اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ لَا شَرِيْكَ لَهُ،
ساری حمد اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
الْحَمْدُ لِلّٰهِ كَمَا يَنْبَغِيْ لِكَرَمِ وَجْهِهِ
ساری حمد اللہ کے لیے ہے جیسی حمد اس کی کریم ذات
وَعِزِّ جَلَالِهِ وَكَمَا هُوَ اَهْلُهُ،
اور اس کی عزّت و جلال کے شایانِ شان ہے اور جس کا وہ اہل ہے۔
يَا قُدُّوْسُ يَا نُوْرُ
اے پاکیزہ صفات، اے نور،
يَا نُوْرَ الْقُدْسِ،
اے نورِ پاک،
يَا سُبُّوْحُ يَا مُنْتَهٰى التَّسْبِيْحِ،
اے ہر عیب سے منزّہ، اے انتہائے پاکیزگی،
يَا رَحْمٰنُ يَا فَاعِلَ الرَّحْمَةِ،
اے رحمٰن، اے رحم کرنے والے،
يَا اللهُ يَا عَلِيْمُ
اے اللہ، اے علیم و دانا،
يَا كَبِيْرُ يَا اَللهُ
اے کبیر، اے اللہ،
يَا لَطِيْفُ يَا جَلِيْلُ،
اے لطیف، اے جلیل،
يَا اَللهُ يَا سَمِيْعُ يَا بَصِيْرُ،
اے اللہ، اے سمیع و بصیر،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ،
اے اللہ ، اے اللہ، اے اللہ
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
تیرے ہی لیے بہترین نام ،
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلندترین مثالیں،
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
میرا تجھ سے سوال ہے کہ حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر صلوات نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو آج کی رات نیک بختوں میں
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں میں
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیوں کو علیّین میں قرار دے
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً،
اور میری برائیوں کو بخش دے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
اور مجھے وہ یقین دے جو دل سے پیوست ہو
وَاِيْمَانًا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّي،
اور وہ ایمان دے جو مجھ سے شک کو زائل کردے
وَتُرِْضِيَنِيْ بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور مجھے میرے مقسوم سے راضی کردے
وَاٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اور دنیا میں نیکی دے
وَفِى الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً،
اور آخرت میں نیکی دے
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيْقِ،
اور مجھے جہنّم کی جلتی آگ سے بچالے۔
وَارْزُقْنِي فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ وَالرَّغْبَةَ اِلَيْكَ
مجھے آج کی رات اپنے ذکر، اپنے شکر، اپنی طرف رغبت،
وَالْاِنَابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِيْقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مَحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
توجہ، توبہ اور ان تمام چیزوں کی توفیق دے جن کی توفیق حضرات محمدؐ و آل محمدؐ صلوات اللہ علیہم کو دی ہے۔