EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
يَا مُكَوِّرَ اللَّيْلِ عَلَى النَّهَارِ،
اے رات کو دن پر
وَمُكَوِّرَ النَّهَارِ عَلَى اللَّيْلِ،
اور دن کو رات پر لپیٹ دینے والے،
يَا عَلِيْمُ يَا حَكِيْمُ
اے خدائے علیم و حکیم،
يَا رَبَّ الْاَرْبَابِ وَسَيِّدَ السَّادَاتِ،
اے مالکوں کے مالک اور آقاؤں کے آقا۔
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
يَا اَقْرَبَ اِلَيَّ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ،
تو مجھ سے رگِ گردن سے زیادہ قریب ہے۔
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ اے اللہ اے اللہ
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام،
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلندترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
میرا تجھ سے سوال ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو آج کی رات نیک بختوں میں،
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو معاف کردے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
اور مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّيْ،
اور وہ ایمان دے جو مجھ سے شک کو زائل کردے
وَتُرِْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور میرے مقسوم سے راضی بنادے
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اور دنیا میں نیکی عطا فرما
وَفِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً،
اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور مجھے جہنّم کی جلتی آگ سے بچا لے۔
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
مجھے آج کی رات اپنے ذکر، اپنے شکر، مجھے اپنی طرف رغبت،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
توجہ، توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جن کی توفیق محمدؐ و آل محمدؐ صلوات اللہ علیہم کو دی ہے۔