EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِىْ اَحْيَانِىْ بَعْدَ مَا اَمَاتَنِىْ وَ اِلَيْهِ النُّشُوْرُ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے موت کے بعد زندگی دی اور پھر اسی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ رَدَّ عَلَىَّ رُوْحِىْ لِاَحْمَدَهُ وَاَعْبُدَهُ۔
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے میری روح کو واپس کردیا تا کہ میں اس کی حمد کروں اور اس کی عبادت کروں۔
اَللّٰهُمَّ اَعِنِّىْ عَلٰى هَوْلِ الْمُطَّلَعِ
خدایا میری مدد فرما قیامت کے ہول کے مقابلے میں،
وَ وَسِّعْ عَلَىَّ الْمَضْجَعَ
میری قبر میں وسعت عطا فرما
وَارْزُقْنِىْ خَيْرَمَا بَعْدَ الْمَوْتِ۔
اور مجھے موت کے بعد بھی خیر عنایت فرما۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ
تو خدائے پاک و پاکیزہ ہے،
رَبُّ الْمَلَاۤئِكَةِ وَالرُّوْحِ
ملائکہ اور روح القدس کا مالک ہے۔
سَبَقَتْ رَحْمَتُكَ غَضَبَكَ
تیری رحمت تیرے غضب پر برتری رکھتی ہے۔
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں،
عَمِلْتُ سُوْءًا وَظَلَمْتُ نَفْسِىْ فَاغْفِرْلِىْ
میں نے برائی کی ہے، میں نے نفس پر ظلم کیا ہے، مجھے معاف کردے
اِنَّهُ لَايَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
اس لیے کہ گناہوں کا معاف کرنے والا تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے۔
فَتُبْ عَلَىَّ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ۔
میری توبہ قبول فرما، تو بہترین توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّهُ لَايُوَارِىْ مِنْكَ لَيْلٌ سَاجٍ
خدایا جس سے نہ کوئی رات چھپاسکتی ہے
وَلَاسَمَاۤءٌ ذَاتُ اَبْرَاجٍ
اور نہ بلند آسمان چھپا سکتے ہیں،
وَلَا اَرْضٌ ذَاتُ مِهَادٍ
نہ کوئی زمین پردہ پوشی کرسکتی ہے،
وَلَاظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ
نہ ظلمتیں پردہ پوشی کرسکتی ہیں،
وَ لَابَحْرٌ لُجِّىٌّ تُدْلِجُ بَيْنَ يَدَىِ الْمُدْلِجِ مِنْ خَلْقِكَ
نہ گہرے سمندر بچا سکتے ہیں۔ خدایا تو جس کو چاہتا ہے
تُدْلِجُ الرَّحْمَةَ عَلٰى مَنْ تَشَاۤءُ مِنْ خَلْقِكَ
اسی پر اپنی رحمت نازل کردیتا ہے۔
تَعْلَمُ خَاۤئِنَةَ الْاَعْيُنِ وَ مَا
آنکھوں کی خیانت
تُخْفِىْ الصُّدُوْرُ
اور دلوں کے رازوں کو جانتا ہے۔
غَارَتِ النُّجُوْمُ
اے پروردگار ستارے چُپ ہیں،
وَنامَتِ الْعُيُوْنُ
آنکھیں سورہی ہیں۔
وَ اَنْتَ الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ
فقط تو خدائے حیّ و قیوم ہے
لَا تَاْخُذُكَ سِنَةٌ وَّلَانَوْمٌ
تجھے نیند نہیں آتی۔
سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
تسبیح ہے اس اللہ کے لیے جو ربّ العالمین ہے
وَ اِلٰهِ الْمُرْسَلِيْنَ
اور مرسلین کا خدا ہے
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
اور ساری حمد خدائے رب العالمین کے لیے ہے
اِنَّ فِىْ خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
بے شک زمین و آسمان کی خلقت
وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
لیل و نہار کی آمدو رفت میں
لَاٰ يَاتٍ لِاُ وْلىِ الْاَلْبَابِ
صاحبانِ عقل کے لیے قدرت کی نشانیاں ہیں
الَّذِيْنَ يَذْكُرُوْنَ اللهَ قِيَامًا وَ قُعُوْدًا وَ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ
جو لوگ اٹھتے, بیٹھتے, لیٹتے خدا کو یاد کرتے ہیں
وَ يَتَفَكَّرُوْنَ فِىْ خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
اور آسمان و زمین کی تخلیق میں غوروفکر کرتے ہیں
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا
کہ خدایا تو نے یہ سب بے کار نہیں پیدا کیا ہے-
سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
تو پاک و بے نیاز ہے ہمیں عذاب جہّنم سے محفوظ فرما
رَبَّنَا اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَهَ
پروردگار تو جسے جہّنم میں ڈال دے گا گویا اسے ذلیل و فِسوا کردیا
وَ مَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ
اور ظالمین کا کوئی مددگار نہیں ہے
رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِىْ لِلْاِيْمَانِ
پروردگار ہم نے اس منادی کو سنا جو ایمان کی آواز لگا رہا تھا
اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا
کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ تو ہم ایمان لے آئے-
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُ نُوْبَنَا
پروردگار اب ہمارے گناہوں کو معاف فرما
وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاۤتِنَا
اور ہماری برائیوں کی پردہ پوشی فرما
وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ
اور ہمیں نیک بندوں کے ساتھ محشور فرما
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلٰى رُسُلِكَ
پروردگار جو تو نے اپنے رسولوں سے وعدہ کیا ہے اسے عطا فرما
وَلَاتُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اور روزِ قیامت ہمیں رسوا نہ کرنا کہ
اِنَّكَ لَاتُخْلِفُ الْمِيْعَادَ۔
تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا
سُبْحَانَ اللهِ۔
پاک و پاکیزہ ہے خدا
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا
خدایا ہمیں معاف فرمادے ہم پر رحمت نازل فرما
وَ عَافِنَا وَاعْفُ عَنَّا
ہمیں عافیت عطا فرما
فِى الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
دنیا اور آخرت میں۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّشَىْءٍ قَدِيْرٌ۔
تو ہر شئی پر قادر ہے۔
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ
خدایا مغفرت فرما، رحم فرما
وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ
اور جن برائیوں کو جانتا ہے ان سے درگذر فرما،
اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَجَلُّ الْاَكْرَمُ۔
تو صاحبِ عزّت ہے اور صاحبِ جلالت ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدا رحمٰن و رحیم
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ
بار الہا! تو نے مجھے
خَلَقْتَنِىْ سَوِيًّا
اس طرح پیدا کیا کہ میرے اعضا بالکل صحیح و سالم تھے ۔
وَ رَبَّيْتَنِىْ مَكْفِيًّا
اور جب کم سن تھا ،تو نے میری پرورش کا سامان کیا
وَ رَزَقْتَنِيْ مَكْفِيًّا
اور بے رنج وکاوش رزق دیا ۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ وَ جَدْتُ فِيْمَآ
بارالہا ! تو نے
اَنْزَلْتَ مِنْ كِتَابِكَ
جس کتاب کو نازل کیا
وَ يَشَّرْتَ بِهٖ عِبَادَكَ
اور جس کے ذریعے اپنے بندوں کو نوید و بشارت دی
اَنْ قُلْتَ
اس میں تیرے اس ارشاد کو دیکھا ہے کہ
يَاعِبَادِىَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَحْمَةِ اللهِ
اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ، تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔
اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِيْعًا
یقیناً اللہ تمہارے تمام گناہ معاف کر دے گا
وَ قَدْ تَقَدَّمَ مِنِّىْ مَا قَدْ عَلِمْتَ وَمَآ اَنْتَ اَعْلَمُ بِهٖ مِنِّىْ
اس سے بیشتر مجھ سے ایسے گناہ سرزد ہو چکے ہیں جن سے تو واقف ہے اور جنہیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ۔
فَيَا سَوْ اَتَامِمَّا اَحْصَاهُ عَلَىَّ كِتَابُكَ
وائے بدبختی و رسوائی ان گناہوں کے ہاتھوں جنہیں تیری کتاب قلم بند کیے ہوئے ہے ۔
فَلَوْلَا الْمَوَاقِفُ الَّتِىْ اُؤَمِّلُ مِنْ عَفْوِكَ الَّذِىْ شَمِلَ كُلَّ شَىْءٍ لَاَلْقَيْتُ بِيَدِىْ
اگر تیرے ہمہ گیر عفو و در گذر کے وہ مواقع نہ ہوتے جن کا میں امیدوار ہوں تو میں اپنے ہاتھوں اپنی ہلاکت کا سامان کر چکا تھا۔
وَ لَوْ اَنَّ اَحَدًا اسْتَطَاعَ الْهَرَبَ مِنْ رَّبِّهٖ لَكُنْتُ اَنَا اَحَقَّ بِالْهَرَبِ مِنْكَ
اگر ایک بھی اپنے پروردگار سے نکل بھاگنے پر قادر ہوتا تو میں تجھ سے بھاگنے کا زیادہ سزاوار تھا۔
وَ اَنْتَ لَا تَخْفٰى عَلَيْكَ خَافِيَةٌ فِىْ الْاَرْضِ وَ لَا فِى السَّمَاۤءِ اِلَّا اَتَيْتَ بِهَا
اور تو وہ ہے جس سے زمین و آسمان کے اندر کا کوئی راز مخفی نہیں ہے مگر یہ کہ تو (قیامت کے دن ) اسے لا حاضر کرے گا ۔
وَ كَفٰى بِكَ جَازِيًا
تو جزا دینے کے لیے بہت کافی ہے
وَ كَفٰى بِكَ حَسِيْبًا
اور حساب کرنے کے لیے بہت کافی ہے ۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ
اے اللہ ! میں
طَالِبِىْ اِنْ اَنَا هَرَبْتُ
اگر بھاگنا چاہوں تو تو مجھے ڈھونڈ لے گا ۔
وَ مُدْرِكِىْ اِنْ اَنَافَرَرْتُ
اگر راہ گریز اختیار کروں ،
فَهَا اَنَاذَا بَيْنَ يَدَيْكَ
تو تو مجھے پا لے گا ۔
خَاضِعٌ ذَلِيْلٌ رَاغِمٌ
لے دیکھ میں عاجز ذلیل اور شکستہ حال تیرے سامنے کھڑا ہوں ۔
اِنْ تُعَذِّبْنِىْ فَاِنِّىْ لِذٰلِكَ اَهْلٌ وَ هُوَ يَا رَبِّ مِنْكَ عَدْلٌ
اگر تو عذاب کرے تو میں اس کا سزاوار ہوں ۔ اے میرے پروردگار ! یہ تیری جانب سے عین عدل ہے
وَ اِنْ تَعْفُ عَنِّىْ فَقَدِيْمًا شَمَلَنِىْ عَفْوُكَ وَ اَلْبَسْتَنِىْ عَافِيَتَكَ
اور اگر تو معاف کر دے تو تیرا عفو و درگزر ہمیشہ میرے شامل حال رہا ہے ۔ اور تو نے صحت و سلامتی کے لباس مجھے پہنا‎ئے ہیں ۔
فَاَسْئَلُكَ اَللّٰهُمَّ
بارالہا! میں تیرے
بِالْمَخْزُوْنِ مِنْ اَسْمَاۤئِكَ
ان پوشیدہ ناموں کے وسیلہ سے
وَ بِمَا وَارَتْهُ الْحُجُبُ مِنْ بَهَاۤئِكَ
اور تیرے اس بزرگی کے واسطہ سے جو (جلال و عظمت کے ) پردوں میں مخفی ہے
اِلَّا رَحِمْتَ هٰذِهِ النَّفْسَ الْجَزُوْعَةَ وَ هٰذِهٖ الرِّمَّةَ الْهُلُوْعَةَ
تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ اس بے تاب نفس اور بے قرار ہڈّیوں کے ڈھانچے پر ترس کھا
الَّتِىْ لَا تَسْتَطِيْعُ حَرَّ شَمْسِكَ
( اس لیے کہ ) جو تیرے سورج کی تپش کو برداشت نہیں کر سکتا
فَكَيْفَ تَسْتَطِيْعُ حَرَّنَارِكَ
وہ تیرے جہنم کی تیزی کوکیسے برداشت کرے گا
وَالَّتِىْ لَا تَسْتَطِيْعُ صَوْتَ رَعْدِكَ
اور جو تیرے بادل کی گرج سے کانپ اٹھتا ہے
فَكَيْفَ تَسْتَطِيْعُ صَوْتَ غَضَبِكَ
تو وہ تیرے غضب کی آواز کو کیسے سن سکتا ہے ۔
فَارْحَمْنِىْ اَللّٰهُمَّ
لہٰذا میرے حال زار پر رحم فرما۔ اے میرے معبود !
فَاِنِّىْ امْرُؤٌ حَقِيْرٌ
میں ایک حقیر فرد ہوں
وَ خَطَرِىْ يَسْيْرٌ
جس کا مرتبہ پست تر ہے
وَ لَيْسَ عَذَابِىْ مِمَّا يَزِيْدُ فِىْ مُلْكِكَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
اور مجھ پر عذاب کرنا ، تیری سلطنت میں ذرہ بھر اضافہ نہیں کر سکتا ۔
وَّ لَوْ اَنَّ عَذَابِي مِمَّا يَزِيْدُ فِي مُلْكِكَ
اور اگر مجھے عذاب کرنا تیری سلطنت کو بڑھا دیتا
لَسَاَلْتُكَ الصَّبْرَ عَلَيْهِ
تو میں تجھ سے عذاب پر صبرو شکیبائی کا سوال کرتا
وَ اَحْبَبْتُ اَنْ يَكُوْنَ ذٰلِكَ لَكَ
اور یہ چاہتا کہ وہ اضافہ تجھے حاصل ہو ۔
وَلٰكِنْ سُلْطَانُكَ اَللّٰهُمَّ اَعْظَمُ
لیکن اے میرے معبود ! تیری سلطنت اس سے زیادہ عظیم
وَ مُلْكُكَ اَدْوَمُ مِنْ اَنْ
اور اس سے زیادہ دوام پزیر ہے کہ
تَزِيْدَ فِيْهِ طَاعَةُ الْمُطِيْعِيْنَ
فرماں برداروں کی اطاعت اس میں کچھ اضافہ کر سکے ۔
اَوْ تَنْقُصَ مِنْهُ مَعْصِيَةُ الْمُذْنِبِيْنَ
یا گنہگاروں کی معصیت اس میں سے کچھ گھٹا سکے ۔
فَارْحَمْنِىْ
تو پھر مجھ پر رحم فرما
يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے تمام رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے
وَ تَجَاوَزْ عَنِّىْ
اور مجھ سے درگذر کر
يَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
اے جلال و بزرگی والے
وَ تُبْ عَلَىَّ
اور میری توبہ قبول فرما
اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ.
بے شک تو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے
اِلٰهِيْ تَعَرَّضَ لَكَ فِي هٰذَا اللَّيْلِ الْمُتَعَرِّضُوْنَ
خدایا آج کی رات تمام طلبگاروں نے تجھ سے طلب کیا ہے۔
وَ قَصَدَكَ الْقَاصِدُوْنَ
تمام مریدوں نے تیرا ارادہ کیا ہے
وَ اَمَّلَ فَضْلَكَ وَ مَعْرُوْفَكَ الطَّالِبُوْنَ
اور تمام سائلوں نے تیرے فضل و کرم سے امید رکھی ہے۔
وَ لَكَ فِيْ هٰذَا اللَّيْلِ نَفَحَاتٌ وَ جَوَاۤئِزُ
آج کی رات تیری طرف سے الطاف ہیں، جائزے ہیں۔
وَ عَطَايَا وَ مَوَاهِبُ
عطایا ہیں، انعامات ہیں
تَمُنُّ بِهَا عَلٰى مَنْ تَشَاۤءُ مِنْ عِبَادِكَ
تو جن کو چاہتا ہے دے دیتا ہے
وَ تَمْنَعُهَا مَنْ لَمْ تَسْبِقْ لَهُ الْعِنَايَةُ مِنْكَ
اور جن پر تیری عنایت نہیں ہے انھیں منع کردیتا ہے۔
وَ هَاۤ اَنَا ذَا عُبَيْدُكَ الْفَقِيْرُ اِلَيْكَ
میں تو تیرا بندۂ حقیر و فقیر
الْمُؤَمِّلُ فَضْلَكَ وَ مَعْرُوْفَكَ
اور تیرے فضل و کرم کا امیدوار ہوں۔
فَاِنْ كُنْتَ يَا مَوْلَايَ
خدایا آج کی رات اگر تو نے
تَفَضَّلْتَ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ
کسی بندے پر فضل کیا ہے
عَلٰىۤ اَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ
اور اگر کسی بندہ پر
وَ عُدْتَ عَلَيْهِ بِعَاۤئِدَةٍ مِنْ عَطْفِكَ
کوئی مہربانی کی ہے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرمانا
۟اِلطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
جو تیرے طیب و طاہر،
الْخَيِّرِيْنَ الْفَاضِلِيْنَ
منتخب اور فاضل بندے ہیں
وَ جُدْ عَلَيَّ بِطَوْلِكَ وَ مَعْرُوْفِكَ
اور مجھ پر اپنے فضل و کرم سے مہربانی فرما دینا
يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اے عالمین کے پالنے والے۔
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اللہ کی رحمت ہو حضرت محمدؐ خاتم النبیین پر
وَ اٰلِهِ الطَّاهِرِيْنَ
اور ان کی آل طاہرینؑ پر
وَ سَلَّمَ تَسْلِيْمًا
اور سلام ہو بے شمار ان سب پر۔
اِنَّ اللّٰهَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ
اللہ قابلِ حمد بھی ہے اور مجید بھی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَ
خدایا میں تجھ سے ویسے ہی دعا کرتا ہوں جیسے تو نے حکم دیا تو
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَ
تو ایسے ہی قبول کرلینا جیسے تو نے وعدہ کیا ہے
اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ۔
کہ تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اهْدِنِىْ فِيْمَنْ هَدَيْتَ
خدایا جن لوگوں کو تو نے ہدایت دی ہے
وَ عَافِنِىْ فِيْمَنْ عَافَيْتَ
اورعافیت دی ہے،
وَ تَوَلَّنِىْ فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ
اور جن کا تو ذمّہ دار ہے،
وَ بَارِكْ لِىْ فِيْمَا اَعْطَيْتَ
جن کی عطا میں برکت دی ہے،
وَقِنِىْ شَرَّ مَا قَضَيْتَ
جن کو شر سے بچایا ہے، انھیں میں سے ہم کو بھی قرار دے دے،
فَاِنَّكَ تَقْضِىْ وَلَايُقْضٰى عَلَيْكَ
اس لیے کہ تو فیصلہ کرنے والا ہے، تیرے اوپر کسی کا فیصلہ چلنے والا نہیں ہے۔
سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ
تو بے نیاز ہے، کعبہ کا مالک ہے۔
اَسْتَغْفِرُكَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْكَ
تجھ سے استغفار و توبہ کرتا ہوں
وَ اُوْمِنُ بِكَ وَاَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ
اور ایمان لایا ہوں، تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں
وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِكَ يَا رَحِيْمُ۔
اور تیرے علاوہ کسی کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔
اَسْتَغْفِرُاللهَ رَبِّىْ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ۔
اپنے رب الله سے بخشش چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں
هٰذَا مَقامُ الْعَاۤئِذِ بِكَ مِنَ النَّارِ۔
جہنّم سے تیری پناہ لینے والا یہ کھڑا ہے۔
اَلْعَفْوَ اَلْعَفْوَ۔
معافی دے معافی دے
رَبِّ اغْفِرْلِىْ وَارْحَمْنِىْ وَ تُبْ عَلىَّ
اے رب مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر اور میری توبہ قبول فرما
اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا معاف کرنے والا مہربان ہے۔
هٰذَا مَقَامُ مَنْ حَسَنَاتُهُ نِعْمَةٌ مِنْكَ وَ شُكْرُهُ ضَعِيْفٌ وَ ذَنْبُهُ عَظِيْمٌ وَ لَيْسَ لِذٰلِكَ اِلَّا رِفْقُكَ وَ رَحْمَتُكَ فَاِنَّكَ قُلْتَ فِىْ كِتَابِكَ الْمُنْزَلِ عَلٰى نَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ كَانُوْا قَلِيْلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُوْنَ وَبِالْاَسْحَارِهُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ طَالَ هُجُوْعِىْ وَ قَلَّ قِيَامِىْ وَ هٰذَا السَّحَرُ وَ اَ نَا اَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوْبِىْ اِسْتِغْفَارَ مَنْ لَايَجِدُ لِنَفْسِهِ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلا مَوْتًا وَلَاحَيَاةً وَلَا نُشُوْرًا۔
اَلْحَمْدُ لِرَبِّ الصَّبَاحِ
ساری حمد اس مالک کے لیے ہے جو صبح کا پروردگار ہے،
الْحَمْدُ لِفَالِقِ الْاِصْبَاحِ۔
صبح کو ایجاد کرنے والا ہے۔
سُبْحَانَ رَبِّىَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ۔
تسبیح میرے اس خدا کے لیے ہے جو کائنات کا بادشاہ پاکیزہ صفات عزیز و حکیم ہے۔
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْم
اے حیّ و قیوم
،يَا بَرُّ يَا رَحِيْمُ
اے خدائے نیک و رحیم
يَا غَنِىُّ يَا كَرِيْمُ
اے خدائے غنی و کریم
اُرْزُقْنِىْ مِنَ التِّجَارَةِ اَعْظَمَهَا فَضْلًا
مجھے وہ تجارت عطا فرما جس میں سب سے زیادہ فضیلت ہو۔
وَ اَوْ سَعَهَا رِزْقًا
جس کا رزق وسیع تر ہو
وَ خَيْرَهَا لِىْ عَاقِبَةً
اور جو میرے لیے انجام میں بہترین ہو
فَاِنَّهُ لَا خَيْرَ فِيْمَا لَا عَاقِبَةَ لَهُ۔
اس لیے کہ اس میں کوئی خیر نہیں ہے، جس کی کوئی عاقبت نہیں ہے۔
اُنَاجِیْكَ یَا مَوْجُوْدً فِی كُلِّ مَكَانٍ لَعَلَّكَ تَسْمَعُ نِدَاۤئِی فَقَدْ عَظُمَ جُرْمِیْ وَ قَلَّ حَیَاۤئِی یَا مَوْلَایَ اَیَّ الْاَهْوَالِ اَتَذَكَّرُ وَ اَیَّهَا اَنْسٰی وَ لَوْ لَمْ یَكُنْ اِلَّا الْمَوْتُ لَكَفٰی كَیْفَ وَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ اَعْظَمُ وَ اَدْهٰی مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ حَتّٰی مَتٰی وَ اِلٰی مَتٰی اَقُوْلُ لَكَ الْعُتْبٰی مَرَّةً بَعْدَ اُخْرٰی ثُمَّ لَا تَجِدُ عِنْدِیْ صِدْقًا وَ لَا وَفَاۤءً فَیَا غَوْثَاهُ ثُمَّ وَا غَوْثَاهُ بِكَ یَاۤ اَللهُ مِنْ هَوًی قَدْ غَلَبَنِیْ وَ مِنْ عَدُوٍّ قَدِ اسْتَكْلَبَ عَلَیَّ وَ مِنْ دُنْیَا قَدْ تَزَیَّنَتْ لِیْ وَ مِنْ نَفْسِ اَمَّارَةٍ بِالسُّوْۤءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْ مَوْلَایَ یَا مَوْلَایَ اِنْ كُنْتَ رَحِمْتَ مِثْلِیْ فَارْحَمْنِیْ وَ اِنْ كُنْتَ قَبِلْتَ مِثْلِیْ فَاقْبَلْنِیْ یَا قَابِلَ السَّحَرَةِ اقْبَلْنِیْ یَا مَنْ لَمْ اَزَلْ اَتَعَرَّفُ مِنْهُ الْحُسْنٰی یَا مَنْ یُغَذِّیْنِیْ بِالنِّعَمِ صَبَاحًا وَ مَسَاۤءً اِرْحَمْنِیْ یَوْمَ اٰتِیْكَ فَرْدًا شَاخِصًا اِلَیْكَ بَصَرِیْ مُقَلَّدًا عَمَلِیْ قَدْ تَبَرَّاَ جَمِیْعُ الْخَلْقِ مِنِّیْ نَعَمْ وَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ وَ مَنْ كَانَ لَهُ كَدِّیْ وَ سَعْیِیْ فَاِنْ لَمْ تَرْحَمْنِیْ فَمَنْ یَرْحَمُنِیْ وَ مَنْ یُؤْنِسُ فِی الْقَبْرِ وَحْشَتِیْ وَ مَنْ یُنْطِقُ لِسَانِیْ اِذَا خَلَوْتُ بِعَمَلِیْ وَ سَاَلْتَنِیْ عَمَّاۤ اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّیْ فَاِنْ قُلْتُ نَعَمْ فَاَیْنَ الْمَهْرَبُ مِنْ عَدْلِكَ وَ اِنْ قُلْتُ لَمْ اَفْعَلْ قُلْتَ اَ لَمْ اَكُنِ الشَّاهِدَ عَلَیْكَ فَعَفْوُكَ عَفْوُكَ یَا مَوْلَایَ قَبْلَ سَرَابِیْلِ الْقَطِرَانِ عَفْوُكَ عَفْوُكَ یَا مَوْلَایَ قَبْلَ جَهَنَّمَ وَ النِّیْرَانِ عَفْوُكَ عَفْوُكَ یَا مَوْلَایَ قَبْلَ اَنْ تُغَلَّ الْاَیْدِیْ اِلَی الْاَعْنَاقِ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَ خَیْرَ الْغَافِرِیْنَ۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ،رَبُّ الْمَلَاۤئِكَةِ وَ الرُّوْحِ۔
تو خدائے پاک و پاکیزہ ہے، ملائکہ اور روح القدس کا مالک ہے