ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
صلوات بر جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى الصِّدِّيْقَةِ فَاطِمَةَ الزَّكِيَّةِ
خدایا رحمت نازم فرما صدیقہ طاہرہ پر جو پاکیزہ کردار تیرے حبیب کی محبوب بیٹی اور تیرے مخلص چاہنے والے اور تیرے مخلص چاہنے والے ائمہ کی ماں تھیں۔ جن کو تو نے منتخب کیا اور فضیلت دی اور عالمین کی عورتوں پر انھیں منتخب قرار دیا۔ خدایا تو ان کا انتقام لے ان لوگوں سے جنھوں نے ان پر ظلم کیا۔ ان کے حق کا استخفاف کیا اور خدایا تو ہی ان کی اولاد کے خون کا انتقام لینا پروردگار جس طرح تو نے انھیں ائمہ ہدیٰ کی ماں، صاحبِ لواء کی زوجہ اور آسمانوں میں محترم قرار دیا ہے۔ اب ان پر اور ان کی مادر گرامی پر رحمت نازل فرما وہ رحمت جس کے ذریعہ ان کے پدربزرگوار حضرت محمدؐ کی کرامت کا اظہار ہو اور ان کی ذریت کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہو اور ان سب کو اسی وقت میرا بہترین سلام اور میری تحیات پہونچا دے۔
حَبِيْبَةِ حَبِيْبِكَ وَ نَبِيِّكَ
وَ اُمِّ اَحِبَّاۤئِكَ وَ اَصْفِيَاۤئِكَ
الَّتِيْ انْتَجَبْتَهَا وَ فَضَّلْتَهَا
وَ اخْتَرْتَهَا عَلٰى نِسَاۤءِ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ كُنِ الطَّالِبَ لَهَا مِمَّنْ ظَلَمَهَا
وَ اسْتَخَفَّ بِحَقِّهَا
وَ كُنِ الثَّاۤئِرَ اللّٰهُمَّ بِدَمِ اَوْلَادِهَا
اَللّٰهُمَّ وَ كَمَا جَعَلْتَهَاۤ اُمَّ اَئِمَّةِ الْهُدٰى
وَ حَلِيْلَةَ صَاحِبِ اللِّوَاۤءِ
وَ الْكَرِيْمَةَ عِنْدَ الْمَلَاِ الْاَعْلٰى
فَصَلِّ عَلَيْهَا وَ عَلٰى اُمِّهَا
صَلٰوةً تُكْرِمُ بِهَا وَجْهَ اَبِيْهَا
مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
وَ تُقِرُّ بِهَاۤ اَعْيُنَ ذُرِّيَّتِهَا
وَ اَبْلِغْهُمْ عَنِّيْ فِيْ هٰذِهِ السَّاعَةِ
اَفْضَلَ التَّحِيَّةِ وَ السَّلَامِ۔