دعاء در غیبت امام زمان علیہ السَّلام
(سند معتبر سے مروی ہے کہ شیخ ابو عمر و نائب اول امام عصرؑ نے یہ دعا محمد بن ہمام کو لکھوائی ہے اور ان سے کہا ہےکہ اسے پڑھو اور سید بن طاؤسؒ نے جمال الاسبوع میں عصر جمعہ وارد ہونے والی دعاؤں اور صلوات کے بعد اس دعا کو ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم ان تمام دعاؤں سے معذور ہو جو میں نے بیان کی ہیں تو اس دعا کو بہر حال نظرانداز نہ کرنا کہ میں نے اس کو فضل الٰہی سے پہچانا ہے جو ا نے میرے شامل حال کیا ہے لہٰذا اس پر اعتماد کرو اور یہ دعا پڑھو۔)
خدایا مجھے اپنی معرفت عطا فرماکہ اگر تو اپنے نفس کو نہ پہچنوائے گا تو میں تیرے رسولؐ کو بھی نہ پہچان سکوں گا اور خدایا مجھے رسول کی معرفت عطا فرما کہ اگر تو اپنے رسولؐ کو نہ پہچنوائے گاتو میں تیری حجت کو بھی نہ پہچان سکوں گا اور خدایا مجھے اپنی حجت کی معرفت عطا فرما کہ اگر تو اپنی حجت کو نہ پہچنوائے گا تو میں اپنے دین سے بھٹک جاؤں گا۔ خدایا مجھے جاہلیت کی موت نہ دینا اور ہدایت کے بعد میرے دل کو کجی نہ ہونے دینا۔ خدایا جس طرح تو نے ہدایت دی ان لوگوں کو ولایت کی جن کی اطاعت کو واجب قرار دیااور جو رسول کے بعد تیرےاولیاء امر میں یہاں تک کہ میں نے تیرے اولیاء امرا امیرالمومنینؑ علی بن ابی طالب حسنؑ، حسینؑ، علیؑ، محمدؑ، جعفرؑ، موسیٰؑ، علیؑ، محمدؑ، علیؑ، حسنؑ، اور حجت قائم مہدی کی محبت پیدا کی ا ن سب پر تیری رحمتیں ہوں خدایا اب مجھے اپنے دین پر ثابت رکھنا اور اپنی اطاعت میں لگا دینا۔ اپنے ولی امر کے لئے میرے دل کو نرم کر دینا اور جن چیزوں سے اپنی مخلوقات کو امتحان لیا ہے مجھے عافیت میں رکھنا۔ اپنے اس ولی امر کی اطاعت پر ثابت قدم رکھنا جس کو تو نے مخلوقات چھپاکے رکھاہے۔ اور وہ تیری اجازت سے نگاہوں سے غائب ہو کر تیرے امر کا انتطار کر رہا ہے تو وہ عالم ہے جس کو تعلیم کی ضرورت نہیں ہے اور اس وقت کو جانتا ہے جس میں تیرے ولی امرکے لئے صلاح ہے کہ اس کواظہار امر اور پردہ کشائی کی اجازت دے۔ خدایا مجھے ان حالات میں صبر دینا تا کہ جسے تو نے دیر میں رکھا ہے میں اس میں جلدی نہ کروں اور جس میں تو جلدی کرے میں اس میں تاخیرکا طالب نہ ہوں اور جسے تو نے پردہ میں رکھاہےاس راز کو افشانہ کروں اور جس کو تو نے چھپایا ہےاس سے بحث نہ کروں۔ تیری تدبیر میں جھگڑا نہ کروں اور نہ یہ کہوں کہ یہ کیوں ہے کیسے ہے اور کیا وجہ ہے کہ ولی امر ظاہر نہیں ہوتا ہے جب کہ زمین ظلم و جور سے بھر گئی ہے بلکہ میں اپنے تمام امورکو تیرے حوالہ کر دوں۔ خدایا میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اپنے ولی امر کو ظاہر بظاہر حکم کو نافذ کرتے ہوئے دکھلا دے۔ مجھے معلوم ہے کہ تیرے پاس سلطنت ہے قدرت ہے۔ برہان ہے، حجت ہے، مشیت ہے، قوت و طاقت ہے لہٰذا مومنین کے ساتھ احسان فرما کے ہم تیرے والی امر کو دیکھ لیں اس عالم میں کہ ان کی بات ظاہر ہو۔ ان کی دلیل واضح ہو۔ وہ گمراہی سے ہدایت دیں۔ جہالت سے شفا دیں خدایا ان کے مشاہدہ کو نمایاں کر دے۔ ان کے غیب کو ثابت کر دے اور ہمیں ان لوگوں میں قرار دےدے جن کی آنکھیں ان کے دیدار سے ٹھنڈی ہوں اور ان کی خدمت پر قائم رہیں۔ انھیں کی ملت پر اٹھانا اور انھیں کے گروہ میں محشور کرنا۔ خدایا انھیں تمام مخلوقات کے شر سے محفوظ رکھنا جن کو تو نے خلق کیا، ایجاد کیا، تصویر کشی کی، انھیں سامنے سے، پیچھے سے، داہنے بائیں سے اور اوپر نیچے ہر طرف سے اپنی اس حفاظت میں رکھنا جس میں آنے کے بعد کوئی ضائع نہیں ہوتا ہےاور ان کے وجود میں اپنے رسولؐ اور وصی رسولؐ کی حفاظت فرما۔ ان سب پر میرا سلام۔ خدایا ان کی عمردراز فرما۔ ان کی مدت میں اضافہ فرما۔ اور جو کام ان کے سپرد کیا ہے اور جس کا ذمہ بنایا ہے اس پر ان کی مدد فرما۔ ان کی کرامت میں اضافہ فرما کہ وہ ہادی مہدی ہیں۔ قائم اور ہدایت یافتہ ہیں طاہر و تقی زکی و نقی رضی و مرضی صابر وشاکر اور اطاعت میں کوشش کرنے والے ہیں۔ خدایاغیبت کے طول کی بنا پر اور ان کی کسی خبر کے آنے کی بنا پر ہمارے یقین کو چھین نہ لینا۔ ان کے ذکر اور ان کے انتظار، ان پر ایمان، ان کے ظہور کا محکم یقین ان کے حق میں دعا اور ان پر صلوات سے ہم کو غافل نہ ہونے دینا تا کہ طول غیبت ان کے قیام سے مایوس نہ کر دے اور ہمارا یقین ان کی غیبت میں ویسا ہی ہو جیسا کہ رسول کے قیام کا یقین ہے اور ان پیغامات کو یقین ہے پھر جو وحی و تنزیل کے ذریعہ آئے ہیں۔ خدایا ہمارے والوں کو قوت دے کہ ان پر ایمان رکھیں اور ہمیں ان کے ہاتھوں ہدایت کے راستہ پر اور روشن معتدل راستہ پر چلا دے۔ ان کی اطاعت کو قوت دے اور ان کے اتباع پر ثابت قدم رکھنا۔ ہمیں ان کے گروہ، ان کے اعوان و انصاراور ان کے عمل سے راضی رہنے والوں میں قرار دے دینا اور اس شرف کو زندگی میں اور مرتےوقت تک ہم سے سلب نہ کر لینا تا کہ ہم دنیا سے اٹھیں تو اسی عقیدہ پر رہیں۔ نہ کوئی شک ہو نہ کوئی انکار ہو نہ کوئی شبہ ہو نہ کوئی تکذیب ہو۔ خدایا ان کے ظہور میں تعجیل فرما۔ اپنی مدد اور نصرت سے ان کی تائید فرما۔ ان کے مددگاروں کی مدد فرما۔ان سےکنارہ کش لوگوں کو چھوڑ دے۔ جو ان سے عداوت کریں اور ان کی تکذیب کریں ان پر عذاب کو دائمی بنا دے اور ان کے ذریعہ حق کو ظاہر فرما۔ ظلم کو مردہ بنا دے۔ اپنے بندگان مومنین کو ذلت سے نکال لے۔ شہروں کو آباد کر دے۔ کفر کے ظالموں کو ختم کر دے بڑے بڑےگمراہوں کی کمر توڑ دے۔ جبار اور کافر لوگوں کو ذلیل کر دے منافقین اور عہد شکن اور تمام مخالفین و ملحدین کو شرق و غرب بحروبر میں صحرا و کوہ و میدان میں جہاں بھی ہوں ان کے ذریعہ ہلاک کر دے کہ ان کی کوئی بستی نہ رہ جائے اور ان کے آثار تک باقی نہ رہ جائیں۔ خدایا ان لوگوں سے شہروں کو پاک کر دے اور اپنے نیک بندوں کے دلوں کو سکون عطا فرما۔ جو دین مٹ گیا ہے اسے تازہ بنا دے جو احکام بدل دیئے گئے ہیں اور جس سنت میں تغیر پیدا کر دیا گیا ہے اس کی اصلاح فرما دے تا کہ ان کے ذریعہ اور ان کے ہاتھوں پر تیرا دین ترو تازہ ہو کر صحیح سامنے آئے جس میں کوئی کجی ہو نہ کوئی بدعت ہو۔یہاں تک کہ ان کی عدالت سے کفار کی آگ کو بجھا دےاس لئے کہ وہ تیرے وہ بندے ہیں جن کو تو نے اپنے نفس کے لئے خالص بنایا ہے۔اپنے دین کی نصرت کے لئے پسند کیا ہے۔ اپنے علم سے انتخاب کیا ہے۔گناہوں سے محفوظ رکھا ہے۔ عیوب سے بری بنایا ہےغیب کی اطلاع دی ہے۔ نعمت نازل کی ہے۔ انھیں ہر رجس سے پاک بنایا ہے اور کثافت سے پاک رکھا ہے۔ خدایا ان پر اور ان کے آباء طاہرین ائمہ پر اور ان کے منتخب شیعوں پر رحمت نازل فرما اور ان کو ان کی آرزؤں تک پہنچا دے اور اس صلوات کو ہماری طرف سے ہر شک و شبہ اور ہرریاکاری اور دکھاوے سے خالص رکھنا تا کہ تیرے علاوہ کسی کا ارادہ نہ کریں اور تیری مرضی کے علاوہ کسی کے طلبگار نہ ہوں۔ خدایا ہم اس بات کے فریادی ہیں کہ تیرا نبی دنیا سے جا چکا۔ امام غیب میں ہے۔ زمانہ سخت ہے۔ فتنے نازل ہو رہے ہیں۔دشمنوں نے ہمارےخلاف اجتماع کر لیا ہے۔ اعدا کی کثرت ہے۔ ہمارے عدد کی قلت ہے۔ خدایا ہمیں سکون عطا فرما اپنی فوری فتح کے ذریعہ اور اپنی اس مدد کے ذریعہ ہماری اس دعا کو قبول فرما لے۔ خدایا ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ اپنے ولی کو اجازت دےدے کہ وہ بندوں میں تیرے عدل کا اظہار کرے شہروں میں تیرے دشمنوں کو قتل کرے یہاں تک کہ ظلم کےلئے کوئی بقیہ رہ نہ جائے جسے فنا نہ کر دے۔ کوئی قوت نہ رہ جائے جسے کمزور نہ کر دے۔ کوئی رکن نہ ہو جسے منہدم نہ کر دے۔ کوئی باڑھ نہ ہوجسے کند نہ کر دے۔ کوئی اسلحہ نہ ہوجسے بیکار نہ کردے۔ کوئی پرچم نہ ہو جسے گرا نہ دے۔کوئی بہادر نہ ہو جسے مار نہ دے۔کوئی لشکر نہ ہو جسے پسپا نہ کردے۔ خدایا ان ظالموں کو اپنے پتھر کا نشانہ بنا دےجو انھیں پاش پاش کر دے۔ اپنی شمشیر قاطع سے انھی ہلاک کر دے اور اس عذاب کے ذریعہ جو کو تو مجرمین سے پلٹاتا نہیں ہےاپنے ولی اور اپنے رسول کے دشمنوں پر عذاب نازل فرما۔۔ اپنے ولی کے ہاتھوں اور اپنے مومن بندوں کے ہاتھوں۔ خدایا اپنے ولی اور زمین میں اپنی حجت کو دشمنوں کے ہول سے اور برائی چاہنے والوں کے مکر سے محفوظ رکھنا۔ جو ان سے مکر کرے ا س کا جواب دینا۔ جو انکے لئے برائی چاہیں ان پر برائی کی چکی چلا دینا اور ظالموں کی پہنچ کو ان سے قطع کر دینا اور ان کے دلوں کوخوفزدہ بنا دینا ان کے قدم میں زلزلہ پیدا کر دینااور انھیں علی الاعلان اچانک اپنی گرفت میں لےلینا۔ان پر عذاب کو شدید کر دینا اور بندوں میں انھیں رسوا کر دینا شہروں میں ان پر لعنت کرنا اور انھیں جہنم کے آخری طبقہ میں جگہ دینا اور سخت ترین عذاب کو محیط کر دینا آگ میں انھیں جلا دینا ان کی قبروں کو آگ سے بھر دینا، انھیں آتش جہنم میں جلا دینا کہ انھوں نے نمازوں کو برباد کیاہے۔ خواہشات کا اتباع کیا ہے۔ تیرے بندوں کو گمراہ کیا ہے۔ تیرےشہروں کو برباد کیا ہے۔ خدایا اپنے ولی کے ذریعہ قرآن کو زندہ زندہ بنا دے اور ہمیں ان کے نور کو دائمی طور پر دکھلا دے جس میں کوئی برائی اندھیرا نہ ہو۔ ان کے ذریعہ مردہ دلوں کو زندہ کر دے۔ رنجیدہ دلوں کو سکون دےدے۔ مختلف خواہشات کوحق پر جمع کر دے۔ معطل حدود کو قائم کردے۔ نظر انداز ہو جانے والےاحکام کو رائج کردے یہاں تک کہ کوئی حق باقی نہ رہ جائے جو ظاہر نہ ہوکوئی عدل نہ ہ جائے جو روشن نہ ہو۔ خدایا ہمیں ان کے مددگاروں میں ان کی سلطنت کوقوت دینے والوں میں، ان کے امر کا اتباع کرنے والے، ان کے فعل سے راضی اور ان کے احکام کے لئے سراپا تسلیم لوگوں میں قرار دینا۔ انھیں قرار دےدینا کہ جن کو پھر دوبارہ تقیہ کی ضرورت نہ رہ جائے اور تو اے پروردگار وہ ہے جو تکلیفوں کودور کرتا ہے۔ مضطر کی دعا کو قبول کرتا ہے اور اسے کرب عظیم سے نجات دیتا ہے۔ خدایا ہر رنج کو اپنے ولی سے دور کر دے اور انھیں زمین مین اپنا خلیفہ بنادے جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے خدایا ہم کو آل محمدؐ کے دشمنوں میں اور ان سے اختلاف کرنے والوں میں نہ قرار دینا۔ ہمیں ان لوگوں میں نہ قرار دینا جو آل محمدؐ سے عداوت و کینہ رکھتے ہوں مین تجھ سے ان باتوں میں تیری پناہ چاہتا ہوں لہٰذا مجھے پناہ دےدے اور میں تیرے سایہ میں آنا چاہتا ہوں لہٰذا مجھے جگہ دےدے۔ خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان کے ذریعہ مجھے اپنی بارگاہ میں دنیا و آخرت میں کامیاب بنا دے اور مقربین میں قرار دےدے۔ آمین یا رب العالمین۔
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِيْ نَفْسَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِيْ نَفْسَكَ لَمْ اَعْرِفْكَ رَسُوْلَكَ۔ اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِيْ رَسُوْلَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِيْ رَسُوْلَكَ لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ۔ اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِيْ حُجَّتَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِيْ حُجَّتَكَ ضَلَلْتُ عَنْ دِيْنِيْۤ، اَللّٰهُمَّ لَاتُمِتْنِيْ مَيْتَةً جَاهِلِيَّةً، وَلَا تُزِ غْ قَلْبِيْ بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنِيْۤ، اَللّٰهُمَّ فَكَمَا هَدَيْتَنِيْ لِوِلَايَةِ مَنْ فَرَضْتَ عَلَيَّ طَاعَتَهُ مِنْ وِلَايَۃِ وُلَاةِ اَمْرِكَ بَعْدَ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ، حَتّٰى وَالَيْتُ وُلَاةَ اَمْرِكَ اَمِيْرَالْمُؤْمِنِيْنَ عَلِيَّ بْنَ اَبِيْ طَالِبٍ، وَالْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ وَعَلِيًّا وَمُحَمَّدًا وَجَعْفَرًا وَمُوْسٰى وَعَلِيًّا وَمُحَمَّدًا وَعَلِيًّا وَالْحَسَنَ وَالْحُجَّةَ الْقَاۤئِمَ الْمَهْدِيَّ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ۔ اَللّٰهُمَّ فَثَبِّتْنِيْ عَلٰى دِيْنِكَ، وَاسْتَعْمِلْنِيْ بِطَاعَتِكَ، وَلَيِّنْ قَلْبِيْ لِوَلِيِّ اَمْرِكَ، وَعَافِنِيْ مِمَّا امْتَحَنْتَ بِهِ خَلْقَكَ، وَثَبِّتْنِيْ عَلٰى طَاعَةِ وَلِيِّ اَمْرِكَ الَّذِيْ سَتَرْتَهُ عَنْ خَلْقِكَ، وَبِاِذْنِكَ غَابَ عَنْ بَرِيَّتِكَ، وَاَمْرَكَ يَنْتَظِرُ، وَاَنْتَ الْعَالِمُ غَيْرُ الْمُعَلَّمٍ بِالْوَقْتِ الَّذِيْ فِيْهِ صَلَاحُ اَمْرِ وَلِيِّكَ، فِيْ الْاِذْنِ لَهُ بِاِظْهَارِ اَمْرِهِ وَكَشْفِ سِتْرِّهِ، فَصَبِّرْنِيْ عَلٰى ذٰلِكَ، حَتّٰى لَاۤ اُحِبَّ تَعْجِيْلَ مَاۤ اَخَّرْتَ، وَلَا تَاْخِيْرَ مَا عَجَّلْتَ، وَلَا كَشْفَ مَا سَتَرْتَ، وَلَا اَبْحَثَ عَمَّا كَتَمْتَ، وَلَاۤ اُنَازِعَكَ فِيْ تَدْبِيْرِكَ، وَلَاۤ اَقُوْلَ لِمَ وَكَيْفَ وَمَا بَالُ وَلِيِّ الْاَمْرِ لَايَظْهَرُ وَقَدِ امْتَلَاَتِ الْاَرْضُ مِنَ الْجَوْرِ، وَاُفَوِّضُ اُمُوْرِيْ كُلَّهَاۤ اِلَيْكَ، اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ
اَسْاَلُكَ اَنْ تُرِيَنِيْ وَلِيَّ اَمْرِكَ ظَاهِرًا نَافِذَالْاَمْرِ، مَعَ عِلْمِيْ بِاَنَّ لَكَ السُّلْطَانَ وَالْقُدْرَةَ، وَالْبُرْهَانَ وَالْحُجَّةَ، وَالْمَشِيَّةَ وَالْحَوْلَ وَالْقُوَّةَ، فَافْعَلْ ذٰلِكَ بِيْ وَبِجَمِيْعِ الْمُؤْمِنِيْنَ، حَتّٰى نَنْظُرَ اِلٰى وَلِيِّ اَمْرِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ، ظَاهِرَالْمَقَالَةِ، وَاضِحَ الدَّلَالَةِ، هَادِيًا مِنَ الضَّلَالَةِ، شَافِيًا مِنَ الْجَهَالَةِ، وَاَبْرِزْ يَا رَبِّ مُشَاهَدَتَهُ، وَثَبِّتْ قَوَاعِدَهُ، وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ تَقَرُّ عَيْنُهُ بِرُؤْيَتِهِ، وَاَقِمْنَا بِخِدْمَتِهِ، وَتَوَفَّنَا عَلٰى مِلَّتِهِ، وَاحْشُرْنَا فِيْ زُمْرَتِهِ۔ اَللّٰهُمَّ اَعِذْهُ مِنْ شَرِّ جَمِيْعِ مَا خَلَقْتَ، وَذَرَاْتَ وَبَرَاْتَ وَاَنْشَاْتَ وَصَوَّرْتَ، وَاحْفَظْهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ، وَعَنْ يَمِيْنِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، وَمِنْ فَوْقِهِ وَمِنْ تَحْتِهِ، بِحِفْظِكَ الَّذِيْ لَايَضِيْعُ مَنْ حَفِظْتَهُ بِهِ، وَاحْفَظْ فِيْهِ رَسُوْلَكَ وَوَصِيَّ رَسُوْلِكَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔ اَللّٰهُمَّ وَمُدَّ فِيْ عُمْرِهِ، وَزِدْ فِيْۤ اَجَلِهِ، وَاَعِنْهُ عَلٰى مَاوَلَّيْتَهُ وَاسْتَرْعَيْتَهُ، وَ زِدْ فِيْ كَرَامَتِكَ لَهُ، فَاِنَّهُ الْهَادِىْ الْمَهْدِيُّ، وَالْقَاۤئِمُ الْمُهْتَدِيْ، وَالطَّاهِرُ التَّقِيُّ الزَّكِيُّ النَّقِيُّ الرَّضِيُّ الْمَرْضِيُّ الصَّابِرُ الشَّكُوْرُ الْمُجْتَهِدُ۔ اَللّٰهُمَّ وَلَاتَسْلُبْنَا الْيَقِيْنَ لِطُوْلِ الْاَمَدِ فِيْ غَيْبَتِهِ، وَانْقِطَاعِ خَبَرِهِ عَنَّا،
وَلَاتُنْسِنَا ذِكْرَهُ وَانْتِظَارَهُ، وَالْاِيْمَانَ بِهِ، وَقُوَّةَ الْيَقِيْنِ فِيْ ظُهُوْرِهِ، وَالدُّعَاۤءَ لَهُ وَالصَّلٰوةَ عَلَيْهِ، حَتّٰى لَا يُقَنِّطَنَا طُوْلُ غَيْبَتِهِ مِنْ قِيَامِهِ، وَيَكُوْنَ يَقِيْنُنَا فِيْ ذٰلِكَ كَيَقِيْنِنَا فِيْ قِيَامِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ، وَمَا جَاۤءَ بِهِ مِنْ وَحْيِكَ وَتَنْزِيْلِكَ، فَقَوِّ قُلُوْبَنَا عَلَى الْاِيْمَانِ بِهِ، حَتّٰى تَسْلُكَ بِنَا عَلٰى يَدَيْهِ مِنْهَاجَ الْهُدٰى وَالْمَحَجَّةَ الْعُظْمٰى، وَالطَّرِيْقَةَ الْوُسْطٰى، وَقَوِّنَا عَلٰى طَاعَتِهِ، وَثَبِّتْنَا عَلٰى مُتَابَعَتِهِ، وَاجْعَلْنَا فِيْ حِزْبِهِ وَاَعْوَانِهِ وَاَنْصَارِهِ، وَالرَّاضِيْنَ بِفِعْلِهِ، وَلَاتَسْلُبْنَا ذٰلِكَ فِيْ حَيَاتِنَا، وَلَا عِنْدَ وَفَاتِنَا، حَتّٰى تَتَوَفَّانَا وَنَحْنُ عَلٰى ذٰلِكَ لَاشَآكِّيْنَ وَلَا نَاكِثِيْنَ، وَلَا مُرْتَابِيْنَ وَلَا مُكَذِّبِيْنَ، اَللّٰهُمَّ عَجِّلْ فَرَجَهُ، وَاَيِّدْهُ بِالنَّصْرِ، وَانْصُرْ نَاصِرِيْهِ، وَاخْذُلْ خَاذِلِيْهِ، وَدَمْدِمْ عَلٰى مَنْ نَصَبَ لَهُ وَكَذَّبَ بِهِ، وَاَظْهِرْبِهِ الْحَقَّ، وَاَمِتْ بِهِ الْجَوْرَ، وَاسْتَنْقِذْ بِهِ عِبَادَكَ الْمُؤْمِنِيْنَ مِنَ الذُّلِّ، وَانْعَشْ بِهِ الْبِلَادَ، وَاقْتُلْ بِهِ جَبَابِرَةَ الْكُفْرَةِ، وَاقْصِمْ بِهِ رُؤُوْسَ الضَّلَالَةِ، وَذَلِّلْ بِهِ الْجَبَّارِيْنَ وَالْكَافِرِيْنَ۔ وَاَبِرْ بِهِ الْمُنَافِقِيْنَ وَالنَّاكِثِيْنَ، وَجَمِيْعَ
الْمُخَالِفِيْنَ وَالْمُلْحِدِيْنَ، فِيْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِهَا، وَبَرِّهَا وَبَحْرِهَا، وَسَهْلِهَا وَجَبَلِهَا، حَتّٰى لَاتَدَعَ مِنْهُمْ دَيَّارًا، وَلَاتُبْقِيَ لَهُمْ اٰثَارًا، طَهِّرْ مِنْهُمْ بِلَادَكَ، وَاشْفِ مِنْهُمْ صُدُوْرَ عِبَادِكَ۔ وَجَدِّدْ بِهِ مَا امْتَحٰى مِنْ دِيْنِكَ، وَاَصْلِحْ بِهِ مَا بُدِّلَ مِنْ حُكْمِكَ، وَغُيِّرَ مِنْ سُنَّتِكَ، حَتّٰى يَعُوْدَ دِيْنُكَ بِهِ وَعَلٰى يَدَيْهِ غَضًّا جَدِيْدًا صَحِيْحًا لَا عِوَجَ فِيْهِ، وَلَا بِدْعَةَ مَعَهُ، حَتّٰى تُطْفِئَ بِعَدْلِهِ نِيْرَانَ الْكَافِرِيْنَ۔ فَاِنَّهُ عَبْدُكَ الَّذِيْ اسْتَخْلَصْتَهُ لِنَفْسِكَ، وَارْتَضَيْتَهُ لِنَصْرِ دِيْنِكَ، وَاصْطَفَيْتَهُ بِعِلْمِكَ، وَعَصَمْتَهُ مِنَ الذُّنُوْبِ، وَبَرَّاْتَهُ مِنَ الْعُيُوْبِ، وَاَطْلَعْتَهُ عَلَى الْغُيُوْبِ، وَاَنْعَمْتَ عَلَيْهِ، وَطَهَّرْتَهُ مِنَ الرِّجْسِ، وَنَقَّيْتَهُ مِنَ الدَّنَسِ۔ اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلَيْهِ وَعَلٰۤى اٰبَاۤئِهِ الْاَئِمَّةِ الطَّاهِرِيْنَ، وَعَلٰى شِيْعَتِهِ الْمُنْتَجَبِيْنَ، وَبَلِّغْهُمْ مِنْ اٰمَالِهِمْ مَايَاْمُلُوْنَ، وَاجْعَلْ ذٰلِكَ مِنَّا خَالِصًا مِنْ كُلِّ شَكٍّ وَشُبْهَةٍ وَرِيَاۤءٍ وَسُمْعَةٍ، حَتّٰى لَانُرِيْدَ بِهِ غَيْرَكَ، وَلَانَطْلُبَ بِهِ اِلَّا وَجْهَكَ، اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَشْكُوْۤ اِلَيْكَ فَقْدَ نَبِيِّنَا، وَغَيْبَةَ اِمَامِنَا، وَشِدَّةَ الزَّمَانِ عَلَيْنَا، وَوُقُوْعَ الْفِتَنِ بِنَا، وَتَظَاهُرَ الْاَعْدَاۤءِ عَلَيْنَا، وَكَثْرَةَ عَدُوِّنَا، وَقِلَّةَ
عَدَدِنَا۔ اَللّٰهُمَّ فَفْرُجْ ذٰلِكَ عَنَّا بِفَتْحٍ مِنْكَ تُعَجِّلُهُ، وَنَصْرٍ مِنْكَ تُعِزُّهُ، وَ اِمَامِ عَدْلٍ تُظْهِرُهُ، اِلٰهَ الْحَقِّ اٰمِيْنَ، اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْاَلُكَ اَنْ تَاْذَنَ لِوَلِيِّكَ فِيْ اِظْهَارِ عَدْلِكَ فِيْ عِبَادِكَ، وَقَتْلِ اَعْدَاۤئِكَ فِيْ بِلَادِكَ، حَتّٰى لَاتَدَعَ لِلْجَوْرِ يَارَبِّ دِعَامَةً اِلَّا قَصَمْتَهَا، وَلَا بَقِيَّةً اِلَّاۤ اَفْنَيْتَهَا، وَلَا قُوَّةً اِلَّاۤ اَوْهَنْتَهَا، وَلَا رُكْنًا اِلَّا هَدَمْتَهُ، وَلَا حَدًّا اِلَّا فَلَلْتَهُ، وَلَا سِلَاحًا اِلَّاۤ اَكْلَلْتَهُ، وَلَا رَايَةً اِلَّا نَكَّسْتَهَا، وَلَا شُجَاعًا اِلَّا قَتَلْتَهُ، وَلَاجَيْشًا اِلَّا خَذَلْتَهُ۔ وَارْمِهِمْ يَا رَبِّ بِحَجَرِكَ الدَّامِغِ، وَاضْرِبْهُمْ بِسَيْفِكَ الْقَاطِعِ، وَبَاْسِكَ الَّذِيْ لَاتَرُدُّهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ، وَعَذِّبْ اَعْدَاۤءَكَ،
وَاَعْدَاۤءَ وَلِيِّكَ وَاَعْدَاۤءَ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ، بِيَدِ وَلِيِّكَ، وَاَيْدِيْ عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِيْنَ۔ اَللّٰهُمَّ اكْفِ وَلِيَّكَ وَحُجَّتَكَ فِيْۤ اَرْضِكَ هَوْلَ عَدُوِّهِ، وَكَيْدَ مَنْ كَادَهُ، وَامْكُرْ بِمَنْ مَكَرَ بِهِ، وَاجْعَلْ دَاۤئِرَةَ السَّوْءِ عَلٰى مَنْ اَرَادَ بِهِ سُوْۤءًا، وَاقْطَعْ عَنْهُ مَآدَّتَهُمْ، وَاَرْعِبْ لَهُ قُلُوْبَهُمْ، وَزَلْزِلْ اَقْدَامَهُمْ، وَخُذْهُمْ جَهْرَةً وَبَغْتَةً، وَشَدِّدْ عَلَيْهِمْ عَذَابَكَ، وَاَخْزِهِمْ فِيْ عِبَادِكَ، وَالْعَنْهُمْ فِيْ بِلَادِكَ، وَاَسْكِنْهُمْ اَسْفَلَ نَارِكَ، وَاَحِطْ بِهِمْ اَشَدَّ عَذَابِكَ، وَاَصْلِهِمْ نَارًا، وَاحْشُ قُبُوْرَ مَوْتَاهُمْ نَارًا، وَاَصْلِهِمْ حَرَّنَارِكَ، فَاِنَّهُمْ اَضَاعُوْا الصَّلٰوةَ، وَاتَّبَعُوْا الشَّهَوَاتِ، وَاَضَلُّوْا عِبَادَكَ وَ اَخْرَبُوْا بِلَادَكَ۔ اَللّٰهُمَّ وَاَحْيِ بِوَلِيِّكَ الْقُرْاٰنَ، وَاَرِنَا نُوْرَهُ سَرْمَدًا، لَالَيْلَ فِيْهِ، وَاَحْيِ بِهِ الْقُلُوْبَ الْمَيِّتَةَ، وَاشْفِ بِهِ الصُّدُوْرَ الْوَغِرَةَ، وَاجْمَعْ بِهِ الْاَهْوَاۤءَ الْمُخْتَلِفَةَ عَلَى الْحَقِّ، وَاَقِمْ بِهِ الْحُدُوْدَ الْمُعَطَّلَةَ، وَالْاَحْكَامَ
الْمُهْمَلَةَ، حَتّٰى لَايَبْقٰى حَقٌّ اِلَّاظَهَرَ، وَلَا عَدْلٌ اِلَّا زَهَرَ۔ وَاجْعَلْنَا يَا رَبِّ مِنْ اَعْوَانِهِ وَمُقَوِّيَةِ سُلْطَانِهِ وَالْمُؤْتَمِرِيْنَ لِاَمْرِهِ، وَالرَّاضِيْنَ بِفِعْلِهِ، وَالْمُسَلِّمِيْنَ لِاَحْكَامِهِ، وَمِمَّنْ لَا حَاجَةَ بِهِ اِلَى التَّقِيَّةِ مِنْ خَلْقِكَ، وَ اَنْتَ يَا رَبِّ الَّذِيْ تَكْشِفُ الضُّرَّ، وَتُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاكَ، وَتُنْجِيْ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِ، فَاكْشِفِ الضُّرَّ عَنْ وَلِيِّكَ، وَاجْعَلْهُ خَلِيْفَۃً فِيْۤ اَرْضِكَ كَمَا ضَمِنْتَ لَهُ۔ اَللّٰهُمَّ لَاتَجْعَلْنِيْ مِنْ خُصَمَاۤءِ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ، وَلَاتَجْعَلْنِيْ مِنْ اَعْدَاۤءِ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ، وَلَاتَجْعَلْنِيْ مِنْ اَهْلِ الْحَنَقِ وَالْغَيْظِ عَلٰۤى اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ، فَاِنّيْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ ذٰلِكَ فَاَعِذْنِيْ، وَاَسْتَجِيْرُ بِكَ فَاَجِرْنِيْ۔ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْنِيْ بِهِمْ فَاۤئِزًا عِنْدَكَ فِيْ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ، وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ، اٰمِيْنَ رَبّ الْعَالَمِيْنَ۔