اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَتَوَجَّهُ اِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا میں تیری طرف متوجہ ہوں محمدؐ و آل محمدؐ کے وسیلہ سے
وَّ اُقَدِّمُهُمْ بَيْنَ يَدَىْ صَلَوَاتِىْ
اور ان کو تیری بارگاہ میں پیش کرتا ہوں
وَ اَتَقَرَّبُ بِهِمْ اِلَيْكَ
انھیں کے ذریعہ قرب چاہتا ہوں
فَاجْعَلْنِىْ بِهِمْ وَجِيْهًا
اور انھیں کے وسیلہ سے مجھے وجیہ
فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ
دنیا و آخرت میں
وَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ
اور مقرّب بنا دے۔
مَنَنْتَ عَلَىَّ بِمَعْرِفَتِهِمْ
اور ان کی معرفت کرا کے تو نے مجھ پر احسان کیاہے
فَاخْتِمْ لِىْ بِطَاعَتِهِمْ
پس میرا خاتمہ ان کی پیروی
وَ مَعْرِفَتِهِمْ وَ وِلَايَتِهِمْ
ان کی معرفت اور ولایت میں فرما کہ
فَاِنَّهَا السَّعَادَةُ
یہ خوش بختی ہے
وَ اخْتِمْ لِىْ بِهَا
تو میرا خاتمہ اس پر کر
فَاِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ۔
یقیناً تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِىْ مَعَ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا مجھے محمدؐ و آل محمدؐ کے ساتھ رکھنا
فِىْ كُلِّ عَافِيَةٍ وَ بَلَّاۤءٍ
ہر عافیت و بلا میں
وَاجْعَلْنِىْ مَعَ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور مجھے محمدؐ و آل محمدؐ کے ساتھ رکھنا
فِىْ كُلِّ مَثْوًى وَ مُنْقَلَبٍ
ہر منزل پر ہر مقام پر مجھے انھیں کے ساتھ قرار دینا۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ مَحْيَاىَ مَحْيَاهُمْ
میری زندگی ان کی زندگی،
وَمَمَاتِىْ مَمَاتَهُمْ
میری موت ان کی جیسی
وَاجْعَلْنِىْ مَعَهُمْ فِى الْمَوَاطِنِ كُلِّهَا
مجھے ہر منزل پر انھیں کے ساتھ قرار دینا۔
وَلَاتُفَرِّقْ بَيْنِىْ وَ بَيْنَهُمْ
کہیں میرے اور ان کے درمیان جدائی نہ ہونے پائے۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْ ءٍ قَدِيْرٌ۔
تو ہر شئی پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَا تُؤْيِسْنِىْ مِنْ رَّوْحِكَ
پروردگار مجھے اپنی رحمت سے مایوس نہ کرنا،
وَلَاتُقَنِّطْنِىْ مِنْ رَّحْمَتِكَ
مجھے اپنے کرم سے ناامید نہ کرنا
وَلَا تُؤْمِنِّىْ مَكْرَكَ
اور مجھے اپنے عذاب کی طرف سے مطمئن نہ بننے دینا
فَاِنَّهُ لَا يَاْمَنُ مَكْرَاللّٰهِ اِلَا الْقَوْمُ الْخَاسِرُوْنَ۔
اس لیے یہ اطمینان انھیں لوگوں میں پیدا ہوتا ہے جو خسارے والے ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِجُوْدِكَ وَ كَرَمِكَ وَ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ وَ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِمَلَاۤئِكَتِكَ الْمُقَرَّبِيْنَ وَ اَنْبِيَاۤئِكَ الْمُرْسَلِيْنَ وَ بِكَ اللّٰهُمَّ اَنْتَ الْغَنِىُّ عَنِّىْ وَ بِىَ الْفَاقَةُ اِلَيْكَ اَنْتَ الْغَنِىُّ عَنِّىْ وَ اَنَا الْفَقِيْرُ اِلَيْكَ اَقَلْتَنِىْ عَثْرَتِىْ وَ سَتَرْتَ عَلَىَّ ذُ نُوْبِىْ فَاقْضِ الْيَوْمَ حَاجَتِىْ وَ لَا تُعَذِّبْنِىْ بِقَبِيْحِ مَا تَعْلَمُ مِنِّىْ بَلْ عَفْوُكَ وَ جُوْدُكَ يَسَعُنِىْ۔
خدایا میں تیری قربت چاہتا ہوں تیرے جود و کرم کے سہارے، میں تجھ سے قریب ہونا چاہتا ہوں حضرت محمدؐ کے سہارے جو تیرے بندے اور رسولؐ ہیں۔ اور ملائکہ مقرّبین اور انبیاء مرسلین کے سہارے اور خود تیرے سہارے۔ تو مجھ سے بے نیاز ہے مگر میں تیرا محتاج ہوں۔ تو غنی ہے مگر میں فقیر ہوں۔ تو نے مجھے لغزشوں سے بچایا، میرے گناہوں پر پردہ ڈالا لہٰذا میری حاجت کے بارے میں فیصلہ کردے اور مجھے میرے اعمال کی سزا نہ دینا بلکہ اپنے کرم سے برتاؤ کرنا اے صاحبِ تقویٰ و مغفرت، اے خدائے مہربان اور وہ پروردگار جو میرے ماں باپ اور تمام مخلوقات سے زیادہ مہربان ہے مجھے واپس نہ کرنا مگر میری حاجتوں کو پورا کرکے، میری دعاؤں کو قبول کرکے، میری آرزوؤں پر کرم کرنا اور مجھ سے ساری بلاؤں کو دور کرنا۔
يَا اَهْلَ التَّقْوٰى
اے بچانے والے
وَ يَا اَهْلَ الْمَغْفِرَةِ
اے بخشش دینے والے
يَا بَرُّ يَا رَحِيْمُ
اے نیکیوں والے اے مہربان
اَنْتَ اَبَرُّبِىْ مِنْ اَبِىْ وَ اُمِّىْ
تو مجھ پر میرے ماں باپ پر
وَ مِنْ جَمِيْعِ الْخَلَايِقِ
اور ساری مخلوق سے بڑھ کر مہربان ہے
اِقْلِبْنِىْ بِقَضَاۤءِ حَاجَتِىْ
مجھے پلٹا حاجت پوری کرنےکے ساتھ
مُجَابًا دُعَاۤئِىْ
میری دعا قبول فرما
مَرْحُوْمًا صَوْتِىْ
میری آواز پر رحم کر کہ
قَدْ كَشَفْتَ اَنْوَاعَ الْبَلَاۤءِ عَنِّىْ۔
تو نے طرح طرح کی بلائیں مجھ سے دور کی ہیں۔
رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَ بِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَ بِالْاِسْلَامِ دِيْنًا وَ بِالْقُرْاٰنِ كِتَابًا وَ بِفُلَانٍ وَ فُلَانٍ اَئِمَّةً اَللّٰهُمَّ وَلِيُّكَ فُلَانٌ فَاحْفَظْهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ وَ عَنْ يَمِيْنِهِ وَ عَنْ شِمَالِهِ وَ مِنْ فَوْقِهِ وَ مِنْ تَحْتِهِ وَامْدُدُ لَهُ فِىْ عُمْرِهِ وَاجْعَلْهُ الْقَاۤئِمَ بِاَمْرِكَ وَالْمُنْتَصِرَ لِدِيْنِكَ وَ اَرِهِ مَا يُحِبُّ وَ مَا تَقِرُّ بِهِ عَيْنُهُ فِىْ نَفْسِهِ وَ ذُرِّيَّتِهِ وَ فِىْ اَهْلِهِ وَ مَالِهِ وَ فِىْ شِيْعَتِهِ وَ فِىْ عَدُوِّهِ وَ اَرِهِمْ مِنْهُ مَا يَحْذَرُوْنَ وَ اَرِهِ فِيْهِمْ مَّا يُحِبُّ وَ تَقِرُّبِهِ عَيْنُهُ وَاشْفِ صُدُوْرَنا وَ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَ۔
میں اللہ کی ربوبیت، پیغمبرؐ کی نبوّت، اسلام جیسے دین، قرآن جیسی کتاب اور ائمہ طاہرینؑ کی امامت سے راضی اور مطمئن ہوں۔ خدایا تیرا فلاں بندہ تیرا دوست ہے، اسے ہر طرف سے، سامنے سے، پشت سے، داہنے سے، بائیں سے، اوپر سے، نیچے سے، محفوظ رکھنا اس کی عمر میں اضافہ عطا فرما، اسے اپنے امر سے قیام کرنے والا قرار دے اور اسے اپنے دین کی مدد کرنے والا قرار دے اور اسے ہر وہ چیز عطا فرما جو وہ چاہتا ہے اور جس سے اس کی آنکھوں کو ٹھنڈک ملتی ہو۔ اس کی ذات کے بارے میں، اس کی ربوبیت کے بارے میں، اس کے اہل و عیال اور اس کے چاہنے والوں کے بارے میں، حدیہ ہے کہ خود اس کے دشمنوں کے بارے میں اور دشمنوں کو سب دکھلا دینا جن سے وہ خوف زدہ ہوں اپنے بندے کو وہ حالات دکھلا دینا جو وہ چاہتا ہے اور جس سے اس کی آنکھوں کو ٹھنڈک ملے، اس کے دل کا سکون اور اطمینان، خدایا میرے لیے اگلے پچھلے گناہوں کو میری ظاہر و باطن خطاؤں کو، میرے نفس پر اسراف کو اور میری ہر برائی کو جو تو جانتا ہے معاف فرمادے۔ تو ہی مقدم کرنے والا اور موخر کرنے والا ہے۔ تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور تیرے علم غیب اور تیری قدرت کا واسطہ جب تک میری زندگی میں خیر ہے مجھے زندہ رکھنا اور اگر وفات میں خیر ہو تو مجھے دنیا سے اٹھا لینا خدایا میں ظاہر و باطن ہر جگہ میں تیرا خوف چاہتا ہوں اور غضب و رضا ہر جگہ کلمۂ حق چاہتا ہوں، فقیری اور مالداری ہر جگہ میانہ روی چاہتا ہوں وہ نعمت چاہتا ہوں جو ختم نہ ہو، وہ خنکیٔ چشم چاہتا ہوں جو تمام نہ ہو، میرا سوال یہ ہے کہ میں تیرے فیصلہ سے راضی رہوں میری موت بابرکت ہو، مجھے موت کے بعد سکون حاصل ہو، تیری بارگاہ کی طرف نظر کرنے کی لذّت حاصل ہو۔ تیری ملاقات کا ذوق حاصل ہو، نہ مصیبت نہ کوئی گمراہ کن فتنہ۔ خدایا مجھے ایمان کی زینت سے مزیّن کردے اور مجھ کو ہدایت یافتہ قرار دے اپنے تمام ہدایت یافتہ بندوں میں مجھے ہدایت یافتہ قرار دے۔ خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں صحیح راستہ کا، ثبات امر کا، ہوشیاری و ہوش مندی کا، نعمتوں کے شکریہ ادا کرنے کا، بہترین عافیت کا اور حقوق کے ادا کرنے کا۔ خدایا میرا سوال ہے کہ مجھے قلبِ سلیم، سچّی زبان عطا فرما۔ میں استغفار کرتا ہوں ان تمام گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے میں سوال کرتا ہوں ہر اس نیکی کا جو تو جانتا ہے اور پناہ چاہتا ہوں ہر اس برائی سے جس کو تو جانتا ہے اس لیے کہ تو سب کچھ جانتا ہے اور ہم کچھ نہیں جانتے ہیں تو غیب کا جاننے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِىْ مَا قَدَّمْتُ وَ مَا اَخَّرْتُ
وَ مَا اَسْرَرْتُ وَ مَا اَعْلَنْتُ
وَ اِسْرَافِىْ عَلٰى نَفْسِىْ
وَ مَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّىْ
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَ الْمُؤَخِّرُ
وَ بِقُدْرَتِكَ عَلَى الْخَلْقِ اَجْمَعِيْنَ
مَا عَلِمْتَ الْحَيٰوةَ خَيْرًا لِىْ فَاَحْيِنِىْ
وَ تَوَفَّنِىْ اِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِّىْ
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ خَشْيَتَكَ
فِى السِّرِّ وَ الْعَلَانِيَةِ
وَ كَلِمَةَ الْحَقِّ فِى الْغَضَبِ وَ الرِّضَا
وَالْقَصْدَ فِى الْفَقْرِ وَالْغِنَا
وَ اَسْئَلُكَ نَعِيْمًا لَايَنْفَدُ
وَ قُرَّةَ عَيْنٍ لَّاتَنْقَطِعُ
وَ اَسْئَلُكَ الرِّضَا بِالْقَضَاۤءِ
وَ بَرَكَةَ الْمَوْتِ بَعْدَ الْعَيْشِ
بَعْدَ الْمَوْتِ، وَ لَذَّةَ الْمَنْظَرِ اِلٰى وَجْهِكَ وَ شَوْقًا اِلٰى رُؤْيَتِكَ وَ لِقَاۤئِكَ مِنْ غَيْرِ ضَرَّاۤءَ مُضِرَّةٍ وَلَافِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ اَللّٰهُمَّ زَيِّنَّا بِزِيْنَةِ الْاِيْمَانِ وَاجْعَلْنَا هُدَاةٍ مُهْتَدِيْنَ اَللّٰهُمَّ اهْدِنَا فِيْمَنْ هَدَيْتَ اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ عَزِيْمَةَ الرَّشَادِ وَالثَّبَاتَ فِى الْاَمْرِ وَ الرُّشْدَ وَاَسْئَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ وَ حُسْنَ عَافِيَتِكَ وَ اَدَاۤءَ حَقِّكَ وَاَسْئَلُكَ يَا رَبِّ قَلْبًا سَلِيْمًا وَ لِسَانًا صَادِقًا وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ وَ اَسْئَلُكَ خَيْرَ مَا تَعْلَمُ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ فَاِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَانَعْلَمُ وَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ۔
اُجِيْرُ نَفْسِىْ وَ مَالِىْ
میں اپنے نفس، اپنے مال اور اپنی اولاد اور اپنے اہل کے لیے اور ہر وہ چیز جو مجھ سے وابستہ ہے سب کے لیے پناہ چاہتا ہوں۔ تو خدائے واحد و احد ہے جو بے نیاز ہے نہ اس کا کوئی بات ہے نہ بیٹا ہے اور سب کو میں پناہ میں دیتا ہوں اس خدا کی جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمام مخلوقات کے شر سے محفوظ رکھے۔ میں اپنے کو اس خدا کی پناہ میں دیتا ہوں جو رب الناس اور ملک الناس ہے وہ وسواس خناس سے نجات عنایت فرمائے۔
وَ وَلَدِىْ وَ اَهْلِىْ وَ دَارِىْ
وَ كُلَّ مَا هُوَ مِنِّىْ
الَّذِىْ لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُوْلَدْ
وَ لَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ
وَ اُجِيْرُ نَفْسِىْ وَ مَالِىْ
وَ وَلَدِىْ وَ كُلَّ مَا هُوَ مِنِّىْ
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ
وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
وَ اُجِيْرُ نَفْسِىْ وَ مَالِىْ
مَا هُوَ مِنِّىْ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ اِلٰهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ وَ اُجِيْرُ نَفْسِىْ وَ مَالِىْ وَ وَلَدِىْ وَ كُلَّ مَا هُوَ مِنِّىْ بِاللّٰهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ لَا تَاْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَانَوْمٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۗ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهُ اِلَّا بِاِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ اِلَّا بِمَا شَاۤءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ ۖ وَلَا يَئُوْدُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ۔