EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
سورة الغاشية
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
هَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ الْغَاشِيَةِؕ‏(1)
(1) کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے
وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ۙ‏(2)
(2) اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۙ‏(3)
(3) محنت کرنے والے تھکے ہوئے
تَصْلٰى نَارًا حَامِيَةً ۙ‏(4)
(4) دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
تُسْقٰى مِنْ عَيْنٍ اٰنِيَةٍؕ‏(5)
(5) انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍۙ‏(6)
(6) ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِىْ مِنْ جُوْعٍؕ‏(7)
(7) جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے
وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ۙ‏(8)
(8) اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ ۙ‏(9)
(9) اپنی محنت و ریاضت سے خوش
فِىْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏(10)
(10) بلند ترین جنت میں
لَّا تَسْمَعُ فِيْهَا لَاغِيَةً ؕ‏(11)
(11) جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے
فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ‌ ۘ‏(12)
(12) وہاں چشمے جاری ہوں گے
فِيْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ ۙ‏(13)
(13) وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
وَّاَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ ۙ‏(14)
(14) اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ ۙ‏(15)
(15) اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے
وَّزَرَابِىُّ مَبْثُوْثَةٌ ؕ‏(16)
(16) اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی
اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِ بِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ‏(17)
(17) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے
وَاِلَى السَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ‏(18)
(18) اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے
وَاِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ‏(19)
(19) اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے
وَاِلَى الْاَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ‏(20)
(20) اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے
فَذَكِّرْ ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ ؕ‏(21)
(21) لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَۜيْطِرٍۙ‏(22)
(22) تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ‏(23)
(23) مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ‏(24)
(24) تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا
اِنَّ اِلَيْنَاۤ اِيَابَهُمْۙ‏(25)
(25) پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے
ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ‏(26)
(26) اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے