اَللّٰهُمَّ رَبِّ اَنْتَ اَعْطَيْتَنِيْهِ
پروردگار تو وہ ہے جس نے یہ فرزند مجھے عنایت فرمایا ہے
وَ اَنْتَ وَهَبْتَهُ لِىْ
اور تیرا عطیّہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاجْعَلْ هِبَتَكَ الْيَوْمَ جَدِيْدَةً
خدایا اب ایک اور عطیّہ عنایت فرما دے کہ اس کو صحت و شفا عطا کردے
اِنَّكَ قَادِرٌ مُقْتَدِرٌ۔
اس لیے کہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَزِلْ عَنْهُ الْعِلَلَ وَالدَّاۤءَ
پروردگار اس مریض کی بیماری کو دور فرما دے
وَ اَعِدْهُ اِلَى الصِّحَّةِ وَالشِّفَاۤءِ
اور اس کی صحت و شفا کو پلٹا دے
وَ اَمِدَّهُ بِحُسْنِ الْوِقَايَةِ
اور اس کی امداد فرما بہترین حفاظت کے ذریعہ
وَ رُدَّهُ اِلٰى حُسْنِ الْعَافِيَةِ
اور اس کو حسنِ عافیت عطا فرما
وَاجْعَلْ مَا نَالَهُ فِىْ مَرَضِهِ هٰذَا مَآدَّةً لِحَيٰوتِهِ
اس مرض میں جو اسے لاحق ہوگیا ہے اس مرض میں اس کی زندگی کا سامان قرار دے دے
وَ كَفَّارَةً لِسَيِّئَاتِهِ
اور اسے اس کی برائیوں کا کفّارہ بنا دے
اَللّٰهُمَّ وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَاۤءٌ وَ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ۔
اور جو نازل کیا گیا قرآن سے اور وہ مومنین کے لیے شفا و رحمت ہے
يَا مُنْزِلَ الشِّفَاۤءِ وَ مُذْهِبَ الدَّاۤءِ
اے شفا کے نازل کرنے والے اور بیماری کے دور کرنے والے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
وَ اَنْزِلْ عَلٰى وَجَعِىْ الشِّفَاۤءَ۔
اور میرے اس درد کی شفا نازل کر
اِلٰهِىْ كُلَّمَا اَنْعَمْتَ عَلَىَّ نِعْمَةً
خدایا جب بھی تو کوئی نعمت عطا فرماتا ہے
قَلَّ لَكَ عِنْدَهَا شُكْرِىْ
تو میرا شکر کم ہوجاتا ہے
وَ كُلَّمَا ابْتَلَيْتَنِىْ بِبَلِيَّةٍ
اور جب تو کسی بلا میں مبتلا کرتا ہے
قَلَّ لَكَ عِنْدَهَا صَبْرِىْ
تو میرا صبر کم ہوجاتا ہے۔
فَيَامَنْ قَلَّ شُكْرِىْ عِنْدَ نِعَمِهِ فَلَمْ يَحْرِمْنِىْ
اے وہ پروردگار جس کی نعمت کے مقابلہ میں میرا شکر کم تھا مگر اس نے محروم نہیں کیا۔
وَ يَا مَنْ قَلَّ صَبْرِىْ عِنْدَ بَلَاۤئِهِ فَلَمْ يَخْذُلْنِىْ
جس کی بلاؤں میں میرا صبر کم تھا مگر اس نے مجھ کو نظر انداز نہیں کیا۔
وَ يَا مَنْ رَّانِىْ عَلَى الْمَعَاصِىْ فَلَمْ يَفْضَحْنِىْ
اس نے مجھ کو برائی کرتے دیکھا مگر رسوا نہیں کیا۔
وَ يَا مَنْ رَّانِىْ عَلَى الْخَطَايَا فَلَمْ يُعَاقِبْنِىْ عَلَيْهَا
خطاؤں میں مبتلا پایا مگر عتاب نہیں کیا۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَّاغْفِرْ لِىْ ذَنْبِىْ
میرے گناہوں کو معاف فرما
وَ اشْفِنِىْ مِنْ مَرَضِىْ
اور مجھے اس مرض سے شفا عطا فرما
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ۔
کہ تو ہر شئی پر قادر ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الْمَلِكِ الْحَقِّ الْمُبِيْنِ
اس خدا کے نام سے جو بادشاہ ہے اور بادشاہ برحق ہے
شَهِدَاللّٰهُ اَنَّهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
اور خود اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَ الْمَلَاۤئِكَةُ وَ اُوْلُوْا الْعِلْمِ
ملائکہ بھی گواہ ہیں اور صاحبانِ علم بھی
قاۤئِمًا بِالْقِسْطِ
اس کے عدل کے گواہ ہیں۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَاللّٰهِ الْاِسْلَامُ
دین اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے۔
لِلّٰهِ نُوْرٌ وَّحِكْمَةٌ
اللہ ہی کے لیے نور ہے،
وَّ حَوْلٌ وَّ قُوَّةٌ
حکمت ہے، قوّت ہے،
وَّ قُدْرَةٌ وَّ سُلْطَانٌ وَّ بُرْهَانٌ
طاقت ہے، قدرت ہے، سلطنت ہے اور ہر بات ہے۔
لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
اٰدَمُ صَفِىُّ اللّٰهِ
آدمؑ اس کے منتخب ہیں۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
وہ خدائے وحدۂ لا شریک ہے۔
اِبْرَاهِيْمُ خَلِيْلُ اللّٰهِ
ابراہیمؑ اس کے خلیل ہیں۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
وہ اکیلا خدا ہے
مُوْسٰى كَلِيْمُ اللّٰهِ
اور موسیٰؑ اس کے کلیم ہیں۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
وہ خدائے لا شریک ہے
مُحَمَّدٌ الْعَرَبِىُّ رَسُوْلُ اللّٰهِ
اور محمدؐ عربی اس کے رسول،
وَ حَبِيْبُهُ وَ خِيَرَتُهُ مِنْ خَلْقِهِ
حبیب اور اس کی مخلوقات میں منتخب ہیں۔
اُسْكُنْ يَا جَمِيْعَ الْاَوْجَاعِ
ٹھہر جاؤ اے تمام دکھوں اور دردوں
وَ الْاَسْقَامِ وَ الْاَمْرَاضِ
تمام تکلیفوں اور تمام بیماریوں
وَ جَمِيْعَ الْعِلَلِ
تمام علالتوں
وَ جَمِيْعَ الْحُمَّيَاتِ
اور تمام بیماریوں کہ
سَكَّنْتُكَ بِالَّذِىْ سَكَنَ لَهُ مَا فِى اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
اس لیے کہ ہم نے اس کو سہارا بنایا ہے جس کے لیے آسمان و زمین کا سکون ہے۔
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
جو ہر ایک کی سننے والا ہے
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى خَيْرِ خَلْقِهِ
اور ہر ایک کے حالِ دل کا جاننے والا ہے اللہ کی بہترین مخلوقات
مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ اَجْمَعِيْنَ۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
بِسْم اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ شَهِدَاللّٰهُ۔۔۔ لِلّٰهِ نُوْرٌ وَّ حِكْمَةٌ وَّ عِزُّ وَ قُوَّةٌ وَّ بُرْهَانٌ وَّ قُدْرَةٌ وَّ سُلْطَانٌ وَّ رَحْمَةٌ يَّا مَنْ لَّا يَنَامُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ اِبْرَاهِيْمُ خَلِيْلُ اللّٰهِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُوْسٰى كَلِيْمُ اللّٰهِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عِيْسٰى رُوْحُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ وَ صَفِيُّهُ وَ صِفْوَتُهُ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ وَ سَلَّمَ اُسْكُنْ سَكَّنْتُكَ بِمَنْ يَّسْكُنُ لَهُ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَ بِمَنْ سَكَنَ لَهُ مَا فِى الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيْحَ تَجْرِىْ بِاَمْرِهِ رَخَاۤءً حَيْثُ اَصَابَ وَ الشَّيَاطِيْنَ كُلَّ بَنَاۤءٍ وَ غَوَّاصٍ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ۔
اللہ ہی کے لیے نور و حکمت، عزّت و قوّت، برہان اور قدرت، سلطنت اور رحمت ہے۔ اے وہ خدا جسے نیند نہیں آتی ہے۔ وہ اکیلا ہے۔ ابراہیمؑ اس کے خلیل، موسیٰؑ اس کے کلیم، عیسیٰؑ اس کا کلمہ اور محمد مصطفیٰؐ اس کے منتخب بندے ہیں۔ اے بیماری ٹھہر جا کہ میں نے اس کا سہارا لیا ہے جس کے لیے آسمان و زمین کا اختیار ہے اور جس کے حکم سے لیل و نہار کا قرار ہے۔ وہ خدائے سمیع و علیم ہے اور ہم نے ہوا کو مسخّر کردیا ہے سلیمان کے لیے جدھر چاہیں اس کا رُخ موڑدیں اور سارے شیاطین ان کے لیے مسخّر کردئیے گئے۔ ہر امر کی بازگشت خدا کی طرف ہے۔