EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
يَا كَرِيْمُ يَا كَرِيْمُ يَا كَرِيْمُ
اے کریم، اے کریم، اے کریم،
يَا عَظِيْمُ يَا عَظِيْمُ يَا عَظِيْمُ
اے عظیم، اے عظیم، اے عظیم،
يَا اَعْظَمَ مِنْ كُلِّ عَظِيْمٍ
اے ہر عظیم سے بالاتر عظیم،
يَا سَمِيْعَ الدُّعَاۤءِ
اے دعاؤں کے سننے والے
يَا مَنْ لَّاتُغَيِّرُهُ اللَّيَالِىْ وَالْاَيَّامُ
اے وہ جس پر دن و رات کے تغیّرات کا اثر نہیں ہے،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْحَمْ ضَعْفِىْ وَ فَقْرِىْ
اور ہماری کمزوری،
وَفَاقَتِىْ وَ مَسْكَنَتِىْ
ہمارے فقر و فاقہ اور ہماری غربت پر رحم فرما
فَاِنَّكَ اَعْلَمُ بِهَا مِنِّىْ
اس لیے کہ تو ہمارے حالات کو ہم سے بہتر جانتا ہے۔
وَ اَنْتَ اَعْلَمُ بِحَاجَتِىْ
ہماری حاجتوں کو جانتا ہے۔
يَا مَنْ رَحِمَ الشَّيْخَ يَعْقُوْبَ
اے وہ خدا جس نے یعقوب پر رحم کرکے یوسف کو واپس کردیا
حِيْنَ رَدَّ عَلَيْهِ يُوْسُفَ قُرَّةَ عَيْنِهِ
جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھے۔
يَا مَنْ رَحِمَ اَيُّوْبَ بَعْدَ طُوْلِ بَلَاۤئِهِ
اے وہ خدا جس نے طویل امتحان کے بعد ایوب پر رحم کیا۔
يَا مَنْ رَحِمَ مُحَمَّدًا
اے وہ خدا جس نے پیغمبر پر رحم کیا۔
وَّ مِنَ الْيُتْمِ اٰوَاهُ
یتیمی میں انھیں پناہ دی
وَ نَصَرَهُ عَلٰى جَبَابِرَةِ قُرَيْشٍ وَ طَوَاغِيْتِهَا
اور قریش کے ظالموں کے مقابلے میں ان کی مدد کی
وَ اَمْكَنَهُ مِنْهُمْ
اور ان کو اقتدار عنایت فرمایا۔
يَا مُغِيْثُ يَا مُغِيْثُ يَا مُغِيْثُ۔
اے میرے فریاد رس، اے میرے فریاد رس، اے میرے فریاد رس۔