يَا مَنْ لَطُفَ عَنْ اِدْرَاكِ الْاَوْهَامِ
اے وہ خدا جو اوہام کی رسائی سے لطیف تر ہے
يَا مَنْ كَبُرَ عَنْ مَوْجُوْدِ الْبَصَرِ
اور جو نگاہوں کی رسائی سے بزرگ تر ہے۔
يَا مَنْ تَعَالٰى عَنِ الصِّفَاتِ كُلِّهَا
اس کے صفات بلند و بالا ہیں۔
يَا مَنْ جَلَّ عَنْ مَعَانِى اللُّطْفِ
وہ معنی لطف سے عظیم تر ہے
وَ لَطُفَ عَنْ مَعَانِى الْجَلَالِ
اور معنی جلال سے لطیف تر ہے۔
اَسْئَلُكَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ وَ ضِيَاۤءِ كِبْرِيَاۤئِكَ
خدایا میں تیرے نورِ اقدس اور تیرے کبریائی کی ضیاء
وَ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ عَظَمَتِكَ
اور تیرے عظمت کے واسطہ سے سوال کررہا ہوں کہ
الْعَافِيَةَ مِنْ نَّارِكَ
مجھے جہنّم سے نجات عنایت فرما۔
وَ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَلَيْكَ
میں حضرت جعفرؑ بن محمدؑ کے حق کے وسیلہ سے
وَ اُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَىْ حَوَاۤئِجِىْ
اور انھیں مقدّم کرکے یہ سوال کرتا ہوں کہ میری حاجتوں کو پورا فرما۔