیں
وَيَسْمَعُ الْاَنِيْنَ وَالشَّكْوٰى
اور ہر ایک کے کراہنے کی آواز
وَيَسْمَعُ السِّرَّ وَاَخْفٰى،
اور مخفی امور اور راز کی آواز
وَيَسْمَعُ وَسَاوِسَ الصُّدُوْرِ
اور دلوں کے وسوسوں کی آوازیں بھی سُن لیتا ہے۔
وَلَا يُصِمُّ سَمْعَهُ صَوْتٌ
اور وہ کسی آواز کے سننے سے عاجز نہیں ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۲۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الُمُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا پیدا کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانے اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزگی ہے اللہ کے لیے اس کے کلمات کے برابر
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الْبَصيرِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ اَبْصَرَ مِنْهُ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ایسا بصیر ہے کہ اس سے زیادہ کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔
يُبْصِرُ مِنْ فَوْقِ عَرْشِهِ مَا تَحْتَ سَبْعِ اَرَضِيْنَ،
وہ عرش کی بلندیوں سے ساتوں زمین کے نیچے
وَيُبْصِرُ مَا فِيْ ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ،
اور بر و بحر کی ظلمتوں کی ہر شئے کو دیکھ لیتا ہے
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ
نگاہیں اُسے پا نہیں سکتی ہیں
وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ
اور وہ نگاہوں کا ادراک رکھتا ہے۔
وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ،
وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے۔
لَا تُغْشِىْ بَصَرَهُ الظُّلْمَةُ،
اس کی نگاہ پر کوئی ظلمت حاوی نہیں ہوتی ہے
وَلَا يُسْتَتَرُ مِنْهُ بِسِتْرٍ،
اور اس کے سامنے کوئی پردہ
وَلَا يُوَارِيْ مِنْهُ جِدَارٌ،
کسی چیز کو چھپا نہیں سکتا ہے۔
وَلَا يَغِيْبُ عَنْهُ بَرٌّ وَلَا بَحْرٌ،
اس سے بر و بحر کی کوئی چیز غائب نہیں ہے
وَلَا يَكُنُّ مِنْهُ جَبَلٌ مَا فِيْ اَصْلِهِ، وَلَا قَلْبٌ مَا فِيْهِ،
اور پہاڑ بھی اپنے تہہ میں کسی چیز کو یا دل اپنے راز کو
وَلَا جَنْبٌ مَا فِيْ قَلْبِهِ،
یا پہلو اپنے دل میں کسی چیز کو چھپا نہیں سکتا ہے۔
وَلَا يَسْتَتِرُ مِنْهُ صَغِيْرٌ وَلَا كَبِيْرٌ،
کوئی صغیر و کبیر اس سے مخفی نہیں ہے کہ
وَلَا يَسْتَخْفِيْ مِنْهُ صَغِيْرٌ لِصِغَرِهِ،
چھوٹے ہونے کی بناپر اس سے چھپ جائے۔
وَلَا يَخْفٰى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۤءِ،
آسمان و زمین کی کوئی شئی پوشیدہ نہیں ہے۔
هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاۤءُ،
وہ وہ ہے جو تمہاری تصویر کو رحمِ مادر کے اندر جیسی چاہتا ہے بنالیتا ہے۔
لَا اِلـٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اس خدائے عزیز و حکیم کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۳۔ پاکیزہ ہے وہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مرئی اور غیر مرئی ہر چیز کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ اپنے کلمات کے برابر۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِيْ يُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو سنگین بادلوں کو ایجاد کرتا ہے
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ،
اور گرج اس کی حمد کی تسبیح کرتی ہے
وَالْمَلَآئِكَةُ مِنْ خِيْفَتِهِ،
اور ملائکہ خوف سے محوِ تسبیح ہیں۔
وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقِ فَيُصِيْبُ بِهَا مَنْ يَشَاۤءُ،
بجلیوں کو جہاں چاہتا ہے وہاں پہنچا دیتا ہے
وَيُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ،
اور اپنی رحمت سے پہلے ہواؤں کو بشارت بناکر بھیجتا ہے
وَيُنَزِّلُ الْمَاۤءَ مِنَ السَّمَاۤءِ بِكَلِمَتِهِ
پھر اپنے کلمات کے ذریعہ آسمان سے پانی برساتا ہے
وَيُنْبِتُ النَّبَاتَ بِقُدْرَتِهِ،
اور اپنی قدرت سے سبزہ اُگاتا ہے
وَيَسْقُطُ الْوَرَقُ بِعِلْمِهِ،
اور پتّہ بھی اس کے علم کے بعد ہی گرتا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِيْ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ
پاکیزہ ہے وہ اللہ جس کے علم سے کوئی ذرّہ یا اس سے کم و زیادہ
فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۤءِ،
زمین و آسمان کا مخفی نہیں ہے
وَلَا اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَلَا اَكْبَرُ
اور جو کچھ ہے وہ سب کتابِ مبین میں ہے۔
اِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِيْنٍ
اور جو کچھ ہے وہ سب کتابِ مبین میں ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۴۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام ازواج کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا پیدا کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جس کی پاکیزگی اس کے کلمات کے برابر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِيْ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر اس عمل کو جانتا ہے
وَمَا تَغِيْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ
جو کسی مادر کے رحم میں ہے اور جو کچھ اس میں کمی و زیادتی ہوتی ہے۔
وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ،
ہر شئے کی اس کے پاس ایک مقدار ہے۔
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ،
وہ غیب اور حضور سب کا جاننے والا خدائے بزرگ و برتر ہے۔
سَوَاۤءٌ مِنْكُمْ مَنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَهَرَ بِهِ،
اس کے لیے سب برابر ہیں جو اپنی بات کو چھپائے اور جو اپنی بات کا اعلان کرے۔
وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ،
جو رات کے پردوں میں چھپنا چاہتا ہے اور جو دن میں ظاہر ہوجاتا ہے
لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ
اس کے پاس ایسے فرشتے ہیں جو سامنے اور پیچھے سے
يَحْفَظُوْنَهُ مِنَ اَمْرِ اللهِ،
امرِ الٰہی سے حفاظت کرتے رہتے ہیں۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذي يُمِيْتُ الَاَحْيَاۤءَ، وَيُحْيِىْ الْمَوْتٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندوں کو مردہ اور مُردوں کو زندہ بناتا ہے
وَيَعْلَمُ مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ،
اُسے معلوم ہے کہ زمین کتنی مخلوقات کم کردیتی ہے
وَيُقِرُّ فِي الْاَرْحَامِ مَا يَشَاۤءُ اِلٰى اَجَلٍ مُسَمّىً
اور وہی جسے جب تک چاہتا ہے رحمِ مادر میں جگہ دے دیتا ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۵۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا پیدا کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جس کی پاکیزگی اس کے کلمات کے برابر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مَالِكِ الْمُلْكِ
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ملک کا ملک ہے
تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۤءُ،
جسے چاہتا ہے دے دیتا ہے
وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاۤءُ،
اور جس سے چاہتا ہے لے لیتا ہے
وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۤءُ،
جسے چاہتا ہے عزّت دیتا ہے
وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۤءُ،
اور جسے چاہتا ہے ذلیل کردیتا ہے
بِيَدِكَ الْخَيْرُ
اسی کے ہاتھ میں سارا خیر ہے
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيءٍ قَدِيْرٌ،
اور خدایا تو ہر شئے پر قادر ہے۔
تُوْلِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ،
تو دن میں رات اور
وَتُوْلِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ،
رات میں دن کو داخل کر دیتا ہے
تُخْرِجُ الْحَىَّ مِنَ الْمَيِّتِ،
اور مردہ سے زندہ کو
وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ،
اور زندہ سے مُردے کو نکالتا ہے
وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابِ
اور جس کو چاہتا ہے رزقِ بے حساب دے دیتا ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۶۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو نور و ظلمت کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا آفریدگار ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ وہ اللہ اپنے کلمات کے برابر
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِيْ عِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ
پاکیزہ ہے وہ اللہ جس کے پاس غیب کے تمام خزانے ہیں۔
لَا يَعْلَمُهَا اِلَّا هُوَ
جنھیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے۔
وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ،
وہ برّ و بحر کی ہر شئے کو جانتا ہے۔
وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ اِلَّا يَعْلَمُهَا،
درخت سے ہر گرنے والے پتّہ کو جانتا ہے
وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ
اور زمین کی تاریکیوں میں ہر دانہ کو جانتا ہے۔
وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ اِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِيْنٍ
کوئی خشک و تر ایسا نہیں ہے جو اس کی کتابِ مبین میں نہ ہو۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۷۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا آفریدگار ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزگی ہے اللہ کے لیے اس کے کلمات کے برابر۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِيْ لَا يُحْصِيْ مِدْحَتَهُ الْقَاۤئِلُوْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جس کی مدحت کا شمار متکلمین نہیں کرسکتے ہیں
وَلَا يَجْزِيْ بِاۤلٰآئِهِ الشَّاكِرُوْنَ الْعَابِدُوْنَ،
اور اس کے احسانات کا بدلہ شکرگزار یا عبادت گذار نہیں دے سکتے ہیں۔
وَهُوَ كَمَا قَالَ وَفَوْقَ مَا نَقُوْلُ،
وہ ویسا ہے جیسا اس نے خود کہا ہے اور سب کے قول سے بالاتر ہے۔
وَاللهُ سُبْحَانَهُ كَمَا اَثْنٰى عَلٰى نَفْسِهِ
پاکیزہ ہے وہ جتنا خود اس نے اپنے بارے میں فرمایا ہے۔
وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَئٍ مِنْ عِلْمِهِ اِلَّاا بِمَا شَاۤءَ
لوگ اس کے کسی علم کا احاطہ نہیں کرسکتے ہیں مگر جتنا وہ خود چاہے
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ
اس کی کُرسیِ علم آسمان و زمین کو حاوی ہے
وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ
اور اُسے ان کی حفاظت میں کوئی زحمت بھی نہیں ہوتی ہے کہ وہ خدائے علی و عظیم ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۸۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا آفریدگار ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ اپنے کلمات کے برابر۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِي يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِى الْاَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زمین میں ہر داخل ہونے والی اور نکلنے والی چیز کو
وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَا،
اور آسمان سے ہر اُترنے والی اور جانے والی چیز کو جانتا ہے۔
وَلَا يَشْغَلُهُ مَا يَلِجُ فِى الْاَرْضِ وَمَايَخْرُجُ مِنْهَا
زمین میں جانے یا نکلنے والی کوئی چیز
عَمَّا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَا،
اُسے آسمان سے اُترنے یا جانے والی چیز سے مشغول نہیں کرسکتی ہے
وَلَا يَشْغَلُهُ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَا
اور نہ آسمان سے آنے والی چیز
عَمَّا يَلِجُ فِى الْاَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا،
اس کو زمین میں جانے والی چیز سے غافل کرسکتی ہے.
وَلَا يَشْغَلُهُ عِلْمُ شَىْءٍ عَنْ عِلْمِ شَىْءٍ
کسی چیز کا علم اُسے دوسرے کے علم سے مشغول نہیں کرسکتا ہے
وَلَا يَشْغَلُهُ خَلْقُ شَىْءٍ عَنْ خَلْقِ شَيْءٍ،
اور کسی شئے کی تخلیق دوسرے کی تخلیق سے روک نہیں سکتی ہے
وَلَا حِفْظُ شَيْءٍ، عَنْ حِفْظِ شَيْءٍ
اور نہ کسی کی حفاظت دوسرے کی حفاظت سے مانع ہوسکتی ہے۔
وَلَا يُسَاوِيْهِ شَيْءٌ
کوئی اس کے برابر
وَلَا يَعْدِلُهُ شَيْءٌ
یا اس کا عدیل نہیں ہے
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ
وہ بے مثال ہے
وَهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ
اور سمیع بھی ہے اور بصیر بھی ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۹۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ اپنے کلمات کے برابر۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو آسمان و زمین کا خالق،
جَاعِلِ الْمَلَآئِكَةِ رُسُلًا اُوْلٰي اَجْنِحَةٍ،
ملائکہ کو نمائندہ بنانے والا
مَثْنٰى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ،
اور انھیں دو، تین، چار پر دینے والا ہے۔
يَزِيْدُ فِى الْخَلْقِ مَا يَشَاۤءُ
وہ اپنی مخلوقات میں جو چاہے اضافہ کرسکتا ہے
اِنَّ اللهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ،
کہ ہر شئے پر قادر ہے
ما يَفْتَحِ اللهُ للِنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا،
لوگوں کے لیے جو رحمت کا دروازہ کھول دے اُسے کوئی بند نہیں کرسکتا ہے
وَمَا يُمْسِكُ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ
اور جسے روک لے اُسے کوئی بھیج نہیں سکتا ہے۔
وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
وہ خدائے عزیز و حکیم ہے۔
 سُبْحَانَ اللهِ بَارِئِ النَّسَمِ،
۱۰۔ پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زندگیوں کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ المُصَوِّرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو مصوّر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ الْاَزْوَاجِ كُلِّهَا،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو تمام جوڑوں کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ جَاعِلِ الظُّلُمَاتِ وَالنُّوْرِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ظلمت و نور کا قرار دینے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ فَالِقِ الْحَبِّ وَالنَّوٰى،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو دانہ اور بیج کا شگافتہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ كُلِّ شَيْءٍ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر شئے کا خالق ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ خَالِقِ مَا يُرٰى وَمَا لَا يُرٰى
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ہر مرئی اور غیر مرئی کا موجد ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جس کی پاکیزگی اس کے کلمات کے برابر ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو ربّ العالمین ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الَّذِيْ يَعْلَمُ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ،
پاکیزہ ہے وہ اللہ جو زمین و آسمان کی ہر شئے کو جانتا ہے۔
مَا يَكُوْنُ مِنْ نَجْوٰى ثَلَاثَةٍ اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ،
جب تین آدمیوں میں کوئی راز کی بات ہوتی ہے تو وہ چوتھا ہوتا ہے
وَلَا خَمْسَةٍ اِلَّاا هُوَ سَادِسُهُمْ،
اور پانچ میں ہوتی ہے تو وہ چھٹا ہوتا ہے
وَلَا اَدْنٰى مِنْ ذٰلِكَ وَلَا اَكْثَرَ اِلَّا هُوَ مَعَهُمْ اَيْنَمَا كَانُوْا،
اور کم یا زیادہ جو بھی ہو وہ ان کے ساتھ بہرحال رہتا ہے۔
ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اس کے بعد وہ روزِ قیامت سب کو ان کے اعمال سے باخبر کرے گا
اِنَّ اللهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۔
اس لیے کہ وہ ہر شئے کا جاننے والا ہے۔
اِنَّ اللهَ وَمَلَآئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ
اللہ اور ملائکہ نبی پر صلوات بھیجتے ہیں۔
يَا اَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا،
ایمان والو تم بھی صلوات و سلام بھیجو۔
لَبَّيْكَ يَا رَبِّ وَسَعْدَيْكَ وَسُبْحَانَكَ،
لبیک اے پروردگار، ہم حاضر ہیں، تو پاکیزہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَبَارِكَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر برکت عطا فرما
كَمَا صَلَّيْتَ وَبَارَكْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ وَاٰلِ اِبْرَاهِيْمَ
جس طرح تو نے ابراہیمؑ و آل ابراہیمؑ کو رحمت و برکت دی ہے
اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ،
کہ تو حمید بھی ہے اور مجید بھی ہے۔
اَللّٰهُمَّ ارْحَمْ مُحَمَّدًا وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر ویسی ہی رحمت نازل فرما
كَمَا رَحِمْتَ اِبْرَاهِيْمَ واٰلَ اِبْرَاهِيْمَ
جیسے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیمؑ پر نازل کی ہے۔
اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ،
تو خدائے حمید و مجید ہے۔
اَللّٰهُمَّ سَلِّمْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر ویسے سلام بھیج
كَمَا سَلَّمْتَ عَلٰى نُوْحٍ فِى الْعَالَمِيْنَ،
جیسے عالمین میں نوحؑ پر بھیجا ہے۔
اَللّٰهُمَّ امْنُنْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر ویسے احسان فرما
كَمَا مَنَنْتَ عَلٰى مُوْسٰى وَهَارُوْنَ،
جیسے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر فرمایا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا شَرَّفْتَنَا بِهِ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر ویسے رحمت نازل فرما جیسے تو نے ہم کو ان کے ذریعہ شرف دیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا هَدَيْتَنَا بِهِ،
خدایا ان پر ویسے رحمت نازل فرما جیسے ان کے ذریعہ ہدایت دی ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُوْدًا يَغْبِطُهُ بِهِ الْاَوَّلُوْنَ وَالْاٰخِرُوْنَ،
اور انھیں اس مقامِ محمود تک پہنچا دے جسے دیکھ کر اوّلین و آخرین غبطہ کریں۔
عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ السَّلَامُ كُلَّمَا طَلَعَتْ شَمْسٌ اَوْ غَرَبَتْ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر جب یہ آفتاب نکلے یا ڈوبے۔
عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ السَّلَامُ كُلَّمَا طَرَفَتْ عَيْنٌ اَوْ بَرَقَتْ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر جب بھی آنکھ پھڑکے یا چمکے۔
عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ السَّلَامُ كُلَّمَا ذُكِرَ السَّلَامُ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر جب بھی ذکرِ سلام آئے۔
عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ السَّلَامُ كُلَّمَا سَبَّحَ اللهَ مَلَكٌ اَوْ قَدَّسَهُ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر جب بھی کوئی فرشتہ اللہ کی تسبیح یا تقدیس کرے۔
السَّلَامُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ فِى الْاَوَّلِيْنَ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر اوّلین میں۔
وَالسَّلَامُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ فِى الْاٰخِرِيْنَ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر آخرین میں۔
وَالسَّلَامُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ،
سلام محمدؐ و آل محمدؐ پر دنیا و آخرت میں۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرَامِ
خدایا اے محترم شہر کے مالک
وَرَبَّ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ،
اے رکن و مقام کے پروردگار۔
وَرَبَّ الْحِلِّ وَالْحَرَامِ،
اے حل و حرم کے صاحبِ اختیار۔
اَبْلِغْ مُحَمَّدًا نَبِيَّكَ عَنَّا السَّلَامَ،
اپنے نبی محمدؐ تک ہمارا سلام پہنچادے۔
اَللّٰهُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًا مِنَ الْبَهَاۤءِ وَالنَّضْرَةِ
خدایا حضرت محمدؐ کو رونق، تازگی،
وَالسُّرُوْرِ وَالْكَرَامَةِ وَالْغِبْطَةِ وَالْوَسِيْلَةِ
سرور، کرامت، فضیلت، وسیلہ،
وَالْمَنْزِلَةِ وَالْمَقَامِ وَالشَّرَفِ وَالرِّفْعَةِ
منزلت، مقام، شرف، رفعت
وَالشَّفَاعَةِ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اور روزِ قیامت شفاعت عنایت فرما
اَفْضَلَ مَا تُعْطِيْ اَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ،
اس سے بہتر جو تو نے کسی بھی بندہ کو عطا کی ہے
وَاَعْطِ مُحَمَّدًا فَوْقَ مَا تُعْطِيْ الْخَلَآئِقَ
اور حضرت محمدؐ کو تمام خلائق سے
مِنَ الْخَيْرِ اَضْعَافًا كَثِيْرَةً لَا يُحْصِيْهَا غَيْرُكَ،
زیادہ کئی گُنا رحمت عنایت فرما جس کا تیرے علاوہ کوئی شمار نہ کرسکے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
اَطْيَبَ وَاَطْهَرَ وَاَزْكٰى وَاَنْمٰى
ان پر پاکیزہ، طاہر، طیب، بڑھنے والی اور بہترین صلوات نازل فرما
وَاَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰى اَحَدٍ مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ،
جو تو نے اوّلین و آخرین میں کسی پر نازل کی ہے
وَعَلٰى اَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
یا اپنی کسی مخلوق پر نازل کی ہے، اے بہترین رحم کرنے والے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى عَلِيٍّ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
خدایا علی امیرالمومنینؑ پر رحمت نازل فرما۔
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
ان کے دوست سے محبّت اور ان کے دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلى مَنْ شَرِكَ فِيْ دَمِهِ،
اور جو اور جو ان کے خون میں شریک ہیں یہ ان کے عذاب میں اضافہ فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى فَاطِمَةَ بِنْتِ نَبيِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ السَّلَامُ
خدایا فاطمہؑ بنت حضرت محمدؐ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ وَالَاهَا
ان کے دوست سے محبّت
وَعَادِ مَنْ عَادَاهَا
اور ان کے دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلى مَنْ ظَلَمَهَا،
اور اُن پر ظلم کرنے والوں کو دوہرا عذاب دے
وَالْعَنْ مَنْ اٰذٰى نَبِيَّكَ فِيْهَا
اور ان کے اذیّت دینے والوں پر لعنت فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ اِمامَىِ الْمُسْلِمِيْنَ،
خدایا حسنؑ و حسینؑ مسلمانوں کے امام ہیں ان پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ والَاهُمَا
اور ان کے دوستوں سے محبّت
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُمَا،
اور دشمنوں سے دشمنی فرما۔
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ شَرِكَ فِي دِمَآئِهِمَا،
اور ان کے خون میں شریک ہونے والوں کے عذاب میں اضافہ فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ اِمامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا حضرت علیؑ بن الحسینؑ امام المسلمین پر رحمت نازل فرما۔
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ،
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ ظَلَمَهُ،
اور ان پر ظلم کرنے والوں پر سخت ترین عذاب فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ بْنِ عَلِيٍّ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا مسلمانوں کے امام حضرت محمدؑ بن علیؑ پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ ظَلَمَهُ،
اور ان پر ظلم کرنے والوں پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا امام المسلمین جعفرؑ بن محمدؑ پر رحمت نازل فرما ۔
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں نے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ ظَلَمَهُ،
اور ان پر ظلم کرنے والوں پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُوْسَى بْنِ جَعْفَرٍ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا موسیٰؑ بن جعفرؑ امام المسلمین پر رحمت نازل فرما۔
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
ان کے دوست سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ شَرِكَ فِي دَمِهِ،
اور ان کے شرکاءِ خون پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ مُوْسٰى اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا علیؑ بن موسیٰؑ امام المسلمین پر رحمت نازل فرما۔
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ شَرِكَ فِي دَمِهِ،
اور ان کے شرکاءِ خون پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ بْنِ عَلِيٍّ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا امام المسلمین محمدؑ بن علیؑ پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ ظَلَمَهُ،
اور ان کے ظالمین پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى عَلِي بْنِ مُحَمَّدٍ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا امام المسلمین علیؑ بن محمدؑ پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ ظَلَمَهُ،
اور ان کے ظالموں پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا حسنؑ بن علیؑ امام المسلمین پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَضَاعِفِ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ ظَلَمَهُ،
اور ان کے ظالموں پر سخت ترین عذاب نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْخَلَفِ مِنْ بَعْدِهِ اِمَامِ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا ان کے بعد ان کے خلف امام المسلمین پر رحمت نازل فرما
وَوَالِ مَنْ وَالَاهُ
اور ان کے دوستوں سے دوستی
وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ
اور دشمنوں سے دشمنی فرما
وَعَجِّلْ فَرَجَهُ،
اور ان کے ظہور میں تعجیل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْقَاسِمِ وَالطَّاهِرِ اِبْنَي نَبِيِّكَ،
خدایا اپنے نبیؐ کے فرزند قاسم اور طاہر پر رحمت نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى رُقَيَّةَ بِنْتِ نَبِيِّكَ
خدایا اپنے نبی کی پروردہ رقیہ پر رحمت نازل فرما
وَالْعَنْ مَنْ اٰذٰى نَبِيَّكَ فِيْهَا،
اور ان کے بارے میں نبی کو اذیّت دینے والے پر لعنت فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى اُمِّ كُلْثُوْمَ بِنْتِ نَبِيِّكَ
خدایا اپنے نبی کی پروردہ ام کلثوم پر رحمت نازل فرما
وَالْعَنْ مَنْ اٰذٰى نَبِيَّكَ فِيْهَا،
اور ان کے بارے میں نبیؐ کو اذیّت دینے والوں پر لعنت فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى ذُرِّيَّةِ نَبِيِّكَ،
خدایا رحمت نازل فرما اپنے نبیؐ کی ذریّت پر۔
اَللّٰهُمَّ اخْلُفْ نَبِيَّكَ فِي اَهْلِ بَيْتِهِ،
خدایا تو ہی اپنے نبیؐ کی جگہ پر ان کے اہل بیتؑ کا محافظ بن جا
اَللّٰهُمَّ مَكِّنْ لَهُمْ فِى الْاَرْضِ،
اور انھیں زمین میں اقتدار عنایت فرما۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عَدَدِهِمْ وَمَدَدِهِمْ
ہمیں ان کے گروہ میں ان کے حق کے بارے میں
وَاَنْصَارِهِمْ عَلَى الْحَقِّ فِى السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ،
ان کے ظاہری و باطنی انصار و اعوان میں شمار فرما۔
اَللّٰهُمَّ اطْلُبْ بِذِحْلِهِمْ وَوِتْرِهِمْ وَدِمَآئِهِمْ
خدایا ان کے خونِ ناحق کا بدلہ لے اور ہم سے،
وَكُفَّ عَنَّا وَعَنْهُمْ وَعَنْ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ
ان سے اور ہر مومن و مومنہ سے،
بَاْسَ كُلِّ بَاغٍ وَطَاغٍ
ہر باغی و طاغی کے شر کو دور فرما۔
وَكُلِّ دَآ بَّةٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا
ہر رینگنے والے کے شر سے جس کی پیشانی تیری گرفت میں ہے
اِنَّكَ اَشَدُّ بَاْسًا وَاَشَدُّ تَنْكِيْلًا۔
کہ تو سخت عذاب دینے والا اور انتقام لینے والا ہے۔
يَا عُدَّتِيْ فِيْ كُرْبَتِيْ،
اے رنج و غم میں میرے ذخیرہ،
وَيَا صَاحِبِيْ فِي شِدَّتِيْ،
اے شدّت میں میرے ساتھی،
وَيَا وَلِيِّيْ فِيْ نِعْمَتِيْ،
اے نعمت کے ولی،
وَيَا غَايَتِيْ فِيْ رَغْبَتِيْ،
اے رغبتوں کی انتہا،
اَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِيْ،
اے رازوں کے پردہ پوش،
وَالْمُؤْمِنُ رَوْعَتِيْ،
اے خوف میں امان دینے والے
وَالْمُقِيْلُ عَثْرَتِيْ،
اور لغزشوں میں سنبھالنے والے
فَاغْفِرْ لِيْ خَطِيْٓئَتِيْ
میری خطاؤں کو معاف کردے
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
یا ارحم الراحمین۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَدْعُوْكَ لِهَمٍّ لَا يُفَرِّجُهُ غَيْرُكَ،
خدایا میں تجھے اس رنج کے لیے پکارتا ہوں جو تیرے علاوہ کوئی دور نہیں کرسکتا ہے
وَلِرَحْمَةٍ لَا تُنَالُ اِلَّا بِكَ،
اور اس رحمت کے لیے آواز دیتا ہوں جو تیرے بغیر مل نہیں سکتی ہے
وَلِكَرْبٍ لَا يَكْشِفُهُ اِلَّا اَنْتَ،
اور اس رنج کے لیے دعا کرتا ہوں جو تیرے علاوہ کوئی زائل نہیں کرسکتا ہے
وَلِرَغْبَةٍ لَا تُبْلَغُ اِلَّا بِكَ،
اور اس رغبت کے لیے پکارتا ہوں جو تیرے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی ہے
وَلِحَاجَةٍ لَا يَقْضِيْهَا اِلَّا اَنْتَ،
اور اس حاجت کے لیے جس کو تیرے علاوہ کوئی پورا نہیں کرسکتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَكَمَا كَانَ مِنْ شَاْنِكَ مَا اَذِنْتَ لِيْ بِهِ مِنْ مَسْاَلَتِكَ
مالک جیسے تیرا کرم تھا کہ تو نے ہمیں سوال کی اجازت دے دی
وَرَحِمْتَنِيْ بِهِ مِنْ ذِكْرِكَ،
اور اپنے ذکر کی مہربانی فرمائی۔
فَلْيَكُنْ مِنْ شَاْنِكَ سَيِّدِيْ الْاِجَابَةُ لِيْ فِيْمَا دَعْوَتُكَ،
اب یہ بھی تیرا کرم ہوجائے کہ میری دعا کو قبول کرلے
وَعَوٰآئِدُ الْاِفْضَالِ فِيْمَا رَجَوْتُكَ،
اور میری امیدوں کے مطابق نعمتیں عطا فرمادے
وَالنَّجَاهُ مِمَّا فَزِعْتُ اِلَيْكَ فِيْهِ،
اور جن چیزوں سے ڈرتا ہوں ان سے نجات دے دے
فَاِنْ لَمْ اَكُنْ اَهْلًا اَنْ اَبْلُغَ رَحْمَتَكَ
اور اگر میں اس کا اہل نہیں ہوں کہ تیری رحمت تک پہنچ جاؤں
فَاِنَّ رَحْمَتَكَ اَهْلٌ اَنْ تَبْلُغَنِيْ وَتَسَعَنِيْ،
تو تیری رحمت اس کی اہل ہے کہ مجھ تک پہنچ جائے اور میرے شاملِ حال ہوجائے
وَاِنْ لَمْ اَكُنْ لِلْاِجَابَةِ اَهْلًا
اور اگر میں اجابت کا اہل نہیں ہوں
فَاَنْتَ اَهْلُ الْفَضْلِ،
تو تو اہلِ فضل ہے
وَرَحْمَتُكَ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ،
اور تیری رحمت ہر شئے کو شامل ہے۔
فَلْتَسَعْنِيْ رَحْمَتُكَ يَا اِلٰـهِيْ
لہٰذا اب میرے بھی شاملِ حال ہوجائے۔
يَا كَرِيْمُ اَسْاَلُكَ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ
اے خدائے کریم میں تیرے وجہ کریم کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ،
محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تُفَرِّجَ هَمِّيْ،
اور میرے رنج و غم کو دور فرما۔
وَتَكْشِفَ كَرْبِيْ وَغَمِّيْ،
مجھے ہم و غم سے نجات عطا فرما
وَتَرْحَمَنِيْ بِرَحْمَتِكَ،
اور اپنی رحمت سے مہربانی فرما۔
وَتَرْزُقَنِيْ مِنْ فَضْلِكَ
اپنے فضل سے رزق عطا فرما کہ
اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۤءِ قَرِيبٌ مُجِيْبٌ۔
تو ہر دعا کا سننے والا ہے، بندوں سے قریب اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ بِاَفْضَلِهِ
خدایا میں تیرے فضل میں بہترین فضل کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں
وَكُلُّ فَضْلِكَ فَاضِلٌ،
حالانکہ تیرا ہر فضل بہترین ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِفَضْلِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر فضل کے ذریعہ سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ مِنْ رِزْقِكَ بِاَعَمِّهِ
خدایا میں تیرے وسیع ترین رزق کے ذریعہ سوال کرتا ہوں
وَكُلُّ رِزْقِكَ عَامٌّ،
جب کہ تیرا ہر رزق وسیع ترین ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِرِزْقِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر رزق کے ذریعہ سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ عَطَآئِكَ بِاَهْنَئِهِ
پروردگار میں تیری خوشگوار ترین عطا کا سوال کرتا ہوں
وَكُلُّ عَطَآئِكَ هَنِيْءٌ،
جب کہ تیری ہر عطا خوشگوار ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِعَطَآئِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیری ہر عطا کے ذریعہ سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ خَيْرِكَ بِاَعْجَلِهِ
خدایا میں تیرے ہر با سُرعت خیر کا سوال کرتا ہوں
وَكُلُّ خَيْرِكَ عَاجِلٌ،
جب کہ تیرا ہر خیر جلد آنے والا ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِخَيْرِكَ كُلِّهِ
اور میں تیرے ہر خیر کے ذریعہ سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ مِنْ اِحْسَانِكَ بِاَحْسَنِهِ
خدایا میں تیرے بہترین احسان کے ذریعہ سوال کرتا ہوں
وَكُلُّ اِحْسَانِكَ حَسَنٌ،
جب کہ تیرا ہر احسان حسن ہے
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِاِحْسَانِكَ كُلِّهِ،
اور میں تیرے ہر احسان کے ذریعہ سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ بِمَا تُجِيْبُنِيْ بِهِ حِيْنَ اَسْاَلُكَ
خدایا میں اس کرم کے ذریعہ سوال کرتا ہوں جس سے تو میری دعا کو قبول کرلیتا ہے
فَاَجِبْنِيْ يَا اَللهُ،
لہٰذا اب قبول کرلے۔
وَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ الْمُرْتَضٰى،
اے اللہ حضرت محمدؐ پر رحمت نازل فرما جو تیرے منتخب بندہ
وَرَسُوْلِكَ الْمُصْطَفٰى،
اور تیرے مصطفیٰ رسول ہیں۔
وَاَميْنِكَ وَنَجِيِّكَ دُوْنَ خَلْقِكَ
تیرے امین اور مخلوقات میں تیرے مخصوص ہیں۔
وَنَجِيْبِكَ مِنْ عِبَادِكَ،
بندوں میں پاکیزہ ہیں۔
وَنَبِيِّكَ بِالصِّدْقِ وَحَبِيْبِكَ،
تیرے نبی صداقت ہیں اور تیرے محبوب ہیں۔
وَصَلِّ عَلٰى رَسُولِكَ وَخِيَرَتِكَ مِنَ الْعَالَمِيْنَ،
رحمت نازل فرما اپنے رسول پر اور عالمین کے منتخب
الْبَشِيْرِ النَّذِيْرِ
بشیر و نذیر
السِّرَاجِ الْمُنِيْرِ،
اور سراج منیر پر
وَعَلٰى اَهْلِ بَيْتِهِ الْاَبْرَارِ الطَّاهِرِيْنَ،
اور ان کے اہل بیتِؑ اطہار و ابرار پر
وَعَلٰى مَلَآئِكَتِكَ الَّذِيْنَ اسْتَخْلَصْتَهُمْ لِنَفْسِكَ،
اور ان ملائکہ پر جن کو اپنے لیے مخصوص کیا ہے
وَحَجَبْتَهُمْ عَنْ خَلْقِكَ،
اور مخلوقات سے پوشیدہ رکھا ہے
وَعَلٰى اَنْبِيَآئِكَ الَّذِيْنَ يُنْبِئُوْنَ عَنْكَ بِالصِّدْقِ،
اور ان انبیاء پر جو تیری طرف سے بھیجی ہوئی سچّی خبر لائے ہیں۔
وَعَلٰى رُسُلِكَ الَّذِيْنَ خَصَصْتَهُمْ بِوَحْيِكَ،
ان رسولوں پر جن کو تو نے وحی کے لیے مخصوص کیا ہے
وَفَضَّلْتَهُمْ عَلَى الْعَالَمِيْنَ بِرِسَالَاتِكَ،
اور اپنے پیغام کے ذریعہ عالمین سے افضل بنایا ہے
وَعَلٰى عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ
اور اپنے ان نیک بندوں پر
الَّذِيْنَ اَدْخَلْتَهُمْ فِي رَحْمَتِكَ،
جن کو تو نے اپنی رحمت میں داخل کیا ہے۔
الْاَئِمَّةِ الْمُهْتَدِيْنَ الرَّاشِدِيْنَ، وَاَوْلِيَآئِكَ الْمُطَهَّرِيْنَ،
وہ ائمہ ہدایت یافتہ ہیں اور راشدین ہیں اور تیرے اولیاء ہیں جو پاک و پاکیزہ ہیں
وَعَلٰى جَبْرَئِيْلَ وَمِيْكَاۤئِيْلَ وَاِسْرَافِيْلَ وَمَلَكِ الْمَوْتِ،
اور جبرئیلؑ و میکائیلؑ و اسرافیلؑ و ملک الموت پر
وَعَلٰى رِضْوَانَ خَازِنِ الْجِنَانِ،
اور خازنِ جنّت رضوان پر
وَعَلٰى مَالِكِ خَازِنِ النَّارِ،
اور خازنِ جہنّم مالک پر
وَرُوْحِ الْقُدُسِ
اور روح القدس پر
وَالرُّوحِ الْاَمِيْنِ،
اور روح الامین پر
وَحَمَلَةِ عَرْشِكَ الْمُقَرَّبِيْنَ،
اور تمام حاملانِ عرش پر
وَعَلَى الْمَلَكَيْنِ الْحَافِظَيْنِ عَلَيَّ
اور ان دو فرشتوں پر جو میرے محافظ ہیں
بِالصَّلَاةِ الَّتِيْ تُحِبُّ اَنْ يُصَلِّيَ بِهَا عَلَيْهِمْ اَهْلُ السَّمَاوَاتِ وَاَهْلُ الْاَرَضِيْنَ
اس صلوات کے ذریعہ جس کے بارے میں تو چاہتا ہے کہ تمام آسمان و زمین کے رہنے والے ان پر صلوات بھیجیں،
صَلَاةً طَيِّبَةً كَثِيْرَةً
بے شمار، بابرکت، طیب و طاہر،
مُبَارَكَةً زَاكِيَةً نَامِيَةً ظَاهِرَةً
ظاہر و باطن، شریف
بَاطِنَةً شَرِيْفَةً فَاظِلَةً،
اور فاضل صلوات
تُبَيِّنُ بِهَا فَضْلَهُمْ عَلَى الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ،
جس کے ذریعہ تو اوّلین و آخرین پر ان کے فضل کا اظہار کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اعْطِ مُحَمَّدًا نِ الْوَسِيْلَةَ وَالشَّرَفَ وَالْفَضِيْلَةَ
خدایا حضرت محمدؐ کو وسیلہ و شرف اور فضیلت عنایت فرما
وَاجْزِهِ خَيْرَ مَا جَزَيْتَ نَبِيًّا عَنْ اُمَّتِهِ،
اور ہماری طرف سے وہ جزا دے جو کسی بھی نبی کو اس کی امّت کی طرف سے دی ہے۔
اَللّٰهُمَّ وَاَعْطِ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ مَعَ كُلِّ زُلْفَةٍ زُلْفَةً،
خدایا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کو ہر قرب کے ساتھ قرب
وَمَعَ كُلِّ وَسِيْلَةٍ وَسِيْلَةً،
اور ہر وسیلہ کے ساتھ وسیلہ
وَمَعَ كُلِّ فَضِيْلَةٍ فَضِيْلَةً،
اور ہر فضیلت کے ساتھ فضیلت
وَمَعَ كُلِّ شَرَفٍ شَرَفًا
اور ہر شرف کے ساتھ شرف عنایت فرما
تُعْطِيْ مُحَمَّدًا وَاٰلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اَفْضَلَ مَا اَعْطَيْتَ اَحَدًا مِنَ الْاَوَّلِيْنَ والْاٰخِرِيْنَ،
اور روزِ قیامت ان سب سے بہتر عطا فرما جو اوّلین و آخرین میں کسی کو دیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ وَاجْعَلْ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ اَدْنَى الْمُرْسَلِيْنَ مِنْكَ مَجْلِسًا،
خدایا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کو جو امام المرسلین ہیں قریب ترین جگہ
وَاَفْسَحَهُمْ فِى الْجَنَّةِ عِنْدَكَ مَنْزِلًا،
اور جنّت میں وسیع ترین منزل
وَاَقْرَبَهُمْ اِلَيْكَ وَسِيْلَةً،
اور قریب ترین وسیلہ عنایت فرما
وَاجْعَلْهُ اَوَّلَ شَافِعٍ،
انھیں پہلا شافع
وَاَوَّلَ مُشَفَّعٍ،
اور پہلا مقبول الشفاعۃ
وَاَوَّلَ قَاۤئِلٍ،
اور پہلا بولنے والا
وَاَنْجَحَ سَاۤئِلٍ،
اور کامیاب ترین سوال کرنے والا قرار دے دے
وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُوْدَ الَّذِيْ يَغْبِطُهُ بِهِ الْاَوَّلُوْنَ وَالْاٰخِرُوْنَ
اور ان کو اس مقامِ محمود تک پہنچا دے جس کی حسرت اوّلین و آخرین کو ہے
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے بہترین رحم کرنے والے
وَاَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
میرا سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَسْمَعَ صَوْتِيْ
اور میری آواز کو سُن لے
وَتُجِيْبَ دَعْوَتِيْ،
میری دعا کو قبول کرلے،
وَتَجَاوَزَ عَنْ خَطِيْئَتِيْ،
میری خطاؤں سے درگذر فرما۔
وَتَصْفَحَ عَنْ ظُلْمِيْ،
میرے ظلم سے چشم پوشی فرما
وَتُنْجِحَ طَلِبَتِيْ،
میری طلب کو کامیاب فرما،
وَتَقْضِيَ حَاجَتِيْ،
میری حاجت کو پورا فرما۔
وَتُنْجِزَ لِي مَا وَعَدْتَنِيْ،
میرے وعدہ کو وفا فرما،
وَتُقِيْلَ عَثْرَتِيْ،
میری لغزش میں مجھے سنبھال لے،
وَتَغْفِرَ ذُنُوْبِيْ،
میرے گناہ کو معاف کردے۔
وَتَعْفُوَ عَنْ جُرْمِيْ،
میرے جرم کو بخش دے
وَتُقْبِلَ عَلَيَّ وَلَاتُعْرِضَ عَنِّي،
اور میری طرف توجہ فرما اور اعراض نہ فرما
وَتَرْحَمَنِيْ وَلَا تُعَذِّبَنِيْ
مجھ پر رحم کر اور عذاب نہ فرما۔
وَتُعَافِيَنِيْ وَلَا تَبْتَلِيَنِيْ،
مجھے عافیت دے اور مبتلا نہ کرنا۔
وَتَرْزُقَنِيْ مِنَ الرِّزْقِ اَطْيَبَهُ وَاَوْسَعَهُ وَلَا تَحْرِمْنِيْ
مجھے رزق دینا جو پاکیزہ ترین ہو اور وسیع ترین ہو مجھے اس سے محروم نہ رکھنا۔
يَا رَبِّ وَاقْضِ عَنِّي دَيْنِيْ،
میرے قرض کو ادا کردے
وَضَعْ عَنِّي وِزْرِيْ،
میرے بوجھ کو اُتارلے
وَلَا تُحَمِّلْنِيْ مَا لَا طَاقَةَ لِيْ بِهِ،
اور مجھ پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جس کی میرے پاس طاقت نہیں ہے۔
يَامَوْلَايَ اَدْخِلْنِيْ فِيْ كُلِّ خَيْرٍ اَدْخَلْتَ فِيْهِ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ،
مجھے ہر اس خیر میں داخل کردے جس میں محمدؐ و آل محمدؐ کو داخل کیا ہے
وَاَخْرِجْنِيْ مِنْ كُلِّ سُوٓءٍ اَخْرَجْتَ مِنْهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ،
اور ہر اس بُرائی سے نکال لے جس سے محمدؐ و آل محمدؐ کو نکالا ہے۔
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ،
جن پر تیری رحمتوں کا نزول ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔
تیرا سلام ان تمام حضرات پر اور ساری رحمت و برکت ان ہی کے لیے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَدْعُوكَ كَمَا اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے اس طرح مانگتا ہوں جیسے تو نے کہا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ۔
تو تو بھی اس طرح قبول کرلے جس طرح تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ قَلِيْلًا مِنْ كَثِيْرٍ
خدایا میں تجھ سے کثیرِ ضروریات میں سے قلیل کا سوال کرتا ہوں
مَعَ حَاجَةٍ بِيْ اِلَيْهِ عَظِيْمَةٍ،
حالانکہ میری حاجت کثیر ہے
وَغِنَاكَ عَنْهُ قَدِيْمٌ،
اور تو اس سے ہمیشہ سے بے نیاز ہے۔
وَهُوَ عِنْدِيْ كَثِيْرٌ،
یہ چیزیں میرے واسطے بہت ہیں
وَهُوَ عَلَيْكَ سَهْلٌ يَسِيْرٌ،
لیکن تیرے لیے بہت آسان ہیں۔
فَامْنُنْ عَلَيَّ بِهِ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ،
مجھ پر مہربانی فرمادے اس لیے کہ تو ہر شئے پر قادر ہے۔
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
آمین ربّ العالمین۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَدْعُوْكَ كَمَا اَمَرْتَنِيْ فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ۔۔۔
خدایا میں ویسے ہی مانگتا ہوں جیسے تو نے حکم دیا ہے اور تو ویسے ہی قبول فرمالے جیسے تو نے وعدہ کیا ہے۔...
يَا ذَا الَّذِيْ كَانَ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ،
اے وہ جو ہر شئے سے پہلے تھا
ثُمَّ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ،
پھر ہر شئے کو پیدا کیا
ثُمَّ يَبْقٰى وَيَفْنٰى كُلُّ شَيْءٍ،
پھر وہ باقی رہے گا اور ہر شئے فنا ہوجائے گی۔
يَا ذَا الَّذِيْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ،
اے وہ جس کا کوئی مثل نہیں ہے۔
وَيَا ذَا الَّذِيْ لَيْسَ فِي السَّمَاوَاتِ الْعُلٰى،
اے وہ کہ جو بلندترین آسمانوں میں
وَلَا فِى الْاَرَضِيْنَ الْسُفْلٰى،
اور پست ترین زمینوں میں ہے
وَلَا فَوْقَهُنَّ وَلَا تَحْتَهُنَّ،
اور ان سے اوپر اور ان سے نیچے
وَلَا بَيْنَهُنَّ اِلـٰهٌ يُعْبَدُ غَيْرُهُ
اور ان کے درمیان اس کے علاوہ کوئی قابلِ پرستش خدا نہیں ہے
لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَا يَقْوٰى عَلٰى اِحْصَآئِهِ اِلَّا اَنْتَ،
تیرے لیے وہ حمد ہے جس کو تیرے علاوہ کوئی شمار نہیں کرسکتا ہے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمِّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
صَلَاةً لَا يَقْوٰى عَلٰى اِحْصَآئِهَا اِلَّا اَنْتَ۔
وہ رحمت جس کو تیرے علاوہ کوئی شمار نہ کرسکے۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضَانَ
خدایا اے ماہِ رمضان کے مالک
الَّذِيْ اَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرْاٰنَ،
تو نے جس میں قرآن کو نازل کیا ہے
وَافْتَرَضْتَ عَلٰى عِبَادِكَ فِيْهِ الصِّيَامَ،
اور اپنے بندوں پر روزہ کو واجب کیا ہے،
ارْزُقْنِيْ حَجَّ بَيْتِكَ الْحَرَامِ
مجھے توفیقِ حجِّ بیت اللہ عنایت فرما
فِي هٰذَا الْعَامِ وَفِي كُلِّ عَامٍ،
اس سال بلکہ ہر سال
وَاغْفِرْ لِيَ الذُّنُوْبَ الْعِظَامَ
اور میرے عظیم گناہوں کو معاف کردے کہ
فَاِنَّهُ لَا يَغْفِرُهَا غَيْرُكَ
عظیم گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی معاف نہیں کرسکتا ہے۔
يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ۔
اے صاحبِ جلال و اکرام۔
سُبْحَانَ الضَّارِّ النَّافِعِ،
پاکیزہ ہے وہ جس کے ہاتھ میں نفع و نقصان ہے
سُبْحَانَ الْقَاضِيْ بِالْحَقِّ،
پاکیزہ ہے وہ جو حق کا فیصلہ کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ الْعَلِيِّ الْاَعْلٰى،
پاکیزہ ہے خدائے علی اعلیٰ ۔
سُبْحَانَهُ وَبِحَمْدِهِ،
پاکیزہ ہے وہ اور حمد اسی کے لیے ہے۔
سُبْحَانَهُ وَتَعَالٰى۔
پاکیزہ ہے وہ اور بلندی اسی کے لیے ہے۔