اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ تَوَجَّهْتُ اِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ اِمَامِىْ …
اے معبود! میں اپنے رہبر حضرت محمدؐ کے وسیلے سے تیرے حضور آیا ہوں۔۔۔
اَللّٰهُمَّ اِيْمَانًا بِكَ
خدایا میرا تجھ پر ایمان ہے
وَ تَصْدِيْقًا بِكِتَابِكَ
اور تیری کتاب کی تصدیق کرتا ہوں
وَ اتِّبَاعَ سُنَّةِ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ
اور اتباع کرتا ہوں تیرے پیغمبر
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
صلی اللہ علیہ وآلہ کی۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ كَفَّارَةً لِذُنُوْبِيْ
خدایا اس غسل کو میرے گناہوں کا کفّارہ بنا دے
وَ طَهِّرْ دِيْنِيْۤ
میرے دین کو پاکیزہ بنادے
اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّيْ الدَّنَسَ۔
اور مجھ سے ہر طرح کی کثافت کو دور کردے۔
اَللّٰهُمَّ مَنْ تَهَيَّاَ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ
جس نے آج کے دن تیاری کی اعمال کے لیے
اَوْ تَعَبَّاَ اَوْ اَعَدَّ وَ اسْتَعَدَّ
اور سامان تیار کیا اور مستعد ہوگیا
لِوِفَادَةٍ اِلٰى مَخْلُوْقٍ
کسی مخلوق کے پاس حاضر ہونے کے لیے
رَجَاۤءَ رِفْدِهِ وَ نَوَافِلِهِ
تا کہ اس کے عطایا
وَ فَوَاضِلِهِ وَ عَطَايَاهُ
اور احسانات حاصل کرے۔
فَاِنَّ اِلَيْكَ يَا سَيِّدِيْ تَهْيِئَتِيْ وَ تَعْبِئَتِيْ
اے میرے مالک میری تیاری اور میری آمادگی
وَ اِعْدَادِيْ وَ اسْتِعْدَادِيْ
اور میری مستعدی
رَجَاۤءَ رِفْدِكَ وَ جَوَاۤئِزِكَ
سب تیرے عطیے،
وَ نَوَافِلِكَ وَ فَوَاضِلِكَ
تیرے انعامات، تیرے احسانات،
وَ فَضَاۤئِلِكَ وَ عَطَايَاكَ
تیرے افادات، تیرے فضل و کرم کے لیے ہیں
وَ قَدْ غَدَوْتُ اِلٰى عِيْدٍ مِنْ اَعْيَادِ اُمَّةِ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ
اور آج کی صبح میں تیرے نبی محمدؐ کی امّت کی عیدوں میں سے ایک عید منا رہا ہوں۔
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْهِ وَ عَلٰىۤ اٰلِهِ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
وَ لَمْ اَفِدْ اِلَيْكَ الْيَوْمَ بِعَمَلٍ صَالِحٍ اَثِقُ بِهِ قَدَّمْتُهُ
میری حاضری تیری بارگاہ میں کسی قابل اعتماد عملِ صالح کی بناپر نہیں ہے
وَ لَا تَوَجَّهْتُ بِمَخْلُوْقٍ اَمَّلْتُهُ
اور نہ کسی مخلوق کی امید پر حاضر ہورہا ہوں
وَ لٰكِنْ اَتَيْتُكَ خَاضِعًا
بلکہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ
مُقِرًّا بِذُنُوْبِيْ وَ اِسَاۤءَتِيْ اِلٰى نَفْسِيْ
اپنے گناہوں اور اپنے نفس پر زیادتی کے اقرار کے ساتھ حاضر ہورہا ہوں۔
فَيَا عَظِيْمُ يَا عَظِيْمُ يَا عَظِيْمُ
اے خدائے عظیم و عظیم و عظیم۔
اِغْفِرْ لِيَ الْعَظِيْمَ مِنْ ذُنُوْبِيْ
میرے عظیم گناہوں کو معاف کردے کہ
فَاِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ الْعِظَامَ اِلَّاۤ اَنْتَ
عظیم گناہوں کو عظیم خدا کے علاوہ کوئی معاف نہیں کرسکتا ہے۔
يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا ۤاَنْتَ
اے وہ خدا جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اور اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔