EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
يَا جَاعِلَ اللَّيْلِ لِبَاسًا،
اے شبِ تاریک کو لباسِ ،
وَالنَّهَارِ مَعَاشًا،
دن کو وجہِ معاش،
وَالْاَرْضِ مِهَادًا،
زمین کو گہوارہ
وَالْجِبَالِ اَوْتَادًا،
اور پہاڑوں کو میخ بنانے والے
يَا اَللهُ يَا قَاهِرُ،
اے اللہ، اے غالب،
يَا اَللهُ يَا جَبَّارُ،
اے اللہ، اے جبّار،
يَا اَللهُ يَا سَمِيْعُ،
اے اللہ، اے سننے والے،
يَا اَللهُ يَا قَرِيْبُ،
اے اللہ، اے قریب،
يَا اَللهُ يَا مُجِيْبُ،
اے اللہ، اے قبول کرنے والے،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے حسین نام
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلند ترین مثالیں
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
میرا سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو آج کی رات نیک بختوں میں
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
اور میری روح کو شہیدوں میں
وَاِحْسَانِيْ فِي عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
اور مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو،
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّيْ،
وہ ایمان دے جو مجھ سے شک کو دور کردے
وَرِضًى بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے میرے مقسوم سے راضی فرمادے
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اور دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جہنّم کی بھڑکتی آگ سے بچالے
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
اس رات میں اپنے ذکر، اپنے شکر اپنی طرف رغبت،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ والتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
توجہ، توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جو محمدؐ و آل محمدؐ علیہم السلام کو دی ہے۔