ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
وَ مِنْ اٰيَاتِهِ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوْا اِلَيْهَا وَ جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ ثُمَّ ادْخُلُوْا عَلَيْهِمُ الْبَابَ فَاِذَا دَخَلْتُمُوْهُ فَاِنَّكُمْ غَالِبُوْنَ فَفَتَحْنَا اَبْوَابَ السَّمَاۤءِ بِمَاۤءٍ مُنْهَمِرٍ وَ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا فَالْتَقَى الْمَاۤءُ عَلٰى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ رَبِّ اشْرَحْ لِىْ صَدْرِىْ وَ يَسِّرْلِىْ اَمْرِىْ وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِىْ يَفْقَهُوْا قَوْلِىْ وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَّمُوْجُ فِىْ بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِى الصُّوْرِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا كَذٰلِكَ حَلَلْتُ ۔۔۔۔ بْنِ ۔۔۔۔ عَنْ بِنْتِ ۔۔۔۔ لَقَدْ جَاۤئَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَؤُفٌ رَّحِيْمٌ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِىَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔
اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارا جوڑا تمھیں میں سے بنایا تا کہ تم کو سکون حاصل ہو اور تمہارے درمیان محبّت و رحمت قرار دی جس میں صاحبانِ فکر کے لیے اس کی نشانیاں پائی جاتی ہیں۔ اس نے بنی اسرائیل کو حکم دیا، تم اس دروازے سے داخل ہوجاؤ اور اس کے بعد تم اس پر غالب آجاؤ گے۔ نوح کے زمانہ میں آسمان سے دروازے کھول دئیے اور بارش شروع ہوگئی۔ زمین سے پانی اُبلنے لگا اور جو اس نے چاہا اس کا فیصلہ مکمل ہوگیا۔ خدایا میرے سینے کو کشادہ کردے، میرے مسئلے کو آسان کردے، میری زبان کی گرہ کو کھول دے تا کہ لوگ میری بات کو سمجھنے لگیں۔ پروردگار جس طرح تو نے انبیاء و مرسلین پر یہ مہربانیاں فرمائی ہیں ایسے ہی میں فلاں کو فلاں کے شر سے محفوظ رکھنا چاہتا ہوں۔ خدا کا رسول تمہارے پاس آیا تمہاری تکلیفیں اس کے لیے سخت تھیں۔ وہ تمہاری ہدایت کے لیے بے چین تھا اور مومنین پر مہربانی کرنے والا تھا۔ اگر سب اس کے مخالف ہوجائیں تو کوئی پرواہ نہیں۔ اللہ کافی ہے اسی پر اعتماد ہے اور وہ صاحبِ عرش عظیم ہے۔