ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِىْ لَايَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ دَاۤءٌ
اس اللہ کے نام کا سہارا جس اللہ کے نام سے کوئی درد تکلیف نہیں پہنچا سکتا۔
اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ الَّتِىْ لَايَضُرُّ مَعَهَا شَيْئٌ
میں اللہ کے ان کلمات کی پناہ چاہتا ہوں جن کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
قُدُّوْسٌ قُدُّوْسٌ قُدُّوْسٌ
وہ خدائے پاکیزہ صفات، خدائے قدوس ہے پروردگار
اَسْئَلُكَ يَا رَبِّ بِاسْمِكَ
میں تیرے اس نام کے سہارے سوال کرتا ہوں
الطَّاهِرِ الْمُقَدَّسِ الْمُبَارَكِ
جو پاکیزہ ہے، مقدّس ہے، مبارک ہے
الَّذِىْ مَنْ سَئَلَكَ بِهِ اَعْطَيْتَهُ
جس کے ذریعہ جب بھی کسی نے سوال کیا تو انھیں عطا کردیا
وَ مَنْ دَعَاكَ بِهِ اَجَبْتَهُ
اور جب بھی کسی نے دعا کی تو نے قبول کرلیا۔
اَسْئَلُكَ يَا اَللّٰهُ يَا اللّٰهُ يَا اللّٰهُ
اے میرے پروردگار میرا سوال یہ ہے کہ
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ وَ اَهْلِ بَيْتِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور مجھے صحت و عافیت عطا فرما۔
وَ اَنْ تُعَافِيَنِىْ مِمَّا اَجِدُ فِىْ فَمِىْ وَ فِىْ رَاْسِىْ
اس تکلیف سے جو میرے منہ میں، سر میں،
وَفِىْ سَمْعِىْ وَ فِىْ بَصَرِىْ
کان میں اور میری آنکھ میں،
وَ فِىْ بَطْنِىْ وَ فِىْ ظَهْرِىْ
میرے شکم میں، میرے پشت میں
وَ فِىْ يَدِىْ وَ فِىْ رِجْلِىْ
میرے پیر میں، میرے ہاتھ میں
وَ فِىْ جَوَارِحِىْ كُلِّهَا۔
یا میرے اعضاء و جوارح میں پائی جاتی ہے۔