بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ خَيْرِ الْاَسْمَاۤءِ
ﷲ کے نام سے جو سب ناموں سے بہتر ہے
بِسْمِ اللّٰهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَ السَّمَاۤءِ
ﷲ کے نام سے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِىْ لَايَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ سَمٌّ وَلَا دَاۤءٌ
خدا کے نام سے جس کے ہوتے ہوئے کوئی زہر اور بیماری ضرر نہیں پہنچاتی
بِسْمِ اللّٰهِ اَصْبَحْتُ
میں نے ﷲ کے نام سے صبح کی
وَ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ
اور ﷲ ہی پر بھروسہ کیا
بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى قَلْبِىْ وَ نَفْسِىْ
ﷲ ہی کا نام ہے میرے دل وجان پر
بِسْمِاللّٰهِ عَلٰى دِيْنِىْ وَ عَقْلِىْ
ﷲ کے نام سے میں اپنے دین اور عقل پر ہوں
بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰۤى اَهْلِىْ وَ مَالِىْ
ﷲ ہی کا نام ہے میرے اہل اور میرے مال پر
بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى مَاۤ اَعْطَانِىْ رَبِّىْ
خدا کا نام ہے اس پر جو میرے رب نے مجھے دیا
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِىْ لَايَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَىْءٌ
خدا کے نام سے جس کے ہوتے ہوئے
فِى الْاَرْضِ وَ لَا فِىْ السَّمَاۤءِ
زمین اورآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
اور وہ سننے والا جاننے والا ہے
اَللهُ اَللهُ رَبِّىْ
ﷲ، ﷲ میرا رب ہے
لَاۤ اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
اَللهُ اَكْبَرُ
ﷲ بزرگ تر ہے
اَللهُ اَكْبَرُ وَ اَعَزُّ وَ اَجَلُّ
ﷲ بزرگ تر ہے وہ عزت و دبدبے والا ہے
مِمَّاۤ اَخَافُ وَ اَحْذَرُ
ہر چیز سے جس سے میں ڈرتا ہوں
عَزَّ جَارُكَ
تیرا ساتھی غالب
وَ جَلَّ ثَنَاۤؤُكَ
اورتیری تعریف روشن ہے
وَلَاۤ اِلٰهَ غَيْرُكَ
نہیں کوئی معبود سوائے تیرے
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِىْ
اے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں اپنے نفس کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ سُلْطَانٍ شَدِيْدٍ
ہر سخت گیرحاکم کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْطَانٍ مَرِيْدٍ
ہر قصد کرنے والے شیطان کے شر و برائی سے
وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ
ہر ضدّی دشمن کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ قَضَاۤءِ السُّوْۤءِ
ہر بُری قضا و فیصلے کے شر سے
وَ مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِيَتِهَاۤ
اور ہر متحرک کے شر سے کہ اس کی مہار تیرے ہاتھ میں ہے
اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُسْتَقِيْمٍ
بے شک تو سیدھی راہ پر ملتا ہے
وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّشَىْءٍ حَفِيْظٌ
اور تو ہر چیز کی نگہبانی کرنے والا ہے
اِنَّ وَلِيِّىَ اللّٰهُ الَّذِىْ نَزَّلَ الْكِتَابَ
میرا حاکم ﷲ ہے جس نے قرآن نازل فرمایا
وَ هُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِيْنَ
اور وہ نیکوکاروں کا سرپرست ہے
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِىَ اللّٰهُ
پس اگر وہ پھر جائیں تو کہو کہ مجھے ﷲ کافی ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
نہیں کوئی معبود مگر وہی
عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں
وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔
اور وہ عظمت والے عرش کا مالک ہے۔