EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
خَابَ الْوَافِدُوْنَ عَلٰى غَيْرِكَ
خدایا تیرے غیر کے دروازے پر آنے والے ناکام ہیں
وَ خَسِرَ الْمُتَعَرِّضُوْنَ اِلَّا لَكَ
اور تیرے علاوہ کسی سے مانگنے والے خسارہ میں ہیں
وَ ضَاعَ الْمُلِمُّوْنَ اِلَّا بِكَ
جو کسی اور کے دروازے پر وارد ہوجائے وہ برباد ہے
وَ اَجْدَبَ الْمُنْتَجِعُوْنَ اِلَّا مَنِ انْتَجَعَ فَضْلَكَ
اور جو کسی اور کے فضل کی اُمید کرے وہ قحط کا شکار ہوجائے گا۔
بَابُكَ مَفْتُوْحٌ لِلرَّاغِبِيْنَ
تیرا دروازہ راغبوں کے لیے کُھلا ہوا ہے
وَ خَيْرُكَ مَبْذُوْلٌ لِلطَّالِبِيْنَ
اور تیرا خیر طالبوں کے لیے مسلسل عطا ہورہا ہے۔
وَ فَضْلُكَ مُبَاحٌ لِلسَّاۤئِلِيْنَ
تیرا فضل سوال کرنے والوں کے لیے عام ہے
وَ نَيْلُكَ مُتَاحٌ لِلْآمِلِيْنَ
اور تیری عطا امیدواروں کے لیے ہمیشہ آمادہ ہے۔
وَ رِزْقُكَ مَبْسُوْطٌ لِمَنْ عَصَاكَ
تیرا رزق گنہگاروں کے لیے بھی وسیع ہے
وَ حِلْمُكَ مُعْتَرِضٌ لِمَنْ نَاوَاكَ
اور تیرا حلق دور ہوجانے والوں کے لیے بھی آمادہ ہے۔
عَادَتُكَ الْاِحْسَانُ اِلَى الْمُسِيْئِيْنَ
تیری عادت ہے کہ تو گنہگاروں کے ساتھ بھی احسان کرتا ہے
وَ سَبِيْلُكَ الْاِبْقَاءُ عَلَى الْمُعْتَدِيْنَ
اور ظالموں کو بھی مہلت دیتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاهْدِنِي هُدَى الْمُهْتَدِيْنَ
خدایا مجھے ہدایت یافتہ لوگوں جیسی ہدایت دے
وَ ارْزُقْنِي اجْتِهَادَ الْمُجْتَهِدِيْنَ
اور کوشش کرنے والوں جیسی کوشش کی ہمّت عطا فرما۔
وَ لَا تَجْعَلْنِي مِنَ الْغَافِلِيْنَ الْمُبْعَدِيْنَ
مجھے ان غافلوں میں نہ قرار دینا جو تیری بارگاہ سے دور ہوگئے ہیں
وَ اغْفِرْ لِيْ يَوْمَ الدِّينِ۔
اور روزِ قیامت مجھے معاف کردینا۔