EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنَّ ذُنُوْبِىْ لَمْ يَبْقَ لَهَاۤ اِلَّا رَجَاۤءُ عَفْوِكَ
خدایا میرے گناہوں کے لیے سوائے تیری معافی کی امید کے اور کچھ باقی نہیں رہ گیا
وَ قَدْ قَدَّمْتُ اٰلَةَ الْحِرْمَانِ بَيْنَ يَدَىَّ
ورنہ میں نے محرومی کے تمام سامان فراہم کرلیے ہیں
فَاَنَا اَسْئَلُكَ مَا لَاۤ اَسْتَحِقُّهُ
اور میں تجھ سے اس چیز کا سوال کرتا ہوں جس کا حقدار نہیں ہوں
وَ اَدْعُوْكَ مَالَاۤ اَسْتَوْجِبُهُ
اور اس بات کی دعا کرتا ہوں جس کا سزاوار نہیں ہوں
وَ اَتَضَرَّعُ اِلَيْكَ بِمَا لَاۤ اَسْتَاْهِلُهُ
اور اس کام کے لیے فریاد کررہا ہوں جس کا اہل نہیں ہوں،
وَ لَمْ يَخْفَ عَلَيْكَ حَالِىْ
تجھ پر میرا حال مخفی نہیں ہے۔
وَ اِنْ خَفِىَ عَلَى النَّاسِ كُنْهُ مَعْرِفَةِ اَمْرِىْ
اگرچہ لوگوں کو میرے معاملات کی حقیقت معلوم نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ رِزْقِىْ فِى السَّمَاۤءِ فَاَهْبِطْهُ
خدایا اگر میرا رزق آسمانوں میں ہے تو اسے نازل کردے
وَ اِنْ كَانَ فِى الْاَرْضِ فَاَظْهِرْهُ
اور اگر زمین میں ہے تو اسے ظاہر کردے
وَ اِنْ كَانَ بَعِيْدًا فَقَرِّبْهُ
اور اگر دور ہے تو اسے قریب کردے
وَ اِنْ كَانَ قَرِيْبًا فَيَسِّرْهُ
اور اگر قریب ہے تو اسے آسان بنادے
وَ اِنْ كَانَ قَلِيْلًا فَكَثِّرْهُ
اور اگر قلیل ہے تو اسے کثیر بنادے
وَ بَارِكْ لِىْ فِيْهِ۔
جو کچھ عطا فرما اس میں برکت دے۔