اَللّٰهُمَّ لَحْظَةً مِنْ لَحَظَاتِكَ
اے معبود! تیری نظروں میں سے ایک ہی نظر
تُيَسِّرُ عَلٰى غُرَمَاۤئِىْ بِهَا الْقَضَاۤءَ
میرے قرض خواہوں کا قر ض ادا کر دے گی
وَ تُيَسِّرُ لِىْ بِهَا الْاِقْتِضَاۤءَ
اور ان لوگوں کے تقاضے کو مجھ پر ہلکا کر دے گی
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍقَدِيْرٌ۔
کیوں کہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
اَللّٰهُمَّ ارْدُدْ اِلٰى جَمِيْعِ خَلْقِكَ
اے اللہ اگر تیری مخلوقات میں
مَظَالِمَهُمُ الَّتِىْ قِبَلِىْ
کسی کا حق مجھ پر ہے،
صَغِيْرَهَا وَ كَبِيْرَهَا
چاہے بڑا ہو یا چھوٹا،
فِىْ يُسْرٍ مِّنْكَ وَ عَافِيَةٍ
اس کو تو ادا فرما دے سہولت و عافیت کے ساتھ
وَّ مَالَمْ تَبْلُغْهُ قُوَّتِىْ
جہاں تک میری قوّت،
وَ لَمْ تَسَعْهُ ذَاتُ يَدِىْ
میرے ہاتھوں کی پہنچ نہیں ہے
وَ لَمْ يَقْوَ عَلَيْهِ بَدَنِىْ وَ يَقِيْنِىْ وَ نَفْسِىْ
اور نہ میرے بدن ، میرے یقین و نفس کی رسائی ہے
فَاَدِّهِ عَنِّىْ مِنْ جَزِيْلِ مَا عِنْدَكَ مِنْ فَضْلِكَ
تو اپنے بہترین فضل و کرم سے وسعت عطا فرمادے
ثُمَّ لَاتُخَلِّفْ عَلَىَّ مِنْهُ شَيْئًا تَقْضِيْهِ مِنْ حَسَنَاتِىْ
تا کہ میرے ذمّے پھر کوئی چیز باقی نہ رہ جائے۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔
اَشْهَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ
محمدؐ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔
وَ اَنَّ الدِّيْنَ كَمَا شَرَعَ
دین ویسا ہی ہے جیسا اس نے بنایا ہے۔
وَ اَنَّ الْاِ سْلَامَ كَمَا وَصَفَ
اسلام ویسا ہی ہے جیسا اس نے بتایا ہے۔
وَ اَنَّ الْكِتَابَ كَمَا اَنْزَلَ
قرآن ویسا ہی ہے جیسا اس نے نازل کیا ہے،
وَ اَنَّ الْقَوْلَ كَمَا حَدَّثَ
اور ویسی ہی ہے جیسی اس نے بنائی ہے۔
وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ
وہ خدا خدائے حق و مبین ہے۔
ذَكَرَ اللّٰهُ مُحَمَّدًا وَّ اَهْلَ بَيْتِهِ بِخَيْرٍ
اس نے محمدؐ و آل محمدؐ کا ذکر خیر کے ساتھ کیا ہے
وَّ حَيًّا مُحَمَّدًا وَّ اَهْلَ بَيْتِهِ بِالسَّلَامِ۔
اور محمدؐ و آل محمدؐ کو سلام فرمایا ہے۔