زیارت امام عصرؑ روزانہ صبح کے وقت
(امرِ دوم۔ وہ زیارت ہے جس کے ذریعہ روزانہ امام صاحب الزماںؑ کی زیارت کی جاتی ہے اور وہ زیارت یہ ہے۔)
اَللّٰهُمَّ بَلِّغْ مَوْلَايَ صَاحِبَ الزَّمَانِ
پروردگار ہمارے صاحب الزمانؑ صلوات اللہ علیہ پر درود نازل کر تمام مومنین و مومنات کی طرف جو زمین کے مشرق اور مغرب میں ہیں اور خشکی میں اور دریا میں، پہاڑ میں اور بیابان میں زندہ ہیں یا مردہ اور میرے والدین کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے اور میری طرف سے ایسی صلوات جو عرش خدا کےوزن کے برابر اور کلمات خدا کی مقدار کے برابر ہو اور خدا کی رضا مندی کی انتہا ہو اور اس عدد کے برابر جس کا احصا اس کی کتاب نے کیا ہے اور جس کو اس کا علم احاطہ کئے ہے۔ خدایا میں پھرتجدید کرتا ہوں آج کے روز اور روزانہ عہد و عقد و بیعت کا جو میری گردن میں ہے۔ خدایا جس طرح تو نے مجھ کو شرف زیارت سے نوازا ہے اور اس فضیلت زیارت سے شرف یاب کیا ہے اور اس نعمت سے مخصوص کیا ہے۔ اب ہمارے مولا و آقا صاحب الزمانؑ پر رحمت نازل فرما اور ہم کو ان کے انصار اور اتباع کرنے والوں میں ان کی طرف سے دفاع کرنے والوں میں اور ان لوگوں میں قرار دےدے جو ان کے ساتھ تیری راہ میں شہید ہوں خوشی خوشی بغیر کسی جبرواکراہ کے۔ ان صفوں میں جن کی تو نے تعریف کی ہے کہ ہو مجاہدین کی صفیں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار جیسی ہیں۔ اپنی، اپنے رسول اور ان کی آل پاک کی اطاعت پر۔ خدایا یہ ان کی بیعت میری گردن پر تا روز قیامت رہے گی۔
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْهِ
عَنْ جَمِيْعِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ
فِيْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَ مَغَارِبِهَا
وَ سَهْلِهَا وَ جَبَلِهَا
وَ عَنْ وَالِدَيَّ وَ وُلْدِيْ وَ عَنِّيْ
مِنَ الصَّلَوَاتِ وَ التَّحِيَّاتِ
وَ عَدَدَ مَاۤ اَحْصَاهُ كِتَابُهُ
اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اُجَدِّدُ لَهُ
عَهْدًا وَ عَقْدًا وَ بَيْعَةً فِي رَقَبَتِيْ۔
اَللّٰهُمَّ كَمَا شَرَّفْتَنِيْ بِهٰذَا التَّشْرِيْفِ
وَ فَضَّلْتَنِيْ بِهٰذِهِ الْفَضِيْلَةِ
وَ خَصَصْتَنِيْ بِهٰذِهِ النِّعْمَةِ
فَصَلِّ عَلٰى مَوْلَايَ وَ سَيِّدِيْ
وَ اجْعَلْنِيْ مِنْ اَنْصَارِهِ
وَ اَشْيَاعِهِ وَ الذَّآبِّيْنَ عَنْهُ
وَ اجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُسْتَشْهَدِيْنَ بَيْنَ يَدَيْهِ
طَاۤئِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ
فِي الصَّفِّ الَّذِيْ نَعَتَّ اَهْلَهُ فِيْ كِتَابِكَ
فَقُلْتَ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ
وَ طَاعَةِ رَسُوْلِكَ وَ اٰلِهِ
اَللّٰهُمَّ هٰذِهِ بَيْعَةٌ لَهُ فِي عُنُقِيۤ
اِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
(مؤلّف: علامہ مجلسیؒ نے بحارالانوار میں فرمایا ہے کہ میں نے بعض قدیم کتابوں مین دیکھا ہے کہ اس زیارت کے بعد داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر مارے اورگویا کہ حضرت کی بیعت کرے۔)
(واضح رہے کہ ہم نے اعمال سرداب مقدس میں چار زیارتیں نقل کی ہیں اور یہ زیارت ہماری کتاب کی پانچویں زیارت ہے اور باب اول میں ذکر زیارت حجج طاہرہؑ میں ایام ہفتہ میں درج ہے۔حضرت کی ایک زیارت اور نقل کی گئی ہے جو جمعہ کے دن پڑھی جاتی ہے۔)