EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
يَارَبَّ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
اے شبِ قدر کے مالک
وَجَاعِلَهَا خَيْرًا مِنْ اَلْفِ شَهْرٍ،
اور اس کے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دینے والے۔
وَرَبَّ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
اے رات، دن،
وَالْجِبَالِ وَالْبِحَارِ
پہاڑ، دریا،
وَالظُّلَمِ وَالْاَنْوَارِ
تاریکی، نور،
وَالْاَرْضِ وَالسَّمَاۤءِ،
زمین اور آسمان کے مالک،
يَابَارِيُ يَامُصَوِّرُ
اے موجد، اے تصویرگر،
يَاحَنَّانُ يَامَنَّانُ،
اے مہربان، اے محسن،
يَااَللهُ يَارْحَمٰنُ
اے اللہ، اے رحمٰن،
يَااَللهُ يَاقَيُّوْمُ
اے اللہ، اے نگراں،
يَااَللهُ يَابَدِيْعُ،
اے اللہ، اے ایجاد کرنے والے،
يَااَللهُ يَااَللهُ يَااَللهُ
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ
لَكَ الْاَسَّمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلند ترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِي هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور آج کی رات میرا نام نیک بختوں میں درج کردے۔
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَآئَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے۔
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّي،
اور مجھے وہ ایمان دے جو مجھ سے شک کو دور کردے
وَتُرْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے میرے مقسوم سے راضی کردے۔
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً،
دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً،
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جہنّم کی بھڑکتی آگ کے عذاب سے محفوظ فرما۔
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
مجھے اس رات میں اپنے ذکر، اپنا شکر، اپنی طرف رغبت،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
توجہ، توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق عطا فرما جن کی توفیق حضرات محمدؐ و آل محمدؐ علیہم السلام کو دی ہے۔