ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اۤلِ مُحَمَّدٍ وَ اَنْ تَفْعَلَ بِىْ كَذَا وَ كَذَا۔۔۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤاِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو عالمین کا پروردگار ہے،
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو رحمٰن و رحیم ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ الْعَلِىُّ الْكَبِيْرُ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو خدائے بلند و برتر ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ مَلِكُ يَوْمِ الدِّيْنِ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو روزِ قیامت کا مالک ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو ہی غفور و رحیم ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں اور تو ہی عزیز و حکیم ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ مِنْكَ بَدْءُ كُلِّ شَيْءٍ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تجھ ہی سے ہر شئے کی ابتدا ہے
وَ اِلَيْكَ يَعُوْدُ كُلُّ شَيْءٍ
اور تیری ہی طرف ہر چیز کی بازگشت ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ الَّذِىْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ لَمْ تَزَلْ وَ لَاتَزَالُ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ خَالِقُ الْخَيْرِ وَالشَّرّ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں کائنات کی ہر شئی کا تو ہی خالق ہے
، اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ خَالِقُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں جنّت و جہنّم کا تو ہی پیدا کرنے والا ہے۔
اَنْتَ اللهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں تو خدائے احد ہے، صمد و بے نیاز ہے۔
لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُوْلَدْ
نہ تیرا کوئی باپ ہے نہ بیٹا
وَ لَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ
اور نہ کوئی ہمسر۔
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ
تو خدا ہے تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں، تو بادشاہ ہے، تو پاکیزہ صفات ہے،
السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ
سلام ہے، مومن ہے، مہیمن ہے
الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ
محافظ ہے، عزیز ہے، جبّار ہے،
سُبْحَانَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ
کبریائی تیرے لیے ہے۔ تو ہر اس چیز سے پاکیزہ ہے جس کو تیرا شریک بنایا جاتا ہے۔
اَنْتَاللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ
تو وہ خدا ہے جو پیدا کرنے والا، ایجاد کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے۔
لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى
تیرے لیے بہترین نام ہے۔
يُسَبِّحُ لَكَ مَا فِىْ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
زمین و آسمان کی ہر شئی تیری تسبیح کرتی ہے۔
وَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
تو خدائے عزیز و حکیم ہے،
اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
خدایا تو اللہ ہے اور تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں
الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ وَالْكِبْرِيَاۤءُ رِدَاوُكَ۔
تو خدائے کبیر و بلند ہے کبریائی تیری ہی ردا ہے۔