اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ التَّجَافِيْ عَنْ دَارِ الْغُرُوْرِ،
خدایا تو مجھ کو دھوکے کے گھر سے دوری
وَالْاِنَابَةَ اِلٰى دَارِ الْخُلُوْدِ
اور ہمیشگی کے گھر کی طرف رغبت عنایت فرما
وَالْاِسْتِعْدَادَ لِلْمَوْتِ قَبْلَ حُلُوْلِ الْفَوْتِ۔
اور توفیق دے کہ فرصت ہاتھ سے نکل جانے سے پہلے موت کے لیے تیار ہوجاؤں
يَا مَآدَّ الظِّلِّ
اے سائے کو پھیلانے والے
وَلَوْ شِئْتَ لَجَعَلْتَهُ سَاكِنًا،
اگر چاہتا تو ساکن بھی کرسکتا تھا
وَجَعَلْتَ الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلًا
اور آفتاب کو اس کی دلیل بنانے والے
ثُمَّ قَبَضْتَهُ اِلَيْكَ قَبْضًا يَسِيْرًا،
اور اس کے بعد اس سائے کے سمیٹ دینے والے،
يَا ذَالْجُوْدِ وَالطَّوْلِ
اے صاحبِ جود و کرم
وَالْكِبْرِيَاۤءِ وَالْاٰلَاۤءِ،
صاحبِ کبریائی اور نعمت
لَا اِلـٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
تو حاضر و غائب کا جاننے والا
الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ،
رحمٰن و رحیم ہے۔
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
يَا قُدُّوْسُ يَا سَلَامُ
اے پاکیزہ صفات، اے سلام،
يَا مُؤْمِنُ يَامُهَيْمِنُ
اے امان دینے والے، اے نگراں،
يَا عَزِيْزُ يَاجَبَّارُ
اے غالب، اے جبّار
يَا مُتَكَبِّرُ يَا اَللهُ
اور اے صاحبِ کبریائی، اے اللہ،
يَا خَالِقُ يَا بَارِئُ يَا مُصَوِّرُ،
اے خالق، اے موجد، اے تصویرگر،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام،
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلندترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
میرا تجھ سے سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِي هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو آج کی رات نیک بختوں میں
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ،
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
اور مجھے وہ یقین دے جس کو میرے دل سے پیوست کردے
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّيْ،
اور مجھے وہ ایمان دے جو مجھ سے شک کو دور رکھے۔
وَتُرْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
مجھے میرے مقسوم سے راضی کردے
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اور دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور جہنّم کی بھڑکتی آگ کے عذاب سے نجات عطا فرما۔
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
مجھے آج کی رات اپنے ذکر، شکر، رغبت، توجہ،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جن کی توفیق حضرات محمدؐ و آل محمدؐ صلوات اللہ علیہم کو دی ہے۔