بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
يَا عَزِيْزَ الْعِزِّ فِىْ عِزِّهِ
اے پروردگار جو اپنی عزّت میں سب سے زیادہ عزیز ہے
مَا اَعَزَّ عَزِيْزَ الْعِزِّ فِى عِزِّهِ
اور کیا کہنا اس کی عزّت کا
يَا عَزِيْزُ اَعِزَّنِىْ بِعِزِّكَ
خدائے عزیز مجھے اپنی عزّت سے عزّت عنایت فرما،
وَ اَيِّدْنِىْ بِنَصْرِكَ
اپنی نصرت سے میری تائید فرما
وَادْفَعْ عَنِّىْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ
اور مجھے شیطانوں کے فسادات سے دور فرما،
وَادْفَعْ عَنِّىْ بِدَفْعِكَ
اپنے دفاع کے ساتھ میرا دفاع فرما
وَامْنَعْ عَنِّىْ بِصُنْعِكَ
اپنے فعل کے ذریعے میری حفاظت کر
وَاجْعَلْنِىْ مِنْ خِيَارِ خَلْقِكَ
اور اپنے نیک بندوں میں قرار دے دے۔
يَا وَاحِدُ يَاۤ اَحَدُ
اے خدائے واحد و اَحد
يَا فَرْدُ يَا صَمَدُ
اے خدائے فرد و صمد۔