ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِىْ خَلَقَنِىْ فَهُوَ يَهْدِيْنِ
اس خدا کے نام سے جس نے پیدا کیا، ہدایت دی
وَالَّذِىْ هُوَ يُطْعِمُنِىْ وَيَسْقِيْنِیْ
کھانے پینے کا سامان دیا
وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِیْ
اور جب میں بیمار ہوگیا تو مجھے شفا دی۔
وَالَّذِىْ يُمِيْتُنِىْ ثُمَّ يُحْيِيْنِیْ
وہی موت دینے والا، وہی زندگی دینے والا
وَالَّذِىْ اَطْمَعُ اَنْ يَغْفِرَ لِىْ خَطِيْئَتِىْ يَوْمَ الدِّيْنِ
اور اسی سے یہ امید ہے کہ قیامت کے دن میری خطاؤں کو معاف کردے گا۔
رَبِّ هَبْ لِىْ حُكْمًا وَاَلْحِقْنِىْ بِالصَّالِحِيْنَ
خدایا مجھے حکمت عطا فرما، مجھے صالحین سے ملا دے
وَاجْعَلْ لِىْ لِسَانَ صِدْقٍ فِىالْاۤخِرِيْنَ
اور آخری دور میں میرے لیے نیک نامی کی زبان قرار دے دے
وَاجْعَلْنِىْ مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِ
اور مجھے جنّت کے وارثوں میں قرار دے
وَاغْفِرْ لِاَبِىْ۔
اور میرے ماں باپ کو بخش دے۔
بِسْمِ اللّٰهِ وَبِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے، اللہ کے سہارے سے،
وَمِنَ اللّٰهِ وَاِلَى اللّٰهِ
اللہ کی طرف سے اور اللہ ہی کی طرف
وَخَيْرُ الْاَسْماۤءِ كُلِّهَا لِلّٰهِ
بہترین نام سب اللہ کے لیے ہیں۔
تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ
میرا بھروسہ اللہ پر ہے۔
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اس کے علاوہ کسی کی کوئی طاقت نہیں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاۤلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَافْتَحْ لِىْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَتَوْبَتِكَ
میرے لیے اپنی رحمت اور توبہ کے دروازے کھول دے
وَاَغْلِقْ عَنِّى اَبْوَابَ مَعْصِيَتِكَ
اور معصیت کے دروازوں کو بند کردے۔
وَاجْعَلْنِىْ مِنْ زُوَّارِكَ
مجھے اپنے گھر کے زائرین،
وَعُمَّارِ مَسَاجِدِكَ
اپنی مسجد کے آباد کرنے والوں
وَمِمَّنْ يُنَاجِيْكَ فِى اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
اور شب و روز اپنی بارگاہ میں مناجات کرنے والوں
وَمِنَ الَّذِيْنَ هُمْ فِى صَلَوٰتِهِمْ خَاشِعُوْنَ
اور ان لوگوں میں قرار دے جن کی نماز میں خشوع و خضوع ہو
وَادْحَرْ عَنِّىْ الشَّيْطَانَ الرَّجِيْمَ
اور مجھ سے شیطانِ رجیم کو
وَجُنُوْدَ اِبْلِيْسَ اَجْمَعِيْنَ۔
اور ابلیس کے لشکروں کو دور کردے۔