۴؎: (وہ دعا ہےجو بلند ترین مضامین پر مشتمل ہے اور ہر امام کی زیارت کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ اس دعا کو سید بن طاؤسؒ نے مصباح الزائر میں زیارت جامعہ کےبعد نقل کیا ہے دعا یہ ہے)
اَللّٰهُمَّ اِنِّی زُرْتُ هٰذَا الْاِمَامَ مُقِرًّا بِاِمَامَتِهِ مُعْتَقِدًا لِفَرْضِ طَاعَتِهِ فَقَصَدْتُ مَشْهَدَهُ بِذُنُوْبِی وَ عُیُوْبِی وَ مُوْبِقَاتِ اٰثَامِیْ وَ كَثْرَةِ سَیِّئَاتِیْ وَ خَطَایَایَ وَ مَا تَعْرِفُهُ مِنِّی مُسْتَجِیْرًا بِعَفْوِكَ مُسْتَعِیْذًا بِحِلْمِكَ رَاجِیًا رَحْمَتَكَ لَاجِئًا اِلٰى رُكْنِكَ عَاۤئِذًا بِرَاْفَتِكَ مُسْتَشْفِعًا بِوَلِیِّكَ وَ ابْنِ اَوْلِیَاۤئِكَ وَ صَفِیِّكَ وَ ابْنِ اَصْفِیَاۤئِكَ وَ اَمِیْنِكَ وَ ابْنِ اُمَنَاۤئِكَ وَ خَلِیْفَتِكَ وَ ابْنِ خُلَفَاۤئِكَ الَّذِیْنَ جَعَلْتَهُمُ الْوَسِیْلَةَ اِلٰى رَحْمَتِكَ وَ رِضْوَانِكَ وَ الذَّرِیْعَةَ اِلٰى رَاْفَتِكَ وَ غُفْرَانِكَ اَللّٰهُمَّ وَ اَوَّلُ حَاجَتِیْۤ اِلَیْكَ اَنْ تَغْفِرَ لِیْ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوْبِیْ عَلٰى كَثْرَتِهَا وَ اَنْ تَعْصِمَنِیْ فِیْمَا بَقِیَ مِنْ عُمْرِیْ وَ تُطَهِّرَ دِیْنِیْ مِمَّا یُدَنِّسُهُ وَ یَشِیْنُهُ وَ یُزْرِیْ بِهِ وَ تَحْمِیَهُ مِنَ الرَّیْبِ وَ الشَّكِّ وَ الْفَسَادِ وَ الشِّرْكِ، وَ تُثَبِّتَنِیْ عَلٰى طَاعَتِكَ وَ طَاعَةِ رَسُوْلِكَ وَ ذُرِّیَّتِهِ النُّجَبَاۤءِ السُّعَدَاۤءِ صَلَوَاتُكَ عَلَیْهِمْ وَ رَحْمَتُ وَ سَلَامُكَ وَ بَرَكَاتُكَ وَ تُحْیِیَنِیْ
خدایا میں نے اس امام کی زیارت کی ہے اس کی امت کا اقرار کرتے ہوئے۔ اس کے فریضٔہ اطاعت کا اعتقاد رکھتے ہوئے میں نے اس کے روضہ کا ارادہ کیا ہے اپنے گناہ اور عیب اور مہلک خطاؤں اور کثیر برائیوں کے ساتھ اور ان تمام کمزوریوں کے ساتھ جن کوتو جانتا ہے۔ تیری معافی کی پناہ لیتے ہوئے تیرے حلم کے سایہ میں آتے ہوئے اور تیری رحمت کا امیدوار ہو کر۔ تیرے رکن کا سہارا لے کر۔ تیری مہربانی کی پناہ میں اور تیرے ولی ابن اولیاء۔ صفی ابن اصفیاء۔ امین ابن امناء۔ خلیفہ اور وارث خلفاء کو شفیع بناتے ہوئے جن کو تو نے اپنی رحمت و رضا کا وسیلہ اور اپنی مہربانی و مغفرت کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ خدایا اب میری پہلی حاجت یہ ہے کہ میرے تمام گناہوں کو کثیر ہونے کے باوجود معاف کردے اور آئندہ جب تک زندہ رہوں مجھے گناہوں سے بچائے رکھنا۔ میرے دین کوآلودگیوں اور عیوب سے پاک رکھنا اور اسے ہر طرح کے عیب و شک و فساد اورشرک سے محفوظ رکھنا مجھے اپنی اطاعت، اپنے رسولؐ اور ان کی منتخب سعید ذریت کی اطاعت پر ثبات عطا فرمانا۔ تیری صلوات اور رحمت اور تیرا سلام اور تیری برکتیں محمدؐ و آل محمدؐ کے لئے ہیں۔ جب تک زندہ رکھنا انھیں کی اطاعت پر اور جب اٹھانا تو انھیں کی اطاعت پر۔ میرے دل سے ان کی مودت و محبت اوران کےدشمنوں کی عداوت محو نہ ہونے پائے اور مجھے ان کے اولیاء کی رفاقت و نیکی عطا فرمانا۔خدایا میرا سوال یہ ہے کہ میرے عمل کو قبول فرمالے۔ میرے لئے عبادت اور اس کی پابندی کو محبوب بنا دے۔ مجھے نشاط عبادت عطا فرما۔ معاصی و محرمات کو قابل نفرت بنا دے اور اس سے دور رکھنا۔ مجھے بچائے رکھنا نمازوں میں کوتاہی اور اس کے سبک سمجھنے یا اس میں سستی کرنے سے اور توفیق دنیا کہ انھیں ویسے ادا کروں جیسے تو نے واجب کیا ہے اورحکم دیا ہے۔ تیرے رسول صلی اللہ علیہ و آلہٖ (کی سنت پر تمام صلوات و رحمت و برکت انھیں کے لئے ہے)اور خضوع و خشوع کے ساتھ اور میرے سینے کو کشادہ کر دے زکوٰۃ دینے، صدقات عطا کرنے، نیکیوں کو عام کرنے اور آل محمدؐ کے شیعوں کے ساتھ احسان اور مواسات کرنے کے لئے اور اس وقت تک دنیا سے نہ اٹھانا جب تک حج بیت اللہ اور زیارت قبر پیغمبرؐ اور زیارت قبور ائمہ سے فیضیاب نہ کر دینا۔ اور خدایا میرا سوال یہ ہےکہ مجھے وہ خالص توبہ عطا فرما جس سے تو راضی ہو جائے اور وہ نیت دےجس کی تو تعریف کرے وہ عمل صالح دے جس کو تو قبول کر لے اور مجھے بخش دینا اور مرنے کے بعد مجھ پر رحم کرنا اور میرے واسطہ نزع کی سختیوں کو آسان کر دینا اور مجھے محمدؐ و آل محمدؐ کے گروہ میں محشور کرنا اور اپنی رحمت سے جنت میں داخل کردینا اور میرے آنسوؤں کو اپنی اطاعت میں کثیر بنا دینا اور میرے اشکوں کو راہِ تقرب میں جاری کر دینا میرے دل کو اولیاء کے لئے مہربان بنا دے اور مجھے دنیا میں امراض، آفات،عیوب بیماریاں اور تمام بلاء حوادث سے محفوظ رکھنا۔ میرے دل کو حرام سے موڑ دینا۔ میرے لئے معصیتوں کو مبغوض بنا دینا اور حلال کو محبوب بنا دینا۔ اس کے راستے کھول دینااور میری نیت اور فعل کو ثبات عطا فرمانا۔ مجھے طول عمردینا۔ اور میرے لئے رنج و محن کے دروازوں کو بند کر دینا جو اپنے احسان سے تو نےدےدیا ہے اسے سلب نہ کر نا اور جو کرم کر دیا ہے اسے واپس نہ لینا۔ جن نعمتوں کو عنایت کر دیا ہے انھیں جدا نہ کردینا بلکہ جو دیا ہے اس میں اضافہ فرمانا اور اس کو دوگنا چوگنا کر دینا۔ مجھے وہ مال کثیر عطا فرمانا جس میں وسعت ہو خوشگوار ہو بڑھنے والا ہو اور وافر ہو۔ مجھےباقی رہنے والی عزت دینا اور وسیع محفوظ رکھنے والا جاہ و مرتبہ دینا۔ وہ نعمت دینا جو کامل و عام ہو اوران تمام چیزوں کے ذریعہ مجھے سخت ترین مطالب اور دشوار ترین موارد سے بے نیاز بنا دینا اور اس سے الگ رکھنا اس حال میں کہ میں اپنے دین، اپنے نفس، اپنی اولاد اور جو کچھ تو نے عنایت کیا ہے سب میں عافیت سے رہوں میرے مال اور جو کچھ میرے ہاتھوں میں ہے سب کو محفوظ رکھنا میری طرف سے ظالموں کے ہاتھوں کو پکڑ لینا۔ مجھے میرے وطن پلٹا دینا اور دنیا و آخرت میں آخری آرزو تک پہنچا دینا۔ میری عاقبت کار کو قابل تعریف،بہترین اور سالم قرار دینا مجھے کشادہ دل، واسع الحال،بہترین اخلاق والا بنا دینا اور بخل ممانعت، نفاق، جھوٹ بہتان غلط بیانی سے دور رکھنا میرے دل میں محمدؐ و آل محمدؐ اور ان کے شیعوں کی محبت کو راسخ بنا دینا اور میرے نفس، میرے اہل،میرے مال،میری اولاد،میرے وابستگان، برادران،چاہنے والے، اور میری ذریت کو اپنےجودو کرم کی بنا پر محفوظ رکھنا۔ خدایا یہ میری حاجتیں ہیں جو میرے بخل و پستی کی بنا پر بہت ہیں تیرے لئے بہت صغیر و حقیر ہیں اور سہل و آسان ہیں لہٰذا محمدؐ و آل محمدؐ کے مرتبہ کے واسطہ سے اور اس حق کے واسطہ سے جو ان کے لئے تو نے اپنے اوپر قرار دیا ہےاور جو ان کے لئےلازم قرار دیا ہے اور تمام انبیاء و مرسلین مخلص بندوں اورنیک اولیاء کے واسطہ سےاور تیرے اسمِ عظیم کے واسطہ سےمیرا سوال یہ ہے کہ میری تمام حاجتوں کو پوراکر دینا میری امداد فرمانا اور میری تمناؤں اور آرزوؤں کو نامراد نہ کرنا۔ خدایا اس صاحب قبر کو میرا شفیع بنا دینا اے میرے آقا اے ولی خدا۔ اے امیں پروردگار میرا سوال یہ ہے کہ آپ مالک کی بارگاہ میں ان تمام حاجتوں کے بارے میں سفارش کردیں۔ آپ کو آپ کے آباء طاہرین اور منتخب اولاد کے حق کا واسطہ۔ اس لئے کہ مالک کی بارگاہ میں آپ کے لئے شریف منزل۔ جلیل مرتبہ اور وسیع منزلت ہے۔ خدایا اگر مجھے کوئی اور معلوم ہوتا جو اس امام اور اس کے آباء و اولاد علیہم السلام سے زیادہ تیری نظر میں محبوب ہوتا تو میں اسی کو اپنا شفیع بناتا اور اپنی حاجتوں کے آگے پیش کرتا مگر نہیں ہےتو اب میری سن لے اور میری دعا قبول کر لے اور میرے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہےاے بہترین رحم کرنے والے اور خدایا جن چیزوں سے میرا سوال قاصرہے اور میری قوت عاجز اور دین و دنیا و آخرت کی وہ نیکیاں جہاں تک میرا ذہن نہیں پہنچا ہے مجھے وہ بھی عطا فرمادے۔ میری حفاظت و حراست فرما۔ مجھے معاف کر دے۔ مجھے بخش دے۔ جو میرے ساتھ برائی یا آزار کا ارادہ کرے چاہے سرکش شیطان ہو یا سلطان یا دین کا مخالف یا دنیا میں جھگڑا کرنے والا یا نعمتوں پر حسد کرنے والا یا ظالم یا باغی سب کے ہاتھوں کو تو پکڑ لینا اور سب کے مکر کو پلٹا دینا اور میری طرف سے اسے خود اسی کے حال میں مشغول کر دینا۔ مجھے اس کے اتباع اور شیاطین کے شرسے محفوظ رکھنا اور مجھے پناہ دینا ہر اس چیز سے جو میرے واسطہ مضر یا تکلیف دہ ہو مجھے تمام خیر عطا فرمانا جو مجھے معلوم ہیں یا نہیں معلوم ہے خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔ مجھے میرے والدین کو، میرے برادران دینی کو، میری خواہران کو میرے چچاؤں کوپھوپھیوں کو میرے ماموؤں کو اور خالاؤں کو میرےاجداد اور جدات کو اور ان کی اولاد اور ذریت کو اور میری ازواج اور میری ذریت کو اور میرے اقرباء میرے دوست، میرے ہمسائے اور برادران دینی کو جو شرق و غرب عالم میں ہیں اور تمام مومنین و مومنات جو میرے چاہنے والے ہیں چاہے زندہ ہو یا مردہ اور تمام وہ لوگ جنھوں نے کسی خیر کی تعلیم دی ہے یا مجھ سے کچھ سیکھا ہے خدایا سب کو بخش دینا۔ انھیں میری نیک دعا اور اپنی حجت اور اپنے ولی کی زیارت میں شریک کر دینا اور مجھے ان کی نیک دعاؤں میں شریک قرار دینا اپنی رحمت کے وسیلہ سے اے بہترین رحم کرنے والے۔ خدایا اپنے ولی تک ان سب کا سلام پہنچا دے۔
مَاۤ اَحْیَیْتَنِیْ عَلٰى طَاعَتِهِمْ وَ تُمِیْتَنِیْۤ اِذَاۤ اَمَتَّنِیْ عَلٰى طَاعَتِهِمْ وَ اَنْ لَّا تَمْحُوَ مِنْ قَلْبِیْ مَوَدَّتَهُمْ وَ مَحَبَّتَهُمْ وَ بُغْضَ اَعْدَاۤئِهِمْ وَ مُرَافَقَةَ اَوْلِیَاۤئِهِمْ وَ بِرَّهُمْ وَ اَسْاَلُكَ یَا رَبِّ اَنْ تَقْبَلَ ذٰلِكَ مِنِّی وَ تُحَبِّبَ اِلَیَّ عِبَادَتَكَ وَ الْمُوَاظَبَةَ عَلَیْهَا وَ تُنَشِّطَنِیْ لَهَا وَ تُبَغِّضَ اِلَیَّ مَعَاصِیَكَ وَ مَحَارِمَكَ وَ تَدْفَعَنِیْ عَنْهَا وَ تُجَنِّبَنِیْ التَّقْصِیْرَ فِیْ صَلَوَاتِیْ وَ الْاِسْتِهَانَةَ بِهَا وَ التَّرَاخِیَ عَنْهَا وَ تُوَفِّقَنِیْ لِتَاْدِیَتِهَا كَمَا فَرَضْتَ وَ اَمَرْتَ بِهِ عَلٰى سُنَّةِ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْهِ وَ اٰلِهِ وَ رَحْمَتُكَ وَ بَرَكَاتُكَ خُضُوْعًا وَ خُشُوْعًا وَ تَشْرَحَ صَدْرِیْ لِاِیْتَاۤءِ الزَّكَاةِ، وَ اِعْطَاۤءِ الصَّدَقَاتِ وَ بَذْلِ الْمَعْرُوْفِ وَ الْاِحْسَانِ اِلٰى شِیْعَةِ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِمُ السَّلَامُ وَ مُوَاسَاتِهِمْ وَ لَا تَتَوَفَّانِیْۤ اِلَّا بَعْدَ اَنْ تَرْزُقَنِیْ حَجَّ بَیْتِكَ الْحَرَامِ وَ زِیَارَةَ قَبْرِ نَبِیِّكَ وَ قُبُوْرِ الْاَئِمَّةِ عَلَیْهِمُ السَّلَامُ وَ اَسْاَلُكَ یَا رَبِّ تَوْبَةً نَصُوْحًا تَرْضَاهَا وَ نِیَّةً
(فلاں بن فلاں کی جگہ جس امامؑ کی زیارت کررہے ہیں امام علیہ السلام کا نام لیں۔)
تَحْمَدُهَا وَ عَمَلًا صَالِحًا تَقْبَلُهُ وَ اَنْ تَغْفِرَ لِیْ وَ تَرْحَمَنِیْۤ اِذَا تَوَفَّیْتَنِیْ وَ تُهَوِّنَ عَلَیَّ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ وَ تَحْشُرَنِیْ فِیْ زُمْرَةِ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْهِ وَ عَلَیْهِمْ وَ تُدْخِلَنِیْ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ وَ تَجْعَلَ دَمْعِیْ غَزِیْرًا فِیْ طَاعَتِكَ وَ عَبْرَتِیْ جَارِیَةً فِیْمَا یُقَرِّبُنِیْ مِنْكَ وَ قَلْبِیْ عَطُوْفًا عَلٰۤى اَوْلِیَاۤئِكَ وَ تَصُوْنَنِیْ فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا مِنَ الْعَاهَاتِ وَ الْاٰفَاتِ وَ الْاَمْرَاضِ الشَّدِیْدَةِ، وَ الْاَسْقَامِ الْمُزْمِنَةِ وَ جَمِیْعِ اَنْوَاعِ الْبَلَاۤءِ وَ الْحَوَادِثِ وَ تَصْرِفَ قَلْبِیْ عَنِ الْحَرَامِ وَ تُبَغِّضَ اِلَیَّ مَعَاصِیَكَ وَ تُحَبِّبَ اِلَیَّ الْحَلَالَ وَ تَفْتَحَ لِیْۤ اَبْوَابَهُ وَ تُثَبِّتَ نِیَّتِیْ وَ فِعْلِی عَلَیْهِ وَ تَمُدَّ فِیْ عُمْرِیْ وَ تُغْلِقَ اَبْوَابَ الْمِحَنِ عَنِّیْ وَ لَا تَسْلُبْنِیْ مَا مَنَنْتَ بِهِ عَلَیَّ وَ لَا تَسْتَرِدَّ شَیْئًا مِمَّاۤ اَحْسَنْتَ بِهِ اِلَیَّ وَ لَا تَنْزِعَ مِنِّیْ النِّعَمَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ بِهَا عَلَیَّ وَ تَزِیْدَ فِیْمَا خَوَّلْتَنِیْ وَ تُضَاعِفَهُ اَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَ تَرْزُقَنِیْ مَالًا كَثِیْرًا
سلام ہو آپ پر اوراللہ کی رحمت و برکت آپ کے لئے۔ اے میرے سردار اے میرے مولا۔ اللہ آپ پر اور آپ کے روح و جسم پر رحمت نازل فرمائے آپ اس کی بارگاہ میں میرا وسیلہ و ذریعہ ہیں اور میرا آپ پر موالات اور آرزو کا ایک حق ہے لہٰذا آپ مالک کی بارگاہ میں میری سفارش کر دیں جب اس موقف سے مجھے واپس کرے تو جو کچھ میں نے مانگا ہے سب کی کامیابی کے ساتھ اپنی رحمت وقدرت سے۔ خدایا مجھے عقل کامل، فکر راحج،عزتِ باقی، قلب پاکیزہ، عمل کثیر، اور ادب عالی عطا فرما اور ان سب کو میرے حق میں مفید قرار دینا مضر نہ ہونے دینااپنی رحمت سے اے بہترین رحم کرنے والے۔
وَاسِعًا سَاۤئِغًا هَنِیْۤئًا نَامِیًا وَافِیًا وَ عِزًّا بَاقِیًا كَافِیًا وَ جَاهًا عَرِیْضًا مَنِیْعًا وَ نِعْمَةً سَابِغَةً عَآمَّةً وَ تُغْنِیَنِیْ بِذٰلِكَ عَنِ الْمَطَالِبِ الْمُنَكَّدَةِ وَ الْمَوَارِدِ الصَّعْبَةِ وَ تُخَلِّصَنِیْ مِنْهَا مُعَافًى فِیْ دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَ مَاۤ اَعْطَیْتَنِیْ، وَ مَنَحْتَنِیْ وَ تَحْفَظَ عَلَیَّ مَالِیْ وَ جَمِیْعَ مَا خَوَّلْتَنِیْ وَ تَقْبِضَ عَنِّیْۤ اَیْدِی الْجَبَابِرَةِ وَ تَرُدَّنِیْۤ اِلٰى وَطَنِیْ وَ تُبَلِّغَنِیْ نِهَایَةَ اَمَلِیْ فِی دُنْیَایَ وَ اٰخِرَتِیْ وَ تَجْعَلَ عَاقِبَةَ اَمْرِیْ مَحْمُوْدَةً حَسَنَةً سَلِیْمَةً وَ تَجْعَلَنِیْ رَحِیْبَ الصَّدْرِ وَاسِعَ الْحَالِ حَسَنَ الْخُلْقِ بَعِیْدًا مِنَ الْبُخْلِ وَ الْمَنْعِ وَ النِّفَاقِ وَ الْكِذْبِ وَ الْبَهْتِ وَ قَوْلِ الزُّوْرِ وَ تُرْسِخَ فِی قَلْبِیْ مَحَبَّةَ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ شِیْعَتِهِمْ وَ تَحْرُسَنِیْ یَا رَبِّ فِیْ نَفْسِیْ وَ اَهْلِیْ وَ مَالِیْ وَ وَلَدِیْ وَ اَهْلِ حُزَانَتِیْ وَ اِخْوَانِیْ وَ اَهْلِ مَوَدَّتِیْ وَ ذُرِّیَّتِیْ بِرَحْمَتِكَ وَ جُوْدِكَ اَللّٰهُمَّ هٰذِهِ حَاجَاتِیْ عِنْدَكَ وَ قَدِ اسْتَكْثَرْتُهَا لِلُؤْمِیْ وَ شُحِّیْ وَ هِیَ
عِنْدَكَ صَغِیْرَةٌ حَقِیْرَةٌ وَ عَلَیْكَ سَهْلَةٌ یَسِیْرَةٌ فَاَسْاَلُكَ بِجَاهِ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِ وَ عَلَیْهِمُ السَّلَامُ عِنْدَكَ وَ بِحَقِّهِمْ عَلَیْكَ وَ بِمَاۤ اَوْجَبْتَ لَهُمْ، وَ بِسَاۤئِرِ اَنْبِیَاۤئِكَ وَ رُسُلِكَ وَ اَصْفِیَاۤئِكَ وَ اَوْلِیَاۤئِكَ الْمُخْلَصِیْنَ مِنْ عِبَادِكَ وَ بِاسْمِكَ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ لَمَّا قَضَیْتَهَا كُلَّهَا وَ اَسْعَفْتَنِیْ بِهَا وَ لَمْ تُخَیِّبْ اَمَلِیْ وَ رَجَاۤئِیْ اَللّٰهُمَّ وَ شَفِّعْ صَاحِبَ هٰذَا الْقَبْرِ فِیَّ یَا سَیِّدِیْ یَا وَلِیَّ اللهِ یَاۤ اَمِیْنَ اللهِ اَسْاَلُكَ اَنْ تَشْفَعَ لِیْۤ اِلَى اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ فِیْ هٰذِهِ الْحَاجَاتِ كُلِّهَا بِحَقِّ اٰبَاۤئِكَ الطَّاهِرِیْنَ وَ بِحَقِّ اَوْلَادِكَ الْمُنْتَجَبِیْنَ فَاِنَّ لَكَ عِنْدَ اللهِ تَقَدَّسَتْ اَسْمَاۤؤُهُ الْمَنْزِلَةَ الشَّرِیْفَةَ وَ الْمَرْتَبَةَ الْجَلِیْلَةَ وَ الْجَاهَ الْعَرِیْضَ اَللّٰهُمَّ لَوْ عَرَفْتُ مَنْ هُوَ اَوْجَهُ عِنْدَكَ مِنْ هٰذَا الْاِمَامِ وَ مِنْ اٰبَاۤئِهِ وَ اَبْنَاۤئِهِ الطَّاهِرِیْنَ عَلَیْهِمُ السَّلَامُ وَ الصَّلَاةُ لَجَعَلْتُهُمْ شُفَعَاۤئِیْ وَ قَدَّمْتُهُمْ اَمَامَ حَاجَتِیْ وَ طَلِبَاتِیْ هٰذِهِ فَاسْمَعْ مِنِّیْ وَ اسْتَجِبْ
لِیْ وَ افْعَلْ بِیْ مَاۤ اَنْتَ اَهْلُهُ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ. اَللّٰهُمَّ وَ مَا قَصُرَتْ عَنْهُ مَسْاَلَتِیْ وَ عَجَزَتْ عَنْهُ قُوَّتِیْ وَ لَمْ تَبْلُغْهُ فِطْنَتِیْ مِنْ صَالِحِ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَ اٰخِرَتِیْ فَامْنُنْ بِهِ عَلَیَّ وَ احْفَظْنِیْ وَ احْرُسْنِیْ وَ هَبْ لِیْ وَ اغْفِرْ لِیْ وَ مَنْ اَرَادَنِیْ بِسُوْۤءٍ اَوْ مَكْرُوْهٍ مِنْ شَیْطَانٍ مَرِیْدٍ اَوْ سُلْطَانٍ عَنِیْدٍ اَوْ مُخَالِفٍ فِیْ دِیْنٍ اَوْ مُنَازِعٍ فِیْ دُنْیَا اَوْ حَاسِدٍ عَلَیَّ نِعْمَةً اَوْ ظَالِمٍ اَوْ بَاغٍ فَاقْبِضْ عَنِّیْ یَدَهُ وَ اصْرِفْ عَنِّیْ كَیْدَهُ وَ اشْغَلْهُ عَنِّی بِنَفْسِهِ وَ اكْفِنِیْ شَرَّهُ وَ شَرَّ اَتْبَاعِهِ وَ شَیَاطِیْنِهِ وَ اَجِرْنِیْ مِنْ كُلِّ مَا یَضُرُّنِیْ وَ یُجْحِفُ بِیْ وَ اَعْطِنِیْ جَمِیْعَ الْخَیْرِ كُلِّهِ مِمَّاۤ اَعْلَمُ وَ مِمَّا لَاۤ اَعْلَمُ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِاِخْوَانِیْ وَ اَخَوَاتِیْ وَ اَعْمَامِیْ وَ عَمَّاتِیْ وَ اَخْوَالِیْ وَ خَالَاتِیْ وَ اَجْدَادِیْ وَ جَدَّاتِیْ وَ اَوْلَادِهِمْ، وَ ذَرَارِیْهِمْ وَ اَزْوَاجِیْ وَ ذُرِّیَاتِیْ وَ اَقْرَبَاۤئِیْ وَ اَصْدِقَاۤئِیْ وَ جِیْرَانِیْ وَ اِخْوَانِیْ فِیْكَ مِنْ اَهْلِ الشَّرْقِ وَ الْغَرْبِ وَ لِجَمِیْعِ اَهْلِ مَوَدَّتِیْ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ الْاَحْیَاۤءِ مِنْهُمْ وَ الْاَمْوَاتِ وَ لِجَمِیْعِ مَنْ عَلَّمَنِیْ خَیْرًا اَوْ تَعَلَّمَ مِنِّیْ عِلْمًا اَللّٰهُمَّ اَشْرِكْهُمْ فِیْ صَالِحِ دُعَاۤئِیْ وَ زِیَارَتِیْ لِمَشْهَدِ حُجَّتِكَ وَ وَلِیِّكَ وَ اَشْرِكْنِیْ فِیْ صَالِحِ اَدْعِیَتِهِمْ بِرَحْمَتِكَ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَ بَلِّغْ وَلِیَّكَ مِنْهُمُ السَّلَامَ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُهُ یَا سَیِّدِیْ یَا مَوْلَایَ یَا فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ
صَلَّى اللهُ عَلَیْكَ وَ عَلٰى رُوْحِكَ وَ بَدَنِكَ اَنْتَ وَسِیْلَتِیْۤ اِلَى اللهِ وَ ذَرِیْعَتِیْۤ اِلَیْهِ وَ لِیْ حَقُّ مُوَالَاتِیْ وَ تَاْمِیْلِیْ فَكُنْ شَفِیْعِیْۤ اِلَى اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ فِی الْوُقُوْفِ عَلٰى قِصَّتِیْ هٰذِهِ وَ صَرْفِیْ عَنْ مَوْقِفِیْ هٰذَا بِالنُّجْحِ بِمَا سَاَلْتُهُ كُلِّهِ بِرَحْمَتِهِ وَ قُدْرَتِهِ اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ عَقْلًا كَامِلًا وَ لُبًّا رَاجِحًا وَ عِزًّا بَاقِیًا وَ قَلْبًا زَكِیًّا وَ عَمَلًا كَثِیْرًا وَ اَدَبًا بَارِعًا وَ اجْعَلْ ذٰلِكَ كُلَّهُ لِیْ وَ لَا تَجْعَلْهُ عَلَیَّ بِرَحْمَتِكَ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔